khwab ki tabeerkhwab ki tabeer khay se

khwab mein khubani dekhna

خواب میں خوبانی دیکھنا

khwab mein khubani dekhna  khwab mein khubani dekhna  

khwab mein khubani dekhna

:خواب میں زرد آلو (خوبانی) دیکھنا

:حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں زرد آلو اس کے وقت پر اگر شیریں ہے تو جس قدر زرد آلو کھائے گا۔ اسی شمار پر اس کو دینار ملیں گے اور اگر زرد آلو ترش ہے تو بیماری اور غم کی دلیل ہے اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں زرد آلو کو دیکھنا کنیر یا مال ہے۔ 

:حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

کہ اگر دیکھے اس نے زرد آلوکی گٹھلی تو ڑ کر کھائی ہے جو تلخ ہے دلیل ہے کہ اس کوغم پہنچے گا۔

:حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

 
 کہ زرد آلو بے وقت بیماری ہے اور وقت پر اگر ترش ہے تو غم و اندوہ ہے اور اگر شیریں ہے تو منفعت ہے۔

 

 

khwab mein khubani dekhna

 

:برقوق (خوبانی زرد)

1
خواب میں خوبانی اس کے موسم میں کھانا خیر و عافیت پر دلالت کرتا ہے ۔

2

 بے موسم کھا نائم وتکلیف کی علامت ہے ۔

3

خوبانی کا درخت تمام لوگوں کو فائدہ پہنچانے والے شخص پر دلالت کرتا ہے۔

 

 

:المشمش (خوبانی)

 

1
 اپنے وقت اور موسم میں خوبانی دیکھنا دنا نیر ملنے کی دلیل ہے۔

2

 بے موسم دیکھنا مرض کی علامت ہے۔

3

 سبز خوبانی دراھم کی دلیل ہے۔

4

 خوبانی کی درخت کی تعبیر ایسا آدمی ہے جس سے دوسروں کو نفع حاصل نہ ہوتا ہوں بعض کہتے ہیں کہ یہ خندہ اور بہادری اور ا پنے اہل کے ساتھ بخل کرنے کی دلیل ہے۔

5

جو دیکھے کہ اس نے درخت کی ٹہنی جو پھلدار نہیں تھی توڑی ہے تو وہ اپنے عزیزوں یا دوستوں سے جھگڑے گا، بعض کہتے ہیں کہ خوبانی کا درخت منافق آدمی پر دلالت کرتا ہے کیونکہ زرد رنگ مرض کی علامت ہے اور مرض کی تعبیر نفاق ہے ۔  بعض کہتے ہیں کہ خوبانی کا درخت مالدار عورت کی علامت ہے جو میراث کی مالک ہے۔

6

اور جو شخص خواب میں خوبانی کے درخت کی پھلدار ٹہنی توڑے تو وہ کسی آدمی کا مال ضبط کرے گا یا نما ز یا روزے ترک کرے گا۔

7

اور جو پھل اور میوے زرد رنگ کے ہوں وہ مرض کی علامت ہیں ۔

8

 اور جو ترش ہوں وہ غم والم کی دلیل ہے۔

9

 اور سبز رنگ کا پھل مرض نہیں ہے۔

10

سبز خوبانی خوف کی دلیل بھی ہے یا اشیاء کا اپنی پہلی حالت میں واپس لوٹنے کی علامت ہے یا پھر خوبانی خوشگوار رزق کی بشارت ہے۔

 

khwab mein khubani dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support