khwab mein rumal dekhna khwab mein rumal dekhna
:خواب میں رومال دیکھنا
:حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا
1
مندیل بہت بڑا رومال مراد دستار – حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا کہ خواب میں مندیل خادم ہے اور اس کی کمی بیشی اور نقصان وغیرہ کی تاویل خادم پر رجوع کرتی ہے۔
2
اگر دیکھے کہ اس کے پاس نیا مندیل ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو خادم حاصل ہو گا
3
اور اگر مندیل سفید یا سبز ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا خادم دیانت دار ہو گا
4
اور اگر مندیل سرخ دیکھے تو اس کا خادم عیش پسند اور سرکش ہو گا اور اگر مندیل زرد ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا خادم بیمار ہو گا۔ بلکہ اصل میں بیمار سا ہو گا۔
5
اور اگر نیلا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا خادم مصیبت زدہ اور اندوہ ناک ہو گا اور اگر اس کا مندیل تولیہ نما ہے تو اس کا خادم زاہد ہو گا
6
اور اگر دیکھے کہ مندیل پشم کا یا سوتی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا خادم با امانت اور دیندار ہو گا اور اگر اسی کا ہے تو بھی اچھا ہے
7
اور اگر ابریشم کا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا خادم بے وفا اور متکبر ہو گا، اور اگر رومال پرانا اور میلا اور پھٹا ہوا دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس خادم سے نیکی دیکھے گا
8
اور اگر دیکھے کہ مندیل ضائع ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ خادم اُس سے جدا ہو گا۔ اگر مندیل جلا ہے تو اس کا خادم مرے گا۔
:خواب میں رومال دیکھنا
1
خواب میں رومال نرمی یا ز ا جہ یا اولاد کی دلیل ہے خصوصاً جب رومال نقش و نگار والا ہو تو یہ عمدہ معانی اور فضل کثیر کی دلیل ہے اس لئے کہ رومال گران اور سردی سے بچنے کا ذریعہ ہے اور اسے کندھے یاسر پر رکھا جاتا ہے اور اس پر نماز بھی پڑھی جاتی ہے رومال لینا یا دینا امان و امانت (حکومت) ہے چہروں اور کپڑوں سے گرد و غبار اس رومال کے ذریعہ جھاڑا جاتا ہے۔ رومال خادم پر بھی دلالت کرتا ہے۔
2
جو شخص دیکھے کہ وہ جھوٹے لوگوں کا رومال باندھتا ہے تو اس کی کسی بدکار عورت سے شادی ہوگی۔