khwab ki tabeerkhwab ki tabeer alif se

خواب میں ادریس علیہ السلام کو دیکھنا

Khwab Mein Idrees (AS) Ko Dekhna Khwab Mein Idrees (AS) Ko Dekhna

Khwab Mein Idrees (AS) Ko Dekhna

(خواب میں ادریس علیہ السلام کو دیکھنا)

: ادریس علیہ السلام

:01

حضرت ادریس علیہ السلام کو خواب میں دیکھنے والا تقوی کی وجہ سے معزز ہوگا۔ اس کے لئے خیر کا فیصلہ ہو گا عبادت میں مجاہدہ کرنے والا صاحب بصیرت، بردبار عالم ہوگا۔ 

:02

اگر کسی نے خواب میں خود کو ادریس علیہ السلام بنتا ہوا یا ان کی صفت سے متصف ہوتا ہوا دیکھا تو تعبیر ہے کہ اس کا علم بڑھے گا اور اس کو ا کا بر سے تقرب حاصل ہوگا اور بلند مرتبہ پر فائز ہوگا۔ 

:03

 ادریس علیہ السلام کو ناقص حالت میں دیکھنا صاحب خواب کے نقص حال کی دلیل ہے۔

Khwab Mein Idrees (AS) Ko Dekhna

حضورﷺ نے ارشاد فرمایا ” بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیا ےیا رسولاللہ بشارتوں سے کیا مراد ہے آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری عن ابی ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیاسواں حصہ ہے ۔

اس حدیث شریف معلوم ہوا کہ سچا خواب رویائے صالحہ علوم نبوت کا ایک جزو ہے اور علم نبوت باقی ہے گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔

خواب کی اقسام

امام محمد بن سیرین ارشاد فرماتے ہیں کہ خواب تین قسم کے ہوتے ہیں ۔

۔1۔مبشرات خداوندی –

 تخویفِ شیطان) شیطان کے زیرِ اثر )

حدیثِ نفس یعنی ذہنی اور دماغی خیلات کا عکس –

اس تقسیم سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواب کے تمام اقسام صحیح قابلِ تعبیر اوردر خوراعتناء نہیں ہوتے تعبیر اور اعتبار کے لائق وہی خواب ہوتے ہیں جو حق تعالیٰ کی طرف سے بشارت اور اعلام پر مبنی ہوں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support