khwab mein pahari bakra dekhna
khwab mein pahari bakra dekhna
اس کی دلالت کسی خارجی آدی پر ہوتی ہے۔
کسی نے خواب میں دیکھا کہ اس کو کسی پہاڑ پر پہاڑی بکرا مینڈھامل گیا تو یہ کسی مضبوط طاقت کے بادشاہ سے مال غنیمت ملنے کی طرف اشارہ ہے اس لئے کہ پہاڑ کی تعبیر تخت بادشاہ ہے ۔
اور وحشی جانوروں کا شکار کرنے کی تعبیر غنیمت ہے۔
کبھی پہاڑ پر پہاڑی بکرا دیکھنا بادشاہ کے متصل شخص پر تہمت لگانے کی علامت ہے۔ اور کبھی پہاڑی بکرا ملنا کسی نقصان میں پڑنے پر بھی دلالت کرتا ہے اور پہاڑی بکرے کا گوشت تناول کرناسخت قسم کے بادشاہ سے مال ملنے کی دلیل ہے۔