khwab ki tabeer sheen se

khwab mein shaitan dekhna

ابلیس لعین (شیطان)

khwab mein shaitan dekhna khwab mein shaitan dekhna

khwab mein shaitan dekhna

ابلیس لعین (شیطان)

 ۔(1)۔خواب میں شیطان کو دیکھنا سہو ونسیان کی علامت ہے۔ حکایت: ایک شخص نے حضرت حسن سے کہا اے ابوسعید ابلیس سوتا بھی ہے؟ تو حضرت حسن ہنس کر فرمایا اگر وہ سو جاتا ، تو ہمیں سکون نصیب ہو جاتا۔         ۔(2)۔ خواب میں شیطان کی رویت مندرجہ ذیل امور پر دلالت کرتی ہے۔ بد ظنی عالم ،نماز چھوڑنا جھوٹ، چوری ،گناہ کا کام کرنا ،درازی عمر مکر،سازش کرنا ،سحر، حسد ،زوجین میں جدائی وغیرہ ۔                                                        (3) کبھی رویت شیطان ارتدار پر دلالت کرتی ہے اس لئے کہ وہ بڑا عابد تھا۔ لیکن اپنی نافرمانی کی وجہ سے مردود اور اللہ کی رحمت سے دورہوا۔

 اور کبھی اس کی تعبیر ایسے کافر بادشاہ سے بھی کی جاتی ہے۔

جو دریا کے پاس رہتے ہوئے سوار اور پیدل فوج کی تیاری میں لگا ہوا ہو ۔اللہ تعالی کا فرمان ہے(اور حملہ کر ان پر اپنے گھوڑوں اور پیادوں کے ساتھ)۔  کسی نے دیکھا گویا وہ ابلیس ہوا تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کی آنکھ کو کچھ ہوگا یا اس کی تعبیر دین سے مرتد ہونے سے کی جائے گی یا لمبی زندگی گزارنے غمگین ہونے اولاد اور مال کی صورت میں رزق ملنے اور اپنی سازش اعر حکمت کے ذرعیہ دشمنوں پر غلبہ سے تعبیر کی جائے گی ۔ اور اگر صاحب خواب بادشاہت کی اہلیت رکھتا ہو تو بادشاہ بنے گا اور امر بالمعروف و نہی عن المنقر کرتا رہے گا ۔

 کسی نے دیکھا کہ گویا کہ اس نے ابلیس کو قتل کیا۔

تو تعبیر یہ ہے کہ وہ کسی سازشی اور فراڈی قسم کے شخص کے ساتھ مکر کرے گا۔ اور اگر صاحب خواب عفیف اور نیک ہو تو تعبیر یہ ہے کہ وہ اللہ تعالی کے احکام کی پیروی کرنے والا ہوگا۔ .  خواب میں شیطان کو دیکھنا دشمن دین و دنیا  ، دھوکہ باز حریص مخالف کی دلیل ہے جو کسی بات کی کوئی پرواہ نہیں کرتا بعض مرتبہ اس سے مراد کوئی صاحب امارت وزیر قاضی، سپاہ،ی فقیہ، واعظ یا کافر منافق، حاسد یا اہل وعیال ہوتا ہے۔ شیطان کو خواب میں دیکھنا دلیل ہے اتراہٹ  ، زیادتی ،شہوت کی جیسا کہ شہوت خود دلیل ہے ظلم وزیادتی اور شیطان کی۔  جس شخص نے دیکھا کہ شیطان نے اسے بدحواس کر دیا ہے تو اشارہ ہے کہ وہ سود خور ہے۔

 اگر دیکھا کہ شیطان نے اسے چھوا ہے

تو دلیل ہے کہ کوئی دشمن اس کی بیوی پر تہمت لگائے گا اور بہکائے گا۔ اگر صاحب خواب مریض تھای تو رزق و ثروت میں کفایت عطا ہوگی ۔ اگر  دیکھا کہ کسی شیطان نے اسے چھوا ہے حالانکہ وہ خواب میں ذکر اللہ بھی کر رہا تھا۔  تو یہ علامت ہے کہ اسی شخص کے دشمن بہت سارے ہیں جو اسے گمراہ کر نا چا ہتے ہیں ۔ اور ہلاک کرنا چاہتے ہیں مگر ان کاموں کی وہ (دشمن) استطاعت نہیں رکھتے ۔  جس شخص نے دیکھا کہ شیطان اس کی اتباع کررہا ہے تو دلیل ہے۔ کہ اس شخص کا دشمن اس کی اتباع کرے گا دھوکہ دے گا اور گمراہ کرے گا اور اس کو اس کے منصب و  میراث ملی سے گرادے گا۔

جس شخص نے دیکھا کہ وہ شیطان سے سرگوشی کر رہا ہے

تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ رائی اپنے کسی دشمن سے سرگوشی کرے گا۔ مگراسے اس بات کی قدرت نہ ہوگی۔  جس شخص نے دیکھا کہ شیطان اسے کوئی چیز سکھا رہا ہے تو دلیل ہے۔ کہ وہ لوگوں کو اپنی باتوں کے ذریے شیشہ میں اتارنے کی۔  کوشش کرے گا۔ یا لوگوں کو دھوکا دے گا۔ یا جھوٹے اشعار پڑھے گا۔  جس شخص نے دیکھا کہ شیطان اس کے پاس آیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس شخص کو جھوٹ اور گناہ کا سامنا ہوگا ۔  جس شخص نے دیکھا کہ وہ شیاطین کا سردار بن گیا ہے۔ یا ان کا بادشاہ بن بیٹھا ہے اور وہ شیاطین اس کی اطاعت کر رہے ہیں۔ تو یہ شخص ریاست، شرف ،ہیبت  وجاہ حاصل کرے گا۔ اپنے دشمنوں پر غالب ہو گا اور وہ اس کے تابع فرمان ہوں گے۔

جس شخص نے دیکھا کہ اس نے شیاطین کو قید کر رکھا ہے

اور جکڑ رکھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مدد و نصرت اور اچھی شہرت حاصل ہوگی ۔  جس شخص نے دیکھا کہ۔ شیاطین نے اسے فتنے میں ڈال رکھا ہے اور حیران و مبہوت کر رکھا ہے۔ تو اس شخص کو اس کا کوئی مال یا سامان حاصل ہوگا۔ اگر رائی بادشاہ ہے تو معزول ہو جائے گا۔  اگر دیکھا کہ شیطان نے اس کے کپڑے اتار لئے ہیں۔ تو یہ اشارہ ہے کہ اس کا کوئی دشمن اس پر غلبہ پائے گا۔ یا اس کو بہکا ئے گا اور وسوسہ ڈالے گا یا مخص اپنے عہدے سے معزول ہوجائے گا۔

جس شخص نے دیکھا کہ وہ شیطان سے جھگڑ رہا ہے۔ تو اس کے صادق، مومن ،اللہ کا اطاعت گزاراور دین پر مضبوطی سے جم جانے کی دلیل ہے۔  جس شخص نے دیکھا کہ شیطان نے اسے گھبراہٹ میں ڈال دیا ہے تو دلیل ہے۔ کہ یہ شخص اولیاء اللہ میں سے ہے اور چنیدہ ہے۔ اللہ نے اس شخص کو خوف سے اور شیطان سے امن عطا فرما دیا ہے۔

۔اگر کسی شخص نے دیکھا کہ شہاب ثاقب کسی شیطان کا پیچھا کر رہا ہے

تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اس علاقہ میں اللہ اور بادشاہ کا کوئی دشمن رہتا ہے۔ بادشاہ اور قاضی پر اس کے رازکھلیں گے۔ اللہ تعالی کی طرف سے اس پر عذاب نازل ہوگا۔ اور جلانے کے بعد بادشاہ کی طرف سے عذاب مسلط ہوگا ۔ جس شخص نے شیطان کو مسرور و شادمان دیکھا تو یہ دلیل ہے ۔ کہ وہ شہوات نفسانی میں منہمک ہے۔ شیطان کی تعبیر کمزور دشمن بھی ہے۔  جس شخص نے دیکھا کہ اس کی دشمنی شیطان سے ہے۔ تو یہ اس شخص کے دیندار ہونے کی اور اللہ کے مطیع ہونے کی دلیل ہے۔

جس شخص نے دیکھا کہ شیطان نے اسے اپنے جسم میں داخل کر لیا  ہے

یا نگل لیا ہے تو بری سفر پر گئے مسافر کی ہلاکت کا اندیشہ ہے۔ اور اگر مسافرکشتی کا سفر کر رہا ہے تو حالات برے ہونے کا خوف ہے۔ نقصان اور تکلیف لاحق ہوگی۔  بعض مرتبہ شیطان کو خواب میں دیکھنا دلیل ہوتا ہے۔ جاسوسوں سے چوری چھپے راز حاصل کرنے والوں،چغلخوروں اور طعنہ زنوں کی۔  جس شخص نے دیکھا کہ وہ شیطان بن گیا ہے۔ تو بعض لوگوں کے ساتھ ترش روئی کے ساتھ پیش آئے گا ۔ لوگوں کو اذیت دینے میں سبقت کر یگا۔ اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ وہ جل کر مرے گا۔ یا دین کے معاملے میں آزمائش میں مبتلا ہوگا اور اسی حالت میں مرے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support