khwab ki tabeer sheen se

khwab mein shikra dekhna

واشہ (شکرا/ایک پرندہ ہے ) باشہ

khwab mein shikra dekhna  khwab mein shikra dekhna

khwab mein shikra dekhna

(شکرا (واشہ باشہ

شکرا ایک شکاری پرندہ ہے حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر باشے کو اپنا مطیع اور تابعدار دیکھے۔ کہ ہاتھ پر سے اڑتا ہے اور آواز پر آتا ہے اور اس کو اس طر آزمایا ہے تو مال حلال اور صاحب خواب کے مرتبے پر دلیل ہے ۔اگر دیکھے کہ باشہ سفید اور پاکیزہ ہے اور اسکے ہاتھ پر بیٹھا ہوا تابعدار ہے دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی سے قدر اور مرتبہ اور عزت پاۓ گا اور اگر دیکھے کہ باشہ اوڑا ہے اور دھاگا اسکے ہاتھ میں رہا ہے تو۔ دلیل ہے کہ اس کی قدر اور مرتبہ زایل ہو گا۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

کہ باشہ خواب میں بادشاہوں کے لئے ملک اور بزرگی اور دولت مندوں کے لئےمال ہے۔ اور درویشوں کے لئے فرزند ہے ۔ اگر دیکھے کہ باشہ اس کے ہاتھ سے گرا ہے اور مرا ہے۔ اگر صاحب خواب بادشاہ ہے۔ دلیل ہے کہ ملک سے جدا ہو گا اور اگر امیر یاسردار ہے دلیل ہے کہ مرتبے اور عزت سے گرے گا اور اگر تو نگرہے تو درویش ہو گا اور اگر درویش ہے تو اس کا فرزند مرے گا اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ باشہ بے شرم مرد ہے اور اگر دیکھے کہ اس نے باشے کا گوشت
کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر دشمن کا مال کھائے گا اور اگر دیکھے کہ کسی جگہ پر بہت سے باشے جمع ہوئے ہیں۔ دلیل ہے کہ بیمار ہوگا ۔عیارلوگ ایک جگہ جمع ہوں گے۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں باشہ چار وجہ پر ہے
۔(1)۔ قدر اور مرتبہ (2) حکومت (3) مال ۔(4) منفعت

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support