khwab mein kisi ko rokna khwab mein kisi ko rokna khwab mein kisi ko rokna
:خواب میں کسی کو روکنا
1
اسکی تعبیر ذلت سے کی جاتی ہے۔
2
کسی شخص نے خواب دیکھا کہ کسی معروف حکمران نے اس کو روکا یا اس کو بند کیا تو تعبیر یہ ہے کہ اس کو سخت صدمہ پہنچے گا۔ روکنے کی تعبیر قید کرنے کی تعبیر کی طرح ہے۔
3
کسی نے خواب میں خود کو قید خانہ میں مقید پایا تو تعبیر ہے کہ وہ بڑا بادشاہ بنے گا اور اچھا دیندار ہوگا، اس لئے کہ حضرت یوسف علیہ السلام قید ہونے کے بعد مصر کے حکمران بن گئے تھے ۔
4
کسی نے دیکھا کہ اسے غیر چونا کئے ہوئے علیحدہ معروف مکان میں قید کر دیا گیا ہے تو یہ اس کے مرنے کی دلیل ہے اور یہ مکان اس کی قبر کی طرف اشارہ ہے
5
کسی ایسے مکان میں مقید ہونا جو مذکورہ صفات کے علاوہ ہو اور وہ مکان عام قید خانہ بھی نہ ہو تو دلیل ہے کہ اس کو خیر نصیب ہوگی ۔
6
ایسے مکان میں خود کو سزا میں مبتلا پانا انجام کے لحاظ سے بہتری کی علامت ہے۔
7
کسی عورت نے خواب دیکھا کہ کسی بادشاہ نے اس کو قید کر لیا تو دلیل ہے کہ اس کا نکاح کسی بڑے آدمی سے ہو گا۔