khwab mein phool dekhna khwab mein phool dekhna
خواب میں پھول دیکھنا
دلیل ہے کہ اس کے فرزند ہو گا۔ اور اگر بے وقت دیکھے تو فرزند کی وجہ سے مصیبت میں گرفتار ہو گا۔ اور خواب میں پھول کا درخت سردار اور بات کرنے والا شخص ہے اور زرد پھول درخت، سوداگرعورت حاجت پوری کرنے والی ہے اور سفید پھول کا درخت عزت اور مرتبے اور دولت پر دلیل ہے اور اگر اپنی گھر میں پھول دیکھے۔
دلیل ہے کہ کسی دختر کو نکاح میں لائے گا۔ اور اگر اپنے گھر میں گل صد برگ کو دیکھے۔ دلیل ہے کہ فرزند کے سبب سے خوش ہو گا۔اور اگر کئی طرح کے پھول کھلے ہوئے دیکھے۔ دلیل ہے کہ اپنے خویشوں اور اہل بیت سے خوش ہو گا۔ اور اگر درخت گل کی جڑ زمین سے اگی ہوئی دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کے گھر کے لوگ کاہل ہوں گے۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲعلیہ نے فرمایا کہ خواب میں پھول کم ہمت اور بد عہد شخص ہے جو کسی سے وفا نہیں کرتا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کو پھول دیا ہے یا ہاتھ سے گرایا ہے۔ دلیل ہے کہ ایسے بے وفا شخص کی صحبت سے دور ہو گا۔
حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے
اگر دیکھے کہ اس کے پاس گل شکر اور گل انگبین کے ساتھ ہے اور اس کو کھایا ہے۔ اگر تو نگر ہے تو مال اور زیادہ ہو گا اور اگر بیمار ہے تو شفا پائے گا اور اگر غمگین ہے تو خوش ہو گا اور اگر قرض دار ہے تو قرض سے فارغ ہو گا۔