khwab ki tabeerkhwab ki tabeer meem se

khwab mein murde ko zinda dekhna

مردہ کا زندہ ہونا

khwab mein murde ko zinda dekhna khwab mein murde ko zinda dekhna

khwab mein murde ko zinda dekhna

khwab mein murde ko zinda dekhna 1

khwab mein murde ko zinda dekhna 2

مردہ کا زندہ ہونا

 حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مردہ سے زندہ ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا حال نیک ہو گا خاص کر اگر مردے کو خوش اور کشادہ رو دیکھے. اور اگر زندہ کو مردہ دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کا حال بد ہوگا۔ خاص کر اگر مرده ترش رو ہے. اگر کوئی اپنے مردہ باپ کو زندہ دیکھے اور خوش اور پاکیزہ لباس میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ دولت اور اقبال پائے گا اور اس کا کام نیک ہو گا۔ اور اگر ماں کو زندہ دیکھے۔ دلیل ہے کہ غم سے نجات پائے گا .

اگر عورت دیکھے کہ اس کا فرزند زندہ ہوا ہے

۔ دلیل ہے کہ اس کا غائب سفرسے آئے گا۔ اور اگر بیگانے مردہ کو زندہ دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس مردے کے خویشوں کا حال نیک ہو گا اور اگر دیکھے کہ زندہ مر گیا ہے اس کی تاویل اول کے خلاف ہے اور اگر دیکھے کہ اس نے مردے کو زندہ کیا ہے۔ دلیل ہے کہ کوئی کافر اس کے ہاتھ پر مسلمان ہو گا۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

۔ اگر کوئی اپنے ماں باپ کو ترش رو غمگین اور میلے لباس میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کی دولت اور اقبال میں نقصان ہو گا۔ کیونکہ خدا تعالی کے گھر میں ہے۔ جس صفت پر مردے کو خواب میں دیکھے گا تو زندہ کے احوال پر دلیل ہے۔ اگر کوئی اپنے باپ کو یا ماں باپ دونوں کو کشادہ رو اور پاکیزہ لباس میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ شرف اور بزرگی اور مرتبہ پائے گا اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو اس کی تاویل بھی خلاف ہے۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

۔ اگر کسی نے مردے کو خواب میں دیکھا اور پوچھا کہ تو مر گیا تھا۔ اس نے کہا نہیں میں تو زندہ ہوں- دلیل ہے کہ اس جہان میں مردے کی بات اچھی ہے اوراسے  حق تعالی کی  خوشنودی حاصل  ہے۔ فرمان حق تعالی ہے- ( اور جو لوگ اللہ تعالی کی راہ میں قتل ہوئے ہیں ان کو مردہ خیال نہ کرو بلکہ وہ اپنے رب کے پاس زندہ ہیں رزق دیئے جاتے ہیں اور جو کچھ ان کو اللہ تعالی نے اپنے فضل سے دیا ہے اس پر خوش ہیں۔)یہ آیت اس بات پر دلیل ہے کہ مردہ جو کچھ کہتا ہے راست کہتا ہے اور اگر دیکھے کہ مردہ شاداور خوش اپنے گھر میں آ کر بیٹھ گیا ہے۔ دلیل ہے کہ صدقہ اور دعا اس کو پہنچتی ہے۔

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

۔ اگر دیکھے کہ مردے کو اس کے اپنے گھر میں گود میں پڑا ہے۔ دلیل ہے کہ تندرست اور سلامت ہو گا اور اقبال و دولت پائے گا اور اگر مردہ اس کے خوشوں سے ہے تو دعا اور صدقہ کی اس سے امید رکھتا ہے اور اگر کوئی مردے کو اپنے اہل بیت میں سے خوش دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کے اہل بیت کا حال شاد اور خوش ہو گا.

اگر مردے کو ترش رواور غمگین دیکھے

تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے اہل بیت میں سے کوئی مردہ اس پر کودا ہے اور جھگڑا کرتا ہے یا اس سے منہ پھیرا ہے۔ دلیل ہے کہ اس مردے نے کوی وصیت کی ہوگی اور اس نے اسے پورا نہ کیا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ مردہ شاد اور خنداں اس کے پاس آیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو دعا اور صدقہ پہنچا ہے اور اگر اس کے خلاف دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کے حق میں تقصیر کی ہوگی.

اگر دیکھے کہ مردہ اس کو نیک بات کہتا ہے

۔ دلیل ہے کہ اس کا حال نیک ہو گا اور اگر اس کو بری بات کہے یا اس کو وصیت کرے تو اس کی تاویل بد ہے اور اگر مردہ اس سے علم و حکمت کی بات کرے یا اس کو وعظ اور نصیحت کرے تو صاحب خواب کی دیانت اور صلاح دین پر دلیل ہے۔ اور اگر مردے کو دنیاوی زندگی سے بہتر اور خوشحال اور پاکیزہ لباس میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کا خاتمہ خیر اور سعادت سے ہوا ہے اور اگر اس کے خلاف دیکھے۔دلیل ہے کہ مردہ عذاب حق سے امن میں ہے اور اس کی عاقبت محمودہے۔

حضرت حافظ معبر رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

۔ اگر دیکھے کہ مردے نے اس کی گردن میں ہاتھ ڈالا ہے اور اس کو گود میں لیا ہے دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہوگی اور اگر دیکھے کہ مردے نے توجہ نہیں کی ہے اور نہ کوئی بات کی ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب اس کے لئے صدقہ دے اور اس کو نیک دعاسے یاد کرے اور اگر مردے کو ترش رو اور غمناک دیکھے۔دلیل ہے کہ عاصی اور گناہگار ہو گا اور اگر مردہ ہنسااور پھر رودیا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ مردہ مسلمان نہیں مرا ہے اور اگر مردے کو سیاه رو یکھے دلیل ہے کہ کفر میں مرا ہے فرمان حق تعالی ہے- (لیکن جن لوگوں کے چہرے سیاہ ہیں کیا تم نے ایمان کے بعد کفر کیا تھاتو کفر کی وجہ سے عذاب کو چکھو۔)

اور اگر مردے کو عاجز اور بغیر لباس کے دیکھے۔

دلیل ہے کہ مردے کا حال بد ہے۔ حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مردہ نماز میں ہے۔ دلیل ہے کہ اس مردے نے زندگی میں بہت استغفار کی ہے۔  ۔  دلیل ہے کہ صاحب خواب اطاعت اور نماز میں سست ہے۔ اور اگر مردہ کو دیکھے کہ جس جگہ زندگی میں نماز پڑھتا تھا اس جگہ نماز پڑھ رہا ہے تو مردے کے دین پاک اور زندہ کی درستی عاقبت ہے۔ پر دلیل ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support