khwab ki tabeer kaf sekhwab ki tabeer tuay se

khwab mein khana dekhna

طعام (کھانا)

khwab mein khana dekhna

khwab mein khana dekhna

khwab mein khana dekhna

طعام (کھانا)
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ کھانا اور شربت جو اس کو ملا ہے، اس کی تاویل بد ہے مگر فارود وغیرہ کیونکہ حلوے کی اصل روغن اور شہد ہے اور ان دونوں کی تاویل مال ہے۔
حضرت ابن سیرین رحمتہ الله علیہ نے فرمایا ہے کہ جو کھانامشکل اور بے مزہ ہے اس

کی تاویل رنج و اندوہ ہے اور جو ترش ہے بیماری پر دلیل ہے اور میٹھا کھانا عیش اور خوشی پر دلیل ہے۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ سونے اور چاندی سے

کھانا لیا ہے دلیل ہے کہ مال کا نقصان ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں کھانا ہے اور سب نے کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عمرعیش سے گزرے گی۔
اور اگر دیکھے کہ اس قدر کھانا کھایا ہے. کہ اٹھنے کی طاقت نہ رہی تو اس کے مرنے پر دلیل ہے. کہ اور اگر دیکھے کہ مردہ کھانا کھاتا ہے دلیل ہے کہ وہ کھانا گران ہو گا۔

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ کسی درویش کو کھانا دیا ہے. دلیل ہے کہ غم اور ترس اور خوف سے نجات پائے گا. اور اگر دیکھے کہ کسی کافرکو کھانا دیا ہے. دلیل ہے کہ دشمنوں کے کام میں حق تعالی اس کی مدد کرے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support