khwab mein phephre dekhna khwab mein phephre dekhna
رئه (پھیپھڑا)
خواب میں پھیپڑا دیکھنا
1
خواب میں روح کا محل ہے
2
(۱)
جس کا پھیپھڑ ا خراب ہو گیا اس کی عمر ختم ہوگئی اور یہ غصہ کا بھی محل ہے اور اس کی تعبیر عورت سے کی جاتی ہے
2
اور اگر کسی نے دیکھا کہ اس کا پھیپھڑا سیاہ ہو گیا ہے تو یہ نفع کے دروازہ کا خراب ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے اور دلیل ہے اس کے عطیہ و وظیفہ کے برباد ہونے کی یا علامت ہے اس کی راحت کے اسباب کے خراب ہو نیکی۔
3
پھیپھڑے کا تندرست ہونا لمبی عمر اور اس کا خراب ہونا چھوٹی عمر پر دلالت کرتا ہے۔
شش (پھیپھڑا)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پھیپھڑا شادی اور خوشی ہے اگر دیکھے کہ کسی کو اس نے پھیپھڑا دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اُس کو بھلائی پہنچائے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ کچا پکا ہوا پھیپھڑا کھایا ہے ایسے جانور کا کہ جس کا گوشت حلال ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال حاصل کرے گا۔