khwab ki tabeerkhwab ki tabeer pay se

khwab mein pasina ana

خواب میں پسینہ آنا

khwab mein pasina ana khwab mein pasina ana

 

:عرق کردن (پسینہ لانا)

1

اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے جسم پر پسینہ جاری ہے دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر نقصان ہو گا خاص کر اگر پسینہ کو زمین پر ٹپکتا ہوا دیکھے۔

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

1

کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کا کپڑا پسینہ سے تر ہو گیا ہے دلیل ہے کہ اُسی قدر مال اپنے عیال پر خرچ کرے گا۔

 

2
اور اگر دیکھے کہ اپنا پسینہ پیتا ہے دلیل ہے کہ اپنا مال کھائے گا

3

اور اگر پسینہ کو سفید اور خوشبودار دیکھے دلیل ہے کہ اُس کا مال حلال ہو گا

4

اگر اس کے خلاف دیکھے تو اس کا مال حرام ہو گا۔

 

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

 

کہ خواب میں پسینہ کا آنا مراد پوری ہونے پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کو پسینہ آتا ہے۔ دلیل ہے کہ اُس کی مراد پوری ہوگی اور اگر بیمار دیکھے کہ اس کو پسینہ آیا ہے دلیل ہے کہ شفا پائے گا۔

 

khwab mein pasina ana

 

 

عرق (پسینه)

1

 مریض کے لئے خواب میں پسینہ مرض سے چھٹکارا ہے اگر صحت کی امید ہو وگرنہ موت کی علامت ہے۔

2

 اگر صاحب خواب تندرست ہو تو محنت اور مشقت والے کام کی یا پھر دنیاوی نقصان کی دلیل ہے۔

3

 اگر کوئی دیکھے کہ اس کا پسینہ بہا ہے تو اس کی ضرورت مکمل ہوگی ۔

4

 بغل کے پسینہ کی بورعیت کے لئے وبا اور والی کے لئے بری تعریفوں کے بعد حصول مال ہے۔ اسی طرح تاجر اور کاریگر کے لئے پسینہ مال بھی ہوتا ہے۔

5

 اگر کوئی دیکھے کہ پسینہ اس کے جسم سے گرا ہے تو پسینہ کی بقدر اس کا مال ضائع ہو گا کبھی پسینہ دیکھنے والے کے لئے مصیبت بھی ہوتا ہے۔

 

khwab mein pasina ana

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support