khwab ki tabeerkhwab ki tabeer pay se

Khwab mein phal dekhna

خواب میں پھل دیکھنا

Khwab mein phal dekhna Khwab mein phal dekhna

Khwab mein phal dekhna

ثمره (پھل)

:خواب میں پھل دیکھنا

1

 خواب میں میٹھا پھل دیکھنا رزق، فوائد اور علم نافع پر دلالت کرتا ہے اور کھٹا موافق طبیعت نہ ہو تو یہ مال حرام کی دلیل ہے اور زیادت مرض کی علامت ہے

2

 بے انتہا پھل کھانا یا اس کا مالک ہونا دین پر دلالت کرتا ہے یا عجمی عورتوں اور مردوں یا غلاموں پر غالب آنے کی دلیل ہے

3

 چھلکوں میں مجوب پھل کھانا محنت وشفقت سے حاصل ہونے والے رزق کی علامت ہے محنت بقدر حجم ہوگی

4

 گٹھلی والا پھل ایسے رزق کی دلیل ہے جس میں ذرہ شبہ ہو یا ایسا رزق ہے جس میں تاوان ہو یا ایسا رزق ہے جس سے زکوٰۃ نہ نکالی گئی ہو ۔

5

بغیر چھلکے اور گٹھلی والا میوہ کھانا

امور میں آسانی اور ایسے رزق حلال پر دلالت کرتا ہے جس میں کسی اور چیز کا شائبہ تک نہ ہو۔

6

خواب میں میووں کے پکنے کے موسم میں میوہ دیکھنا یا کھانا جلد پہنچنے والی خیر کی علامت ہے اور بے وقت میوہ دیکھنا دیر سے ملنے والی خیر کی طرف اشارہ ہے جو میووں کے پکنے کے موسم کے وقت کے لحاظ سے ہوگی

7

 غیر موسم میں پھل دیکھنا رزق پر اور کھا نا فوت ہونے والے فائدہ کو حاصل کرنے اور مشکل کے آسان ہونے کی دلیل ہے 

8

جمع شدہ میوہ الفت و محبت کے اجتماع پر دلالت کرتا ہے۔ غیر ملکی پھل اس ملک پر یا اس میں کام کرنے پر دلالت کرتا ہے۔ بسا اوقات میووں کی مندرجہ چیزوں میں سے کسی چیز سے تعبیر کی جاتی ہے۔

9

ازواج یا اولاد مال کی خرید و فروخت تاجر علوم املاک اعمال صالحہ اہل واقارب خوشیاں امراض سے شفایاب ہونا۔

10

 کبھی پھلوں کی دلالت ان سے حاصل ہونے والے

مشروبات پر ہوتی ہے۔ اسی طرح میوہ سونگھنا اس کے پانی اور تیل پر دلالت کرتا ہے۔

11

 کسی نے دیکھا کہ وہ ایک درخت سے اس میں لگنے والے پھل کے علاوہ کوئی اور پھل چن رہا ہے۔ تو دلیل ہے کہ صاحب خواب کسی ایسے کام پر قائم ہے۔ جو اس کے لئے حلال نہیں یا ایسی چیز کا طالب ہے جو اس کے لئے ضروری نہیں ہے۔

12

 درخت کی جڑوں سے پھل چھنا کسی شریف آدمی سے جھگڑنے کی دلیل ہے

13

 کسی نے دیکھا کہ وہ کئی درختوں سے مختلف قسم کے پھل چن رہا ہے تو دلیل ہے کہ صاحب علم و جاہ افراد سے علم اور فقہ حاصل کریگا۔

14

 کسی نے دیکھا کہ وہ بیٹھ کر پھل کاٹ رہا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو بلا محنت رزق ملیگا۔

15

کسی نے سردی کے موسم میں دیکھا کہ درخت پر پھل لگے ہوئے اور صاحب خواب کو بہت پسند ہیں۔ تو دلیل ہے کہ کوئی شخص اس کی طرف مجبور ہو کر آرہا ہے۔ اور صاحب خواب کو بڑا مالدار سمجھ رہا ہے

16

اور اگر صاحب خواب اس پھل سے کچھ چن لے تو تعبیر ہے کہ۔ وہ اس سے مال لے جائیگا اور۔ پھل نہ چنے تو وہ شخص اس سے کچھ مال نہیں لے سکے گا۔ بعض میووں کی تعبیر اموال اور بزرگی سے بھی کی جاتی ہے

17

 کسی نے خواب دیکھا کہ وہ کسی قلم کئے ہوئے درخت سے اس درخت کے پھل کے علاوہ دوسرے پھل چن رہا ہے تو یہ ایک مشفق سر یا ایسے شریک کار کی دلیل ہے جس سے اس کو فرحت و سرور نصیب ہو ۔

18

 ایسے درختوں کے پھل کھانا جوکسی کے مملوک نہیں ہیں۔ علم رزق اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کردہ نعمت پر دلیل ہے۔

 

 

Khwab mein phal dekhna Khwab mein phal dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support