khwab ki tabeerkhwab ki tabeer pay se

khwab mein pahar se girna

خواب میں پہاڑی پر سے گرنا

khwab mein pahar se girna khwab mein pahar se girna

khwab mein pahar se girna

شعب الجبل ( پہاڑی درہ)

:خواب میں پہاڑی پر سے گرنا

1

دھوکہ اور فریب کی دلیل ہے۔

عام قسم کے پہاڑ کی تدبیر ثابت قدم ‘مضبوط ‘اونچی آواز والے رفیع الشان آدمی ہے۔ اور اس کی دلالت مندرجہ ذیل افراد پر بھی ‘ہوتی ہے سردار’ آدمی ‘ولد’ تا جر ‘سخت دل عورت’ ہم ‘غم ‘انسانی ہمت کی انتہا’ اور سفر وغیرہ ۔

سر سبز اور پانی والے پہاڑ

کی تعبیر دیدار بادشاہ ہے  اور خواب میں بے آب و گیاہ پہاڑ دیکھنا کافر و سرکش پر دلالت کرتا ہے اس لئے کہ وہ ذکر نہ کرنے کی وجہ سے مردے کے مانند ہے جس سے لوگوں کو فائدہ نہیں ہوتا۔

اگر پہاڑ گر کر چٹانوں کی صورت اختیار کرے تو اس سے مراد مردہ ہے اور نہ گرنے والے پہاڑ کی دلالت زندہ انسان پر ہوتی ہے۔

کسی نے خواب دیکھا کہ وہ پہاڑ پر چڑھا جارہا ہے اور اس کا پانی پیتا جارہا ہے اگر صاحب خواب ولایت کا اہل ہے تو دلیل ہے اس کو کسی سخت نفع بخش با دشاہ کی طرف سے کی علاقے کی ولایت بقدرشرب ماء حاصل ہوگی ۔

 پہاڑ پر چڑھ کر

اس کی نباتات کو دیکھنا امید کے برآنے’ معاملہ کے بلند ہونے’ اور ظالموں کے مطیع ہونے کی علامت ہے۔

 یہی خواب اگر تا جر دیکھے تو یہ اس کے کام کے پھیل جانے کی علامت ہے اور پہاڑ پر چڑھتے وقت آسانی سے چڑھ سکنا مذکورہ امور میں آسانی اور orمشکل سے چڑ ھنا ان امور میں مشکل پیش آنے کی علامت ہے۔

 پہاڑ پر چڑھتے ہوئے اللہ تعالی کی تحمید بیان کرنا سلطان عادل ہونے کی دلیل ہے اور سرکشی سے چڑھنا ظلم و جور کی علامت ہے۔

  بادشاہ کا اپنے آپ کو پہاڑ سے اترتے ہوئے دیکھنا۔ ملک کے ہاتھ سے نکلنے کی دلیل ہے اور۔ اسی علاقے کے والی کے لئے یہ خواب عہد ے سے معزولی کی علامت ہے اور۔ تاجر کے لئے یہ خواب خسارے اور ندامت پر دلالت کرتا ہے ۔

بادشاہ یا اس کے مصاحب یا اس کے فوج کے آدمی کے ساتھ خواب میں پہاڑ پر چڑہنا۔ الله تعالی کی مددکی علامت ہے۔ اور صاحب خواب کے لئے اپنی حرفت میں غالب آنے۔ قوت و کامیابی پانے اور حج نصیب ہونے کی بھی دلیل ہے اس لئے۔ کہ خواب میں بادشاہ د یکھنا الله تعالی پر دلالت کرتا ہے۔

خواب میں نباتات سے خالی پہاڑ پر چڑھنا کافر بادشاہ کے ساتھ۔ اس کے عمل میں شریک ہونے اورغم میں مبتلا ہونے پر دلیل ہے۔

خواب میں خود کو کسی گھاٹی پر چڑھتے ہوئے دیکھنا۔ عقوبت و شدت میں مبتلا ہونے کی علامت ہے اور اس سے نیچے اترنا نجات کی نشانی ہے۔

کبھی اس پر چڑھنا ارتقاع کی دلیل ہے اور۔ یہ خواب کبھی تعب کے ساتھ حصول قوت پر بھی دلالت کرتا ہے۔

پہاڑ کے آس پاس چٹان بادشاہ کے سخت دل ہونے پر دلالت کرتی ہے۔ پہاڑ کے آس پاس پتھر دیکھنا ریاست ملنے کی علامت ہے۔

so خواب میں پہاڑ سے گرنا

غلطی کرنے اور اس غلطی کے پاداش میں ضرر واقع ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ یا اس کی تعبیر کسی انسان سے جھگڑا کرنے اور اس میں نقصان میں پڑنے سے بھی کی جاتی ہے۔  یا یہ خواب اپنے مرتبہ سے گرنے اور حالت کی تبدیلی کی علامت ہے۔

پہاڑ سے گر کر ٹانگ ٹوٹ جانے کی تعبیر بادشاہ کی طرف سے۔ مالی نقصان میں واقع ہونے سے کی جاتی ہے ۔

کوئی شخص خواب میں پہاڑ میں چڑھنا اور۔ نصف حصہ طے کرنے کے بعد اس کے لئے مزید آگے بڑھنااور نیچے اترنا دشوار ہو گیا۔ تو دلیل ہے کہ صاحب خواب نصف عمر میں مر جائے گا۔ اور نصف عمر تقریبا چالیس سال ہے۔

and خواب میں پہاڑ پر چڑھ کر بیٹھ جانا

مضبوط بیٹے کے پیدا ہونے کی دلیل ہے. اور اوپر چڑہنا دلیل رفعت اور نیچے اترنا دلیل زلت ہے۔ پہاڑ پر چڑھنا ولایت پر اور اترنا ولایت سے معزولی پر بھی دلالت کرتا ہے۔

 کسی نے خواب دیکھا کہ گویا پہاڑ جل گیا. یا نیچے گر گیا.

تو اس علاقے کے کسی بڑے آدمی کے انتقال کی دلیل ہے. یا علامت ہے اس بات کی کہ بادشاہ اس پر غالب ہو کر اسے ڈرائے گا. اس لئے کہ آگ کی تعبیر بھی بادشاہ ہے۔

  andکسی نے دیکھا کہ پہاڑ پر زلزلہ طاری ہوا.

اور وہ ہلنے لگا. لیکن پھر ٹہر گیا تو تعبیر ہے کہ اس علاقے کے بادشاہ کو مصیبت لاحق ہوگی. یا کوئی مشکل پیش آئے گی. بعد ازاں ان کے تمام معاملات ٹھیک ہوں گے. اور اس کی رعایا کے معاملات بھی صحیح ہوں گے۔

khwab mein pahar se girna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support