khwab ki tabeer sheen se

khwab mein shaakh dekhna

درخت کی شا خ

khwab mein shaakh dekhna

khwab mein shaakh dekhna

khwab mein shaakh dekhna

شاخ (ٹہنی)
حضرت ابن سیرین رحمتہ الله علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شاخوں کا دیکھنا صاحب خواب کے بھائیوں اور فرزندوں اور خویشوں پر دلیل ہے۔

اگر دیکھے کہ درختوں کی شاخیں بہت اور گھنی ہیں دلیل ہے کہ اس کے خویش اور اہل بیت بہت ہوں گے. اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو تاویل بھی خلاف ہے. اور اگر دیکھے کہ اپنے درخت سے شاخ کاٹی ہے. دلیل ہے کہ اپنے اہل بیت سے کسی کو جدا کرے گا۔

اور اگر دیکھے کہ اس کے درخت کی شاخ خشک ہوگئی ہے دلیل ہے کہ اس کے خویشوں سے کوئی ہلاک ہو گا اور اگر دیکھے کہ درخت دوسروں کی ملک ہے تو وہیں دوسروں کی طرف رجوع کرے گی۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس نے درخت خرما کی شاخ پائی ہے یا کسی نے اس کو دی ہے دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند آئے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے شاخ پر سے کچھ کھایا ہے دلیل ہے کہ اس قدر فرزند کامال کھائے گا۔

حضورﷺ نے ارشاد فرمایا

” بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیاکہ یا رسول الله بشارتوں سے کیا مراد ہے۔ آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری عن ابو ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے۔

آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔ اس حدیث شریف سے معلوم ہوا کہ سچا خواب “رویائے صالحہ” علوم نبوت کا ایک جزو ہے۔ اور علم نبوت باقی ہے. گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support