khwab ki tabeer pay se

khwab mein pagri dekhna

khwab-mein-pagri-dekhna

khwab mein pagri dekhna khwab mein pagri dekhna kaisa hai

khwab mein pagri dekhna

 

۔1۔) خواب میں آدمی کا تاج ہے اور اس کے مرتبہ طاقت ولایت اور اس کی بیوی پر دلالت کرتا ہے۔

 

۔2۔) اگر کسی والی نے دیکھا کہ اس کی پگڑی بل کھاتے ہوئے اس کی گردن میں اٹک گی، یا چھن گئی، یا اچک لی گئی، تو اس کی ولایت ختم ہوگی ۔

۔3۔) اور اگر غیر والی نے دیکھا تو علامت ہے اس کی بیوی کے مطلقہ ہونے کی، یا دلیل ہے اس کا مال ومرتبہ چلا جائیگا ۔

۔4۔) اگر پگڑی کو چلتے ہوئے دیکھے تو ولایت کے ختم ہونے یا بیوی مرتبہ اور مال جانے پر دلیل ہے۔

۔5۔) جس نے دیکھا کہ کسی والی نے اس کو پگڑی پہنائی تو اس سے ولایت حاصل ہوگی، یا پر ہیز گار عورت سے شادی کریگا۔

۔6۔) جس شخص نے دیکھا کہ کسی نبی (علیه السلام) نے اس کو پگڑی پہنائی یا موجودہ یا سابقہ بادشاہ نے پہنائی تو ولایت حاصل ہوگی ۔ پگڑی نصرت و مدد پر دلالت کرتی ہے۔

۔7۔) جس شخص نے اپنے آپ کو پگڑی پہنتے ہوئے دیکھا تو اس کے فن اور ریاست میں ترقی ہوگی۔

۔8۔) اور پگڑی اگر ریشم کی ہوتو مال میں زیادتی ہوگی۔ اور اگر پگڑی اون کی ہو یا روئی کی تو اسےولایت اور دین میں درستگی ہو گی۔اور اگر ریشم کی پگڑی ہو تو یہ دین میں فساد کے ساتھ ولایت کی بھی دلیل ہے ۔

۔9۔)جس نے اپنی پگڑی کے اوپر پگڑی باندھی تو اس کی وجا ہت زیادہ ہوگی اور اپنی ولایت میں مضبوط ہوگا۔

۔10۔)جس شخص نے اپنے سر پر پگڑی لپیٹی تو وہ اپنی پگڑی کی لمبائی کی بقدرسفر کریگا۔

and۔11۔) زرد پگڑ ی درد سر کی علامت ہے۔

thent۔12۔) کالی پگڑ ی بزرگی کی دلیل ہے۔

۔13۔) اور جب بادشاہ نے دیکھا کہ اسکی پگڑی کمرہ نما ہے یا اس کی انگوٹھی پازیب کی طرح ہے تو وہ اپنی سلطنت سے معزول ہوگا ۔

اور اگر والی ہو تو وہ اپنی ولایت سے معزول ہو گا۔ کیونکہ وہ حد سے تجاوز کر گیا تو وہ قرار نہیں پکڑ سکتا۔ اور پگڑیاں اہل عرب کے تاج ہیں ۔ اور بسا اوقات عمامہ کا لفظ اندھے پن یا عام پریشانی پر بھی دلیل ہوتا ہے۔

۔14۔)جس شخص نے خواب میں بغیر پگڑی کے نماز پڑھی تو وہ اپنے وضو میں شک کرنے والا ہوگا ۔ یا اپنے رکوع اور سجدہ کو ناقص ادا کرتا ہے۔

 ۔15۔) جس شخص نے کسی مشرک کے سر پر پگڑی دیکھی تو یہ مشرک کے اسلام لانے پر دلالت کرتا ہے۔ چونکہ حدیث مبارک میں آیاہے کہ:-” ٹوپیوں پر پگڑی باندھنا ہمارے اور مشرکین کے درمیان فرق کرتا ہے۔

۔16۔) جوخص بادشاہ سے ڈرتا ہو اور وہ بادشاہ کو خواب میں اچھی پگڑی کے ساتھ دیکھے تو بادشاہ اس پر برد بار ہوگا۔ اور بادشاہ کے شر سے بھی محفوظ ہوگا ۔

khwab mein pagri dekhna 

۔17۔) ایسے ہی اپنے سر پر اچھی پگڑی دیکھی تو وہ اپنے غیر پر بردبار ہونے اور غیر کا اس کے شر سے محفوظ ہونے کی دلیل ہے۔

۔18۔) علامہ نا بلسی فرماتے ہیں۔

” ایک شخص نے میرے سامنے خواب بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے سر پر اچھی پگڑی دیکھی اور دیکھا ایک راہبہ عورت پر جامع مسجد میں لوگ نماز جنازہ پڑھنے کا ارادہ کر رہے ہیں اور مؤ زنین اس جنازہ کے آگے کلمہ شہادت پڑھ رہے ہیں۔ پھر اس کی چادر ہٹائی گئی تو اس کا کفن سیاہ تھا.اور میں اس عورت پر کہے جانے والے کلمہ شہادت کے بارے میں جھگڑا کررہا تھا۔

تو میں نے تعبیربتاتے ہوئے اس سے کہا کہ تو ایسا آدمی ہے کہ تیری بیوی تجھ سے محبت رکھنے والی ہے اور تیرار سسرتجھ پر ناراض ہے اور بعض مؤزنین نے حکم دیا تیرے اور تیری بیوی میں فراق ہوگا اور تو موز نین بارے میں جھگڑا کر رہا ہے۔ تو خواب دیکھنے والے نے کہا کہ معاملہ ایسا ہی ہے ،جیسے تو نے کہا۔

پھر خواب دیکھنے والے نے کہا میں نے اپنی آنکھوں میں اس راهبه عورت کو شیشہ کی ماند دیکھا۔ تو میں نے کہا اس کا باپ دنیا کے متعلق دھوکے میں مبتلا ہے۔ پھر کچھ دنوں بعد ہی اس عورت کا باپ وفات پاگیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support