khwab ki tabeerkhwab ki tabeer ray se

Khwab mein rakh dekhna

خواب میں راکھ دیکھنا

Khwab mein rakh dekhna  Khwab mein rakh dekhna  Khwab mein rakh dekhna

 

:(خواب میں راکھ دیکھنا  (خاکستر 

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے.۔

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں راکھ مال باطل ہے جو بادشاہ کی طرف سے ہوتا ہے اور کسی کے پاس نہیں رہتا۔ اوّل اہلِ تعبیر نے بیان کیا ہے کہ ایسا علم حاصل کرے گا کہ جس میں خیرو منفعت نہ ہوگی۔

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

 

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں خاکستر نو وجہ پر ہے۔ اول نامقبول علم ، دوم مال حرام ، سوم بیهوده کام چهارم جھگڑا، پنجم بدکاری، ششم مکر و حیلہ ، ہفتم حسرت و افسوس ہشتم پشیمانی نہم ایسا کام کہ جس میں بہتری نہ ہوگی۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے۔ مَثَلُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْابْرَتِهِمْ أَعْمَالُهُمْ كَرَمَادِ نِ اشْدَّتْ بِهِ الرِّيْحُ فِي يَوْمٍ عَاصِفٍ ( جو لوگ اپنے رب کے ساتھ کفر کرتے ہیں اُن کا حال راکھ کے مشابہ ہے جسے جھکڑ کے دن آندھی اُڑائے لئے پھرتی ہے

Khwab mein rakh dekhna

 

رماد (راکھ) (۱) وہ جلنے والا حرام مال ہے (۲) اور بعض نے کہا کہ اس سے مراد بادشاہ کی طرف سے مال ملنا ہے تو جس نے راکھ کو دیکھا تو وہ بادشاہ کے کسی کام میں نکلے گا لیکن اس سے اس کو سوائے تھکاوٹ اور تکلیف کے کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔ (۳) اور بعض نے کہا کہ اس سے مراد غلط کلام یا بے فائدہ علم ہے اور اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے راکھ پائی ہے یا اٹھائی ہے یا جمع کی ہے تو دلیل ہے وہ غلط کلام کرتا ہوگا یا اشارہ ہے کہ علم سے فائدہ حاصل نہ کر سکے گا۔ (۴) اور راکھ پریشانی پر بھی دلالت کرتا ہے (۵) اور آشوب چشم پر بھی یا ہدایت کے بعد گمراہی پر بھی (۶) اور کبھی یہ فتنہ اور شر کے بچنے ۔ (۷) اور خوف سے امن پر بھی دلالت کرتا ہے اور مختلف چولہوں سے جمع شدہ راکھ صدقہ کے مال اور فضول کلام پر دلالت کرتا ہے۔

Khwab mein rakh dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support