khwab ki tabeerkhwab ki tabeer ray se

khwab mein rooza rahkna

خواب میں روزہ رکھنا

khwab mein rooza rahkna khwab mein rooza rahkna khwab mein rooza rahkna

 

:خواب میں روزہ رکھنا

:حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

1
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے روزہ رکھا ہے اور سبحان اللہ اور لا الہ الا اللہ اور قرآن شریف پڑھا ہے دلیل ہے کہ حرام اور گناہ سے تو بہ کرے گا۔

2

اور اگر دیکھے کہ اُس نے روزہ رکھا ہے اور لوگوں کی غیبت کرتا ہے اور فحش بکتا ہے دلیل ہے کہ عبادت میں ریا کاری کرے گا اور دین کے راستے میں سچا نہیں ہے۔

 

:حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ روزوں کا مہینہ ہے تو گرانی اور کھانے کی تنگی پر دلیل ہے اور بعض کہتے ہیں کہ دین کی درستی اور غم سے خلاصی پانے پر دلیل ہے اور اُس کا قرض ادا ہو گا۔ خاص کر اگر ماہ رمضان میں ماہ رمضان کو خواب میں دیکھا ہے۔

 

:حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

 

1
حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں روزہ رکھنا اس وجہ پر ہے (۱) بزرگی (۲) ریاست (۳) تندرستی (۴) مرتبه (۵) توبه (۱) فتح (۷) نعمت (۸) حج (۹) جہاد (۱۰) لڑکا لیکن خواب میں بھول کر روزہ رکھنا نیک روی اور حلال روزی پر دلیل ہے

2

اور اگر ارادے سے روزہ کھولے دلیل ہے کہ سفر میں بلا آئے گی یا بیمار ہو گا

3

اور اگر دیکھے کہ دوماہ کے روزے رکھے ہیں دلیل ہے کہ گناہ سے توبہ کرے گا

4

اور اگر دیکھے کہ نفلی روزہ رکھا ہے دلیل ہے کہ بیماری سے امن میں رہے گا

5

اور اگر دیکھے کہ سال کے لگاتار روزے رکھے ہیں دلیل ہے کہ حج کرے گا اور اگر خواب میں دیکھے کہ عاشورہ کا روزہ رکھا ہے دلیل  ہے کہ غم و اندوہ سے خلاصی پائے گا۔

 

khwab mein rooza rahkna

 

صوم (روزه)

 

1
اس کی تعبیر روزے کی نذر سے کی جاتی ہے۔

2

 جس نے دیکھا کہ کسی روزے دار نے روزہ نہیں رکھا تو دلیل ہے کہ وہ بیمار ہوگا یا سفر کرے گا۔ بعض حضرات نے اس خواب کی تعبیر یہ بتلائی ہے کہ وہ کسی مسلمان کی غیبت کرے گا۔

3

جس شخص نے دیکھا کہ اس نے بھولے سے روزہ توڑ ڈالا تو اسے پاکیزہ رزق حاصل ہوگا ۔

4

 جس شخص نے دیکھا کہ وہ روزہ کی حالت میں ہے تو عزت پائے گا اور توبہ کی توفیق عطا ہو گی۔ یا کفارہ قسم ادا کرے گا یا حج کرے گا۔

5

بعض نے اس خواب مذکور کی تعبیر یہ بیان فرمائی کہ اس کو اولاد نرینہ حاصل ہوگی ۔

6

جس شخص نے دیکھا کہ وہ رمضان میں روزہ رکھے ہوئے ہے تو دلیل ہے کہ کوئی ایسا کام واضح ہوگا کہ جس کے بارے میں اُسے شک تھا۔

7

اگر وہ لکھنا پڑھنا نہیں جانتا تھا تو قرآن حفظ کرے گا۔ اور اس کا کام پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔ اور بشارت و خیر حاصل کرے گا ۔

8

 جس شخص نے دیکھا کہ ماہ رمضان ہے اور صرف اس نے ہی روزہ رکھا ہے یا لوگوں نے بھی روزہ رکھا ہے تو یہ دلیل ہے اس شخص کے مومن صالح اور دیندار و نیک ہونے کی ۔

9

اگر صاحب خواب غمزدہ ہے تو مشکل دور ہوگی ۔ اگر مریض ہے تو شفا عطا ہوگی ۔

10

اگر گمراہ ہے تو ہدایت حاصل ہوگئی اگر مقروض ہے تو قرض ادا ہو گا۔

11

جس شخص نے دیکھا کہ وہ ماہ رمضان میں روزہ جان بوجھ کر توڑ رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ کسی آدمی کو جان بوجھ کر قتل کرے گا۔ جیسا کہ کسی شخص نے دیکھا کہ اس نے کسی آدمی کو عمد اقتل کیا تو دلیل ہے کہ وہ رمضان میں عمد اروزہ توڑے گا۔

12

 جس شخص نے دیکھا کہ وہ رمضان کے روزوں کی قضاء کر رہا ہے یا کفارہ کے طور پر دو ماہ کے روزے رکھ رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ بیمار ہو گا اور تو بہ تائب ہو گا۔

13

جس شخص نے دیکھا کہ اس نے ماہ رمضان کا روزہ عمداً انکار کرتے ہوئے چھوڑ دیا تو دلیل ہے کہ شرائع اسلام میں کسی کو ضائع کرے گا۔

14

اگر یہ روزہ کی فرضیت کا اقرار کرتے ہوئے روزہ ترک کرے اور ادا کرنے کی نیت بھی ہو تو دلیل ہے کہ اس شخص کو بے گمان جگہ سے نہایت عمدہ رزق جلد حاصل ہوگا۔

15

 جس شخص نے دیکھا کہ ماہ رمضان میں وہ روزہ افطار کرنے والا ہے تو دلیل ہے کہ یہ شخص فطرت پر ہے۔ اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ اللہ کی طاعت میں یہ آدمی کوئی سفر کرے گا۔

16

 مجہول روزہ رکھنا دشمنوں سے ڈھال ہے اور ایذاؤں سے بچاؤ ہے۔ اور بعض مرتبہ روزہ دلیل ہوتا ہے بیمار آدمی کی موت کی ۔ اور بعض مرتبہ دلیل ہوتا ہے خاموشی کی ۔

17

اور بعض مرتبہ دلالت کرتا ہے فرحت و سرور پڑ اور بعض مرتبہ علامت ہے کسی عمل یا قول کے اللہ کے لئے خالص ہونے کی ۔ 

18

اگر دیکھا کہ لوگ بلا کسی سبب کے روزہ رکھ رہے ہیں تو دلیل ہے قحط کی اور معیشت کی تنگی کی ۔

19

 اگر دیکھا کہ روزہ دار مریض ہے تو دلیل ہے کہ شفایاب ہوگا۔

20

 اگر دیکھا کہ ایام صوم میں کھا پی رہا ہے تو یہ دلیل ہے کہ محرمات کا ارتکاب کرے گا یا مقروض ہوگا یا بیمار ہو گا ۔

21

اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ اسے ایسی جگہ سے رزق حاصل ہوگا جہاں سے ملنے کا گمان تک نہ ہوگا ۔ ماہ رمضان کا روزہ خوف سے امن حاصل ہونے کی دلیل ہے۔

22

اگر دیکھا کہ روزہ دار مرگی کا مریض ہے تو اسے شفا ہوگی چونکہ اس مہینے میں شیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے (اس بیماری کا سبب شیطان ہوتے ہیں)۔ اور بعض مرتبہ دلیل ہوتا ہے کہ قرض ادا ہوگا یا پھر فاسق کو تو بہ کی توفیق ہوگی۔

23

 خواب میں ماہ شوال کے چھ روزہ دلیل ہیں نماز کی اصلاح کی یا ادائے زکوۃ یا کسی زیادتی پر ندامت کی ۔ پیر اور جمعرات کا روزہ دلیل ہے صلہ رحمی اور شادیوں میں یک جا ہونے کی ۔

24

 ایام بیض کے روزے ( چاند کی ۱۲ ۱۳ ۱۴ یا ۱۵۱۴۱۳ تاریخ کے روزے ) دلیل ہیں کہ قرض کی قسطیں ادا ہونے یا علم کی ۔

25

 محرم کا روزہ دلیل ہے زہد و ورع اور حج کی ۔

26

 یوم عرفہ کا روزہ رکھنا دلیل ہے قبول صدقات اور صدقات لینے کی ۔ 

27

دس ذی الحجہ کا روزہ دلیل ہے کہ اس کا خاتمہ بالا یمان ہوگا۔ اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ صاحب خواب سے کیا گیا وعدہ پورا ہوگا۔

28

یوم عاشورہ کا روزہ دلیل ہے نیکی کے کاموں کی فتنوں کا سامنا کرنے اور اس سے محفوظ ہونے کی ۔

29

اگر صاحب خواب کی بیوی حاملہ ہے تو اولاد صالحہ عطا ہوگی اور مال حلال ملے گا۔

30

 خواب میں رجب کا روزہ رکھنا دلیل ہے مراتب عالیہ والوں کی خدمت کرنے کی اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ بحری سفر کے نتیجے میں بحری منافع حاصل ہوں گے ۔

31

 ماہ شعبان کے روزہ رکھنا اور شک کے دن کا روزہ رکھنا دلیل ہے گناہوں کے ارتکاب کی ۔

32

 قضاء روزہ دلیل ہے کہ قیدی رہا ہوگا عاصی گناہوں سے تو بہ کرے گا اور قرضے ادا ہوں گے ۔

33

نذر کا روزہ رکھنا دلیل ہے کہ حاجات پوری ہوں گی اور خوشیاں حاصل ہونگی۔

34

 بغیر چھوڑے مسلسل روزے رکھنا دلیل ہے کہ وہ کسی نہایت پر مشقت سنت کو اختیار کرے گا۔ کوئی ایسا عمل کرے گا جو کھلم کملا بدعت ہوگا

35

اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ وہ اکثر خاموش رہے گا اور بھلی بات کے علاوہ زبان سے کوئی دوسری بات نہ کہے گا ۔

36

 اگر دیکھا کہ ایک دن روزہ رکھا اور دوسرے دن روزہ نہیں رکھا تو بعض مرتبہ یہ دلالت کرتا ہے کہ وہ آزاد اور باندی یاز میہ اور مسلمہ کو نکاح میں اکٹھا رکھے گا۔

37

 اگر دیکھا کہ ایسا کوئی کام کیا جو روزہ کو فاسد کر دیتا ہے تو دلیل ہے نقض عہد جب دنیا کو جب آخرت پر ترجیح دینے کئی اور ایسے کاموں کا ارتکاب کرنے کی کہ اس پر کفارہ واجب ہو مثلاً کفارہ یمین وغیرہ یا دلیل ہے کہ بیماری سے شفایاب ہوگا۔ اور بہت سی خوشیاں حاصل ہوں گی ۔

38

 جس شخص نے دیکھا کہ وہ صائم الدھر ہے اگر اوہ ہل صلاح و خیر میں سے ہے تو معاصی سے اجتناب کرے گا۔ اگر وہ اہل خیر میں سے نہیں تو اپنے مقصد میں نا کام ہوگا ۔

39

 اگر دیکھا کہ صائم الدھر نے افطار کر لیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ کسی کی غیبت کرے گا۔ یا گناہ عظیم کا ارتکاب کرے گا۔ یا شدید بیماری میں مبتلا ہوگا۔ یا پھر کسی آزمائش میں مبتلا ہوگا۔

40

جس شخص نے دیکھا کہ ماہ رمضان آگیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ چیزیں مہنگی ہو جائیں گی ۔ اور بعض نے فرمایا کہ صاحب خواب کے دین کی صحت کی علامت ہے۔ بے چینیوں اور غموں کا خاتمہ ہوگا بیماریوں سے شفایابی اور قرضے اداء ہوں گے ۔ 

41

جس شخص نے دیکھا کہ وہ ماہ رمضان کی قضا کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ بیمار ہوگا۔

42

 جس شخص نےدیکھا کہ وہ نفل روزے رکھ رہا ہے تو علامت ہے کہ وہ آدمی اس سال بیمار نہ ہو گا۔

43

جس شخص نے دیکھا کہ اس نے غیر اللہ کے لئے روزہ رکھا ہے یا نام و نمود کی خاطر روزہ رکھا ہے تو علامت ہے کہ اس شخص کا مقصد پورا نہ ہوگا ۔

44

جس شخص نے دیکھا کہ وہ روزے سے ہے لیکن یہ نہیں جانتا کہ روزہ نفلی ہے یا فرض؟ تو دلیل ہے کہ اس شخص کے ذمے نذر کی قضاء ہے۔ اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ یہ شخص چُپ سادھ لے گا۔ چونکہ روزہ میں اصل خاموشی وسکون ہے ۔

khwab mein rooza rahkna khwab mein rooza rahkna khwab mein rooza rahkna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support