khwab ki tabeer pay se

khwab mein paneer dekhna

پنیر

khwab mein paneer dekhna

khwab mein paneer dekhna

پنیر

خواب میں پنیر دیکھنا غیر شادی شدہ کے لئے نکاح’ حاملہ کے لئے بچے کی پیدائش, تاجر کے لئے مالی منفعت, اور ان کے علاوہ کے لئے درازی عمر پر دلالت کرتا ہے. اور لڑنے اور جھگڑنے والے کے لئے دلیل غلبہ ہے. اور ملاقات سے ڈرنے کی دلیل ہے.

 دودھ سے بنائی جانی والی چیز میں اگر حاملہ دیکھے تو یہ دلیل وضع حمل ہے۔ اور جما ہوا دودھ دلیل برکت اور رزق ہے۔ اور بھی اس کے اندر کی چیز میں سود پر دلالت کرتی ہیں ۔

پنیر کی دلالت راحت کے ساتھ مال ملنے پر ہوتی ہے۔

 تر پنیر خشک سے تعبیر کے لحاظ سے بہتر ہے۔ اور صاحب خواب کے لئے مال موجود اور اسی سال کی خوشحالی پر دلالت کرتا ہے۔

 بعض اصحاب تعبیر کی رائے ہے کہ خشک پنیر سفر پر دلالت کرتا ہے۔

 ایک پنیر مال کا ایک حصہ ہے۔  خواب میں روٹی کے ساتھ پنیر کھانا مالی کمی پر دلالت کرتا ہے۔

 پنیر کے ساتھ روٹی اور اخروٹ کھانا اچانک بیماری لاحق ہونے کی طرف اشارہ ہے۔

 بلاتعب حاصل شدہ پیر اور وہ چیز جو پیر کی طرح ہے کی تعبیر دیکھنے والے کی حیثیت کے مطابق ایک ہزار در بم یا ایک سو درہم ہیں۔

  کبھی پنیر کی دلالت ذلت و شکست پر بھی ہوتی ہے۔

 بعض دفعہ خشک پنیر حالت سفر میں ملنے والے رزق پر۔ اور تر پنیر حالت حضر میں ملنے والے رزق پر دلالت کرتا ہے۔

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ پنیر خواب میں اگر خشک ہے تو تھوڑا مال ہے جو سفر سے حاصل ہو گا۔ پنیر تر بہت سامال ہوتا ہے۔ جو کہ سفر میں ہاتھ لگے۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ پنیر تر مال اور نعمت ہے جو آسانی سے حاصل ہو گا۔ اور خشک تھوڑا مال ہے۔ جو سفر سے حاصل ہو گا۔

اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پنیر روٹی سے کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو سفر میں تھوڑا مال غم اور اندوہ سے حاصل ہو گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کو علت پہنچے گی جس سے بہت جلدی خلاصی پائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support