khwab ki tabeer sheen se

khwab mein shadi dekhna

شادی

khwab mein shadi dekhna khwab mein shadi dekhna

khwab mein shadi dekhna

شادی

عروسی، شادی دلہن لانا حضرت ابن سیرین رحمتہ الله علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے دلہن بیاہی ہے لیکن اس کو نہیں دیکھا ہے۔ مگر اس کا نام نہیں جانتا ہے دلیل ہے کہ مرے گایا مارا جائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ دلہن کو گھر میں لایا ہے اور اس کے ساتھ سویا ہے دلیل ہے کہ بزرگی پائے گا۔ اور جو چیز اس کی ملک نہیں ہے اس کی ملک ہو جائے گی۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ الله علیہ نے فرمایا ہےکہ خواب میں اگر عروسی کے ساتھ چنگ و چغانہ اور بانسری ہے تو مصیبت پر دلیل ہے۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔کہ اگر عورت خواب میں دیکھے کہ اس کی شادی ہوئی ہے اور اس کو خاوند کے پاس لے گئے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کی عمر ختم ہو گئی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ شوہر لے گیا ہے اور اس سے نیک سلوک کیا ہے تو خیر و منفعت پر دلیل ہے۔

حضورﷺ نے ارشاد فرمایا

 بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیاکہ یا رسول الله بشارتوں سے کیا مراد ہے۔ آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری عن ابو ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے۔

آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔ اس حدیث شریف سے معلوم ہوا کہ سچا خواب “رویائے صالحہ” علوم نبوت کا ایک جزو ہے۔ اور علم نبوت باقی ہے. گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support