khwab ki tabeer pay se

khwab mein paighamber ka dekhna

پیغمبر ی

khwab mein paighamber ka dekhna

khwab mein paighamber ka dekhnakhwab mein paighamber ka dekhna

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ وہ نبیوں میں سے نبی ہوا ہے۔ اور لوگوں کو خدا تعالی اور اس کی توحید کی طرف بلاتا ہے۔ تو دلیل ہے کہ پہلے اور محنت میں گرفتار ہو گا, اور پھر دشمنوں پر فتح پائے گا۔

اور اگر زاہد اور مصلح اپنے آپ کو دیکھے۔ تو بھی یہی دلیل ہے۔ لیکن اس کی محنت اور بلا دنیا میں کم ہو گی۔

اور اگر دیکھے کہ وہ موت اور توانگر ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ دنیا کی نعمت اس پر فراخ ہوگی۔ لیکن اس کا دین تباہ ہو گا۔

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کا نام بدل گیا ہے۔ چنانچہ اس کو نیک نام محمد’ محمود’ سعد ‘سعید’ صلح ‘اور علی وغیرہ ناموں سے پکارتے ہیں۔ تو دلیل ہے کہ اس کو ذکر خیر اور نیکی سے یاد کریں گے۔

اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو اس کو بدی سے یاد کریں گے۔ اور اگر دیکھے کہ وہ بادشاہ یا امیر یا قاضی ہو گیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اپنے کاروبار میں عدل و انصاف کو نگاہ میں رکھے گا۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو بدی کی دلیل ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support