khwab ki tabeerkhwab ki tabeer bay se

khwab mein bheriya dekhna

خواب میں بیھڑیادیکھنا

khwab mein bheriya dekhna khwab mein bheriya dekhna

khwab mein bheriya dekhna

:خواب میں  گرگ بیھڑیادیکھن

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

 کہ بھیڑیا خواب میں جھوٹا اور ظالم بادشاہ ہے۔ اگر دیکھے کہ وہ بھیڑیے کے ساتھ لڑائی کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی بادشاہ یا کسی اور سے لڑائی جھگڑا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اُس نے بھیڑیے کا دودھ پیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو ترس و خوف ہو گا۔ یا کسی کام کی کفایت اس سے ہوگی اور اگر دیکھے کہ اس نے بھیڑیے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر ظالم بادشاہ سے مال و منفعت پائے گا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

 

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے بھیڑیے کو مارا ہے۔ دلیل ہے کہ اہل اسلام اُس سے منہ پھیریں گے اور اس میں کچھ خیر نہ ہوگی۔ اور بعض اہل تعبیر نے فرمایا ہے کہ دشمن کو مغلوب کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اُس نے بھیڑیے کا سر پایا ہے۔ یا اس کو کسی نے دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر شرف اور بزرگی پائے گا اور اگر دیکھے کہ بھیڑئیے نے اُس کے گھر میں آکر نقصان کیا ہے۔ دلیل ہے کہ اُس کو بادشاہ سے نقصان پہنچے گا اور اگر دیکھے کہ نقصان نہیں ہوا ہے۔ تو دلیل ہے کہ مہربان بادشاہ سے نفع پائے گا اور بادشاہ اس کا مہمان ہو گا۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

 

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ بھیڑیا اُس کے بستر میں چھپا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ اس کے عیال کے ساتھ فساد کرے گا۔

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا 

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بھیڑیے کا دیکھنا تین وجہ پر ہے۔

ظالم بادشاہ

 جھوٹ بولنےوالی عورت

 اگر مادہ گرگ ہے تو کمزور دشمن ہے۔

khwab mein bheriya dekhna

 

ذئب (بھیڑیا)

 اسکی دلالت ظالم دشمن سخت، جھوٹ بولنے والے چور پر ہوتی ہے۔ چنانچہ خواب میں بھیڑیے کو گھر میں داخل ہوتے ہوئے دیکھنا بیداری میں گھر کے اندر چور داخل ہونے کی طرف اشارہ ہے۔کسی نے خواب دیکھا کہ وہ بھیڑیے کے بچے کو پال رہا ہے تو تعبیر ہے کہ وہ چوروں کی نسل سے راستہ سے اٹھائے ہوئے بچے کی پرورش کرے گا اور اس سے اس کا گھر برباد ہوگا۔ کسی نے خواب میں بھیڑیا دیکھا تو وہ کسی شخص پر جھوٹی تہمت لگا دے گا۔

خواب میں دیکھا کہ بھیڑیا بیل بن گیا ہے تو دلیل ہے کہ کوئی چورلڑ کا شریف اور منصف بن جائے گا ۔  بسا اوقات خواب میں بھیڑ یا دیکھنا اپنے رئیس سے اچھا کلام سنے یا خیر و برکت پانے کی علامت ہے اور اس کو شکار کرنا سرور اور دولت شہادت سے سرفراز ہونے کی دلیل ہے ۔

 بھیڑیے کی دلالت کبھی سال کے ایام پر ہوتی ہے اس لئے کہ بھیڑ یا پل عبور کرتے وقت یکے بعد دیگرے ترتیب سے گزرتا ہے اسی طرح سال کے ایام بھی ایک کے بعد دوسرا اس کے بعد تیسرا آتا جاتا ہے۔  اس طرح اسکی دلالت علانیہ چوری کرنے والے دشمن پر بھی ہوتی ہے ۔

خواب میں بھیڑیا کا بکری کے بچے کی طرح مانوس ہونا

دلیل ہے کسی چور کے تائب ہونے کی ۔ خواب دیکھا کہ وہ بھیڑیا بن گیا ہے تو تعبیر ہے اس کو سرورو فرحت نصیب ہوگی ۔ بھیڑیے کے دودھ کی دلالت خوف اور حکم کے ختم ہونے پر ہوتی ہے۔ کبھی ذئب کی دلالت سخت مزاج ظالم بادشاہ پر اور کبھی کمزور قسم کے چور پر اور جھوٹ بولنے والے مخالف شخص پر ہوتی ہے خواب میں بھیڑیے کا علاج اس شخص کے علاج کرنے کی دلیل ہے جن پر بھیٹر یا دلالت کرتا ہے۔

 کبھی بھیڑ یا دیکھنا رشتہ داروں کے ساتھ دشمنی سازش، جھوٹ کا معاملہ اور مکر کرنے پر دلالت کرتا ہے ۔  خواب میں بھیڑیااور کتا یک جا متفق دیکھنا رشتہ داروں کے ساتھ دھو کہ اور سازش کرنے اور منافقت کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

 

khwab mein bheriya dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support