khwab ki tabeerkhwab ki tabeer ray se

khwab mein raat dekhna

خواب میں رات دیکھنا

khwab mein raat dekhna khwab mein raat dekhna

khwab mein raat dekhna

 

:خواب میں رات دیکھنا

1

لیل (رات) اس کی تعبیر بطالت عمل ہے۔

2

 روشنی کے بغیر اندھری رات دیکھنا معاش کے ٹھپ ہونے کی علامت ہے ۔۔

3

 ایسی رات دیکھنا جس میں چاند کی روشنی بھی ہو بادشاہ کے اپنے تمام کاموں کو اپنے وزیر کے سپر د کر نے۔ چوروں اور ڈاکوؤں کے اس کی طرف متوجہ ہونے کی دلیل ہے۔

4

رات ختم ہو کر دن ظاہر ہوتا دیکھنا۔ غمزدوں کے لئے غم سے خلاصی اور محصورینکے لئے حصار ٹوٹ جانے اور۔ مہنگائی کا شکار لوگوں کے لئے ارزانی اور مظلومین کے لئے ظلم سے چھٹکارہ حاصل کرنے کی بشارت ہے۔

5

 رات زوجین کے یک جا ہونے کی اور دن ان کے درمیان تفریق کی علامت ہے۔

6

 اندھیری راتیں کالی باندیوں پر دلالت کرتی ہیں اور۔ ظلمت کی دلالت گمراہی پر ہوتی ہے ۔

7

 رات کی اندھیری کے ساتھ گرج کڑک بجلی اور سخت تیز ہوا بھی ہو تو۔ اس علاقے میں گمراہی کا دور دورہ ہوگا ۔

8

 اپنے گھر میں اندھیراد یکھنا

دور سفر کرنے کی دلیل ہے۔

9

 دن رات کی تعبیر متضاد ہیں چنانچہ دن کی تعبیر مسلمان اور رات کی کافر ہے۔

10

کبھی دن رات کی تعبیر دو خصم بھی ہو سکتے ہیں اور. دوسوکنیں بھی، کبھی رات کی تعبیر نکاح اور دن کی تعبیر طلاق ہوتی ہے۔

11

اور کبھی رات کساد بازاری صنائع کی بربادی اور سفروں پر دلالت کرتی ہے۔ اور دن کی دلالت نفاق بازار کی چہل پہل پر ہوتی ہے

12

اور کبھی رات کی دلالت موت پر اور دن کی دلالت بعث بعد الموت پر ہوتی ہے اور کبھی دن رات دونوں کی دلالت دو عادل گواہوں پر ہوتی ہے۔

13

 خواب میں طلوع فجر دیکھنا مریض کے لئے بیماری سے خلاصی یا موت کی دلیل ہے قیدی کے لئے قید سے چھٹکارے کی علامت ہے گناہ گار کے لئے تو بہ اور کافر کے لئے اسلام کی بشارت ہے اور جس کا کاروبار بند ہو اس کے لئے کاروبار چلنے کی نوید ہے۔ 

14

 دن کے بعد رات داخل ہونے کی تعبیر میں مذکورہ تعبیریں کے برعکس ہوں گی ۔

15

 پورے زمانے کو اور علاقے کو رات کے پیٹ میں آتے دیکھنا اس علاقہ میں فقر و فاقہ غم و اندوہ اور موت کے وقوع کی دلیل ہے۔

16

کبھی دن رات

بعید خیر ہو یا شر قریب ہونے پر دلالت کرتے ہیں اور کبھی ان دونوں کی دلالت نصیحت کی باتیں سننے اور ندامت کے شکار ہونے پر ہوتی ہے

17

اور کبھی رات زمانے کے انقلابات پر دلالت کرتی ہے اور رات کالی عورت پر اور دن گوری عورت پر دلالت کرتا ہے اور رات لباں پر اور دن معاش پر دلالت کرتا ہے۔

18

غیر مسافر کے لئے رات پردہ پوشی اور خوف سے مامون ہونے پر دلالت کرتی ہے اور مسافر کے لئے رات ظلم کے گھیرے میں آنے کی علامت ہے۔

19

اور رات یمین پر بھی دلالت کرتی ہے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے واللیل اذا یغشی اور تہجد پڑھنے والوں کے لئے رات اپنے مقصد میں کامیاب ہونے ضروریات کے پورے ہونے اور غائب شدہ دوستوں کے ساتھ یک جا ہونے پر دلالت کرتی ہے چمکتی راتیں مثلالیلتہ القدر وغیرہ خیر کے آمد کی بشارت ہوتی ہے یہی تعبیر شب برات شب معراج اور شب جمعہ کی ہیں ۔

 

khwab mein raat dekhna khwab mein raat dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support