khwab ki tabeerkhwab ki tabeer bay se

khwab mein khud ko bhooka dekhna

خواب میں اپنے آپ کو بھوکا دیکھنا

khwab mein khud ko bhooka dekhna khwab mein khud ko bhooka dekhna

khwab mein khud ko bhooka dekhna

:خواب میں اپنے آپ کو بھوکا گرسنگی  دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بھوک پیٹ بھرنے سے بہتر ہے اور پانی کی سیری پیاس سے بہتر ہے اور اگر دیکھے کہ بھوکا ہے اور کوئی چیز کھانے کے لئے اس کے پاس نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو حرص اور لالچ دنیا کے مال میں کم ہو گا۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

 

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ بھوکا تھا اور کچھ کھا کر پیٹ بھرا ہے۔ دلیل ہے کہ گناہ سے توبہ کرے گا۔ اور اگر جو کچھ کھایا ہے جو شیریں اور مزے دار تھا۔ دلیل ہے کہ تو بہ پر ثابت قدم ہو گا اور اگر ترش اور ناخوش کھانا تھا تو تو بہتوڑنے اور گناہ پر دلیل ہے۔

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

 

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بھوک چار وجہ پر ہے۔

 نقصان‘  حرص، جرم اورگناہ  لوگوں سے طمع رکھنا۔

 

khwab mein apny ap ko bhOOKA DEKHNA

 

جوع ( بھوک)

 

 جوع کی تعبیر سوگ کے کپڑوں خوف و ہراس کفر اور کوتاہی کرنے سے کی جاتی ہے۔ اور کبھی بھوک مال کے خاتمے معیشت و حرفت میں حرص و لالچ سے کام لینے اور بقدر بھوک حصول دنیا پر بھی دلالت کرتا ہے ۔

 

بعض علماء کا کہنا ہے خواب میں خود کو بھو کا پانا خیر کی دلیل ہے اور۔ کبھی اس سے مریض ہونے کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے

بعض علماء فرماتے ہیں خواب میں بھوکا ہو نا شکم سیر ہونے سے بہتر ہے اور۔ پیاسا ہونے کی تعبیر سیراب ہونے کے مقابلے میں اچھی ہے  خواب میں طویل بھوک میں مبتلا ہونا فاقہ کے بعد حصول نعمت اور بقدر بھوک مال ملنے کی دلیل ہے

بسا اوقات بھوکا ہونا ایسے لوگوں کی صحبت اختیار کرنے کی طرف اشارہ ہوتا 

جسمیں کسی قسم کی کوئی اچھائی نہ ہو اور کبھی کمزوری پر دلالت کرتا ہے ۔اور زاہد قسم کے لوگوں کے لئے روزے کی علامت ہے اور اشیاء کی قیمتوں میں گرانی واقع ہونے اور فقر وفاقہ میں واقع ہونے کی دلیل ہے۔

 

بعض دفعہ بھوک تقوی اختیار کرنے اور اللہ کو یاد کرنے۔ اور اللہ تعالی کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے ۔

موسم سرما میں بھوکا ہونا صاحب خواب کے لئے مخمصہ میں مبتلا ہونے کی دلیل ہے۔

 

khwab mein apny ap ko bhooka dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support