khwab ki tabeerkhwab ki tabeer tay se

khwab mein talwar dekhna

خواب مین تلوار دیکھنا

khwab mein talwar dekhna khwab mein talwar dekhna

khwab mein talwar dekhna

:سیف (تلوار)

:خواب میں تلوار دیکھنا

1

 اس کو خواب میں دیکھنا بیٹے اور سلطان پر اور اس کے بگل اور اس کا پھل بیٹے پر دلالت کرتا ہے

2

جس نے دیکھا کہ اس نے تلوار گلے میں لٹکائی ہے تو وہ بہت بڑی سلطنت پائے

3

 اگر اس نے دیکھا کہ تلوار اس پر بھاری ہوگئی اور وہ اس کو زمین پر کھینچنے لگا تو وہ اپنی ولایت سے عاجز آئیگا اور اس سے نفع اٹھائے گا

4

 اگر اس نے دیکھا کہ اس کی حمائل کٹ گئی ہے تو وہ اپنی ولایت سے معزول ہوگا اور وہ حمائل جس میں خوبصورتی ہو ولایت پر دلالت کرتی ہے۔

5

 جس نے دیکھا کہ اسنے اپنی بیوی کو چاقو پکڑایا یا اس کی بیوی نے اُسے چاقو پکڑایا تو یہ مذکر اولاد پر دلالت کرتی ہے 

6

اگر اس نے دیکھا کہ اس نے اس کو نیام میں پڑی ہوئی تلوار دی تو وہ لڑکی پائے گا۔

7

 اگر اس عورت نے اس کو یہ سپر د کیا تو یہ اس سے لڑکا پائے گا۔

8

 اگر اس نے دیکھا کہ اس نے چار تلوار میں نیام میں ڈالی

ہوئی ہیں ایک تلوار لوہے کی اور ایک سونے کی اور ایک سیسہ کی اور ایک لکڑی کی تو اس کے چار بیٹے ہونگے۔ پس لوہا دلالت کرتا ہے بہادر بیٹے پر اور سونا دلالت کرتا ہے مالدار بیٹے پر۔ اور سیسہ دلالت کرتا ہے ضلعی لڑکے پر اور لکڑی دلالت کرتی ہے منافق بیٹے پر

9

 اگر اس نے خواب میں تلوار کو نیام سے نکالا اور وہ زنگ آلود تھی تو اگر اس کی بیوی نے بیٹا جنا تو وہ بدصورت ہوگا

10

اور اگر وہ نیام کے درمیان ہی ٹوٹ گئی تو اس کا بیٹا ماں کے پیٹ ہی میں مرجائیگا ۔

11

 اگر اس نے دیکھا کہ اس نے تلوار میان سے نکالی اور اس کی بیوی بھی حاملہ نہیں تھی تو اس سے مراد کوئی بات ہے جو اس نے کسی کے لئے تیار کی ہے پس اگر وہ تلوار کاٹنے والی چمکدار اور صاف ہو تو اس کی کلام میں شیرینی ہو گئی اور وہ حق پر ہو گا

12

 اگر وہ زنگ آلود ہو تو اس کی زبان میں مٹھاس نہیں ہوگی اور وہ باطل پر ہو گا

13

اگر وہ تلوار بھاری ہو تو وہ کوئی ایسی بات کریگا کہ جس کی اس کو طاقت نہ ہوگی

14

 اگر وہ کند ہوئی تو وہ اس بات سے عاجز آئیگا جسے وہ چاہتا ہے۔

15

 اگر اس نے دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں سوتی ہوئی تلوار ہے اور وہ کسی جھگڑے میں مبتلا ہو تو حق اس کے ساتھ ہو گا

16

اگر اس نے دیکھا کہ وہ پڑی ہوئی تلوار اٹھالی ہے تو وہ کسی حق کا مطالبہ کر یگا جس کو پائے گا ۔

17

 اگر اس کو تلوار دی گئی تو

اس سے مراد بیوی ہے اس لئے کہ حضرت لقمان علیہ السلام کا قول ہے ( المرة كالسيف الاترى” ما احسن منظره واقبح اثرہ ) کہ عورت تلوار کی طرح ہے کیا تو نہیں دیکھتا کہ وہ دیکھنے میں کتنی اچھی ہے اور اس کا اثر کتنا برا ہے

18

 جس نے دیکھا کہ وہ دو یا تین تلواریں گلے میں ڈالے ہوئے ہے اور تو وہ ٹوٹ گئیں یا گر گئی تو وہ اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے گا۔

19

 جس نے دیکھا کہ اس نے تلوار سونتی ہوئی ہے تو وہ لوگوں سے گواہی مانگے گا اور کوئی بھی گواہی نہ دیگا

20

 اگر اس نے دیکھا کہ وہ مسلمانوں کے شہر میں دائیں بائیں تلوار مار رہا ہے تو وہ اپنی زبان ان معاملات میں کھولے گا جو اس کے لئے درست نہیں ہیں

21

 اگر اس نے دیکھا کہ تلوار ایک طرف پڑی ہوئی ہے

تو یہ کسی طاقتور آدمی پر دلالت کرتی ہے

21

جس نے دیکھا کہ اس کی تلوار کا درمیانی حصہ ٹوٹ گیا تو یہ اس کی بیوی کی موت کی علامت ہے

22

جس نے دیکھا کہ اس نے حمائل بغیر تلوار کے لٹکایا ہوا ہے تو اس کے حوالے کوئی امانت کی جائیگی

23

جس نے دیکھا کہ تلوار کا دستہ ٹوٹ گیا تو یہ اس کے باپ یا چا کی موت کی علامت ہے اور کہا گیا کہ یہ اس کی خالہ یا ماں کی موت کی علامت ہے

24

 جس نے دیکھا کہ اس کی تلوار کا پھل ٹوٹ گیا تو یہ خادم یا تابع پر دال ہے

25

 تلوار سے کھیلنا اگر وہ ولایت کے ساتھ منسوب ہو تو یہ اس کی مہارت پر دلالت کرتا ہے

26

اور اگر وہ کلام اور باتوں کی طرف منسوب ہو تو یہ اس کی فصاحت پر دلالت کرتا ہے اور اگر وہ لڑکے کی طرف منسوب ہو تو اس پر فخر کرنے پر دلالت کرتا ہے

27

اور اگر اس نے ہوا کے ساتھ تلواروں کو دیکھا

تو یہ طاعون کی بیماری پر دلالت کرتا ہے اور کہا گیا کہ تلوار دیکھنے والے کے غصہ پر دلالت کرتا ہے اور کام کی تختی پر دلالت کرتا ہے

28

 جس نے دیکھا کہ اس نے تلوار کو نگل لیا تو وہ دشمن کا مال کھائے گا

30

 جس نے دیکھا کہ تلوار نے اس کو نگل لیا

تو اس کو سانپ کاٹے گا اور تلوار فتنہ پر بھی دلالت کرتی ہے اور اس کامیان بیوی پر دلالت کرتا ہے

31

 اگر اس نے غلاف کو تو ڑ دیا اور تلوار سلامت رہی تو اس کی حاملہ بیوی مرجائیگی اور اس کا بیٹا سلامت رہیگا

32

 اگر تلوار ٹوٹ گئی

اور غلاف سلامت رہا تو بیوی سلامت رہیگی اور بچہ مرجائیگا اور اگر دونوں ٹوٹ گئے تو دونوں مرجائی نگے ۔

33

اور ہر وہ چیز جسکا تلوار اور غلاف کی طرح ساتھ ہو تو وہ آدمی اور اس کی بیوی پر دلالت کرتا ہے جیسا کہ تلوار اور میان اور چھری اور اس کا غلاف اور ڈورہ اور اس میں ڈالنے والی چیز

34

 جس نے دیکھا کہ اس نے کسی شخص کو تلوار سے مارا تو اپنی زبان کے ذریعہ اس پر غالب آئیگا اور تلوار کا کند ہونا کلام میں عاجزی پر دلیل ہے

35

 جس نے دیکھا کہ اس نے تلوار کو نیام میں کر لیا اور وہ کنوارا تھا تو وہ شادی کریگا۔

36

 جس نے دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں شیشے کی تلوار ہے تو اگر اس کی بیوی حاملہ ہے تو اس کا ایسا بیٹا ہوگا جو زندہ نہیں رہیگا۔

37

 جس نے دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں تلوار دشمن کی تلوار سے لمبی ہے تو وہ دشمن پر غالب آئیگا ۔

38

 جس کی تلوار کاٹنے سے عاجز آگئی تو اس کا قول معتبر نہ ہو گا۔

39

 جس نے دیکھا کہ کسی آدمی نے اس پر تلوار نکالی تو۔

اگر وہ کوئی معروف آدمی ہو تو اس نے اس کے لئے کوئی بات تیار کی ہوگی۔

40

اگر اس نے اس کو مارا اور اس کا خون نہ نکلا تو جو مارنے والا کہے گا وہ سچ ہے

41

اگر اس نے مارا اور اس تلوار نے نہ کاٹا تو مضروب ضارب پر غالب آئیگا –

42

 اگر اس نے کاٹا تو ضارب مضروب پر غالب آئیگا 

43

اگر اس نے مارا اور اس نے کا ٹا نہیں لیکن اس سے خون نکل آیا۔ تو ضارب اپنی زبان کے ذریعے مضروب پر مسلط اور غالب آجائیگا۔

44

(۴۰) جس نے دیکھا کہ اس کی تلوار کوئی بڑی عظیم شے ہے۔ جو دنیا کی تلواروں سے مشابہ نہیں ہے تو یہ فتنے کی تلوار ہے۔

45

پس اگر اس کو ہوا میں رکھا گیا یا آسمان پر ڈال دیا گیا یا۔ سمندر میں پھینکا گیا تو تعبیر ہے کہ وہ فتنہ دب جائیگا۔

46

 جس نے دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں تلوار ہے جس کو اس نے سونتا ہوا ہے اور اُس سے کسی کو مارنے کا ارادہ نہیں ہے تو وہ بادشاہت یا اولا د یا بھائی پائے گا۔

47

 اگر اس نے نیت کی کہ اس کے ساتھ کسی کو مار یگا۔ تو وہ کوئی کلام تیار کریگا جس کے ذریعہ وہ کسی انسان پر حملہ کر دیگا۔

48

 اگر اس نے کسی کو تلوار مار دی تو۔

اس کی زبان اتنی ہی کھل جائیگی جس قدر اس نے مارا ۔

49

اگر اس نے دیکھا کہ اس نے کسی انسان کو مارا پس اس کے مارنے سے اس کا ہاتھ۔ یا اس کی ران یا اسکا پاؤں کٹ گیا یا۔ وہ زخمی ہو گیا تو وہ کسی ایسی کلام پر دلالت کرتا ہے۔ جس کے ذریعہ وہ مضروب سے قطع تعلق کریگا یا۔ اس کے ذریعہ وہ باپ یا بھائی سے یا کسی اور سے قطع تعلق۔ کریگا جس کی طرف وہ زخم منسوب ہو۔

50

 اگر اس نے اس سے کسی کی گردن کاٹی اور اس کا سر واضح ہو گیا۔ تو مضروب ضارب سے کوئی خیر یا خوشی پائے گا۔ 

51

جس نے دیکھا کہ کسی نے اسکو تلوار سے مارا اور۔ اس کے اعضاء کٹ گئے تو مضروب کوئی سفر کریگا۔

52

 اگر اس نے اعضاء کو جدا جدا کر دیا تو مضروب کی نسل بہت بڑھ جائیگی۔ اور بہت سے شہروں میں پھیل جائیگی۔

53

جس نے دیکھا کہ کسی آدمی نے بغیر جھگڑے اس کے پیٹ میں تلوار گھونپ دی۔ تو مارنے والا اور مارا جانے والا کسی قوم میں رشتہ ازدواج میں مشترک ہونگے۔ یا جو اس کے مشابہ ہو اور تلوار رزق پر بھی دلالت کرتی ہے۔ اور بعض دفعہ بادشاہت اور علم پر دلالت کرتی ہے۔

54

اور اگر غریب ہو بیوی یا بیٹے میں سے تو وہ صحیح النسب ہو گا۔ وگرنہ وہ کوئی مال ہوگا جس میں شبہہ ہوگا یا بیوی یا بیٹے پر جو گھٹیا نسب والا ہوگا۔ اور تلوار کسی مجنونہ عورت پر بھی دلالت کرتی ہے کہ۔ جس سے دخول اور خروج کے وقت بچنا چاہئے۔
اور کپڑے کی تلوار ایسی خوبصورتی پر دلالت کرتی ہے جس کی وہ طاقت نہیں رکھتا۔

 

khwab mein talwar dekhna khwab mein talwar dekhna khwab mein talwar dekhna

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support