khwab ki tabeerkhwab ki tabeer ray se

khwab mein rassi dekhna

خواب میں رسی دیکھنا

khwab mein rassi dekhna  khwab mein rassi dekhna  khwab mein rassi dekhna

 

:خواب میں رسی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے

1
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں رسی عہد و پیمان ہے۔

2

اگر دیکھے کہ ہاتھ میں رہی ہے اور ہوا میں لٹک رہا ہے۔ دلیل ہے کہ رسی کی بلندی کے مطابق مرتبہ پائے گا

3

اور اگر دیکھے کہ رسی ہاتھ میں رہی اور گر پڑا ہے دلیل ہے کہ صاحب خواب عزت اور مرتبہ سے گرے گا۔

 

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ رسی آسمان سے نکلی ہے اور اُس نے اُس کو تھاما ہوا ہے دلیل ہے کہ اس میں اور حق تعالیٰ میں کوئی عہد و پیمان ہے۔ مثلاً اگر بیماری کی حالت میں کہے اگر خداوند کریم مجھ کو شفا دے تو میں تو بہ کروں گا

2

اور اگر دیکھے کہ رسی پاؤں میں ہے اور وہ کھڑا ہے۔ دلیل ہے کہ اس نے دین کو پکڑا ہوا ہے۔ فرمان حق تعالٰی ہے وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا ( سب مل کر اللہ تعالی کی رسی کو تھام لو)

3

اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں رسی کا دیکھنا حق تعالیٰ کے ساتھ اور مخلوق کے ساتھ عہد و پیماں ہو تا ہے

4

اور اگر دیکھے کہ رسی اس کی گردن میں کسی نے ڈالی ہے۔ دلیل ہے کہ اُس نے کسی سے اقرار کیا ہے اور اُس کے پورا کرنے میں دیر کرتا ہے،

5

اور اگر دیکھے کہ شعبدہ بازی کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے اعتقاد میں خلل ہے

6

اور اگر دیکھے کہ اپنے آپ کو رسی کے ساتھ چوہارے یا کسی اونچی جگہ سے لٹکایا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ مقصود اور حاجت کو ڈر سے ترک کرے گا۔

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

 

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں رسی کا دیکھنا چار وجہ پر ہے (۱) عہد و پیماں (۲) دین (۳) امانت
(۴) مراد کا پورا ہونا۔

جبل (رسی)

1

اس کی تعبیر عہد و بیان ہے  آسمان کی طرف سے رسی آنا قرآن پر دلالت کرتا ہے اور رسی کی تعبیر دین بھی ہے چنانچہ خواب میں رسی کو پکڑ نا اللہ تعالیٰ کے دین پر عمل کرنے کی علامت ہے۔

2

 کھجور کی چھال کی رسی سخت مزاج آدمی پر اور چڑے کی رسی خون خوار آدمی پر دلالت کرتی ہے۔

3

اون سے بنائی گئی رسی دیندار شخص پر دلالت کرتی ہے۔

4

 خواب میں خود کو رسی سے لپٹا ہوا دیکھنا دلیل سفر ہے  رسی بٹ کر اپنے گلے میں ڈالنا نکاح کرنے کی دلیل ہے۔

5

 خواب میں رسی کو اپنے اوپر لپیٹنا سفر کی وجہ سے ولایت ختم ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

6

 بالوں اور اون سے بنائی گئی رسی ولایت دینی یا تجارت پر دلالت کرتی ہے۔

7

 کسی نے خواب دیکھا کہ وہ اپنی ڈاڑھی کے بال اکھاڑ کر رہی بنارہا ہے۔ تو تعبیر یہ ہے کہ وہ جھوٹ بول کر رشوت لیگا ۔

8

اور بعض علماء تعبیر کا کہنا ہے کہ رسی دیکھنا طویل سفر کی علامت ہے چونکہ ری مختلف آلات میں سے ایک آلہ ہے۔ لہذا خواب میں اپنی گردن یا شانے یا پیٹ میں رسی دیکھنا دلیل عہد و پیمان ہے جو نکاح یا دستاویز یا نذر و دین یا شرکت یا امانت کی صورت میں اس کے ذمہ واجب ہوگا۔

9

 خواب میں ری پیٹنا یا اس کولکڑی یا کسی اور چیز پر لپیٹنا بھی سفر کرنے کی دلیل ہے اسی طرح لپیٹنا اور موڑ نا کبھی معاملات کے درست کرنے اور کسی نکاح میں شرکت کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔ اور کسی لاٹھی پر رسی لپٹی ہوئی دیکھنا عمل فاسد اور جادو کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

 

:قماط (ہاتھ باندھنے کی رسی)

1

 حاملہ عورت کے لئے رسی کی تعبیر بچہ ہے اور کبھی دشمن کے غلبہ پر بھی دلالت کرتی ہے۔

2

 خواب دیکھا کہ اس کی بیوی اس سے بندھی ہوئی ہے اور وہ اس کو کھول رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دیگا۔

3

 بیمار مسافر اور بھگوڑے کے لئے رسی دیکھنا اچھا نہیں ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support