khwab ki tabeer ttay se

khwab mein teela dekhna

ٹیلہ۔مٹی کا تودہ

khwab mein teela dekhna

khwab mein teela dekhna

ٹیلہ۔مٹی کا تودہ

تودہ خاک کی تعبیر خطر نا ک آدمی ہے۔ اور اس کے آس پاس عمارت کی تعبیر اس کے اہل سے کی جاتی ہے۔
کسی نے خواب دیکھا کہ وہ ایک ہموار زمین دیکھ رہا ہے۔ اور اس میں کچھ حصہ ابھرا ہوا ہے تو تعبیر ہے کہ تودہ آدمی اور آس پاس کی زمین اس کی دنیاوی وسعت ہے
اگر صاحب خواب اپنے آس پاس گھاس وغیرہ دیکھے تو اس کی تعبیر اس کی قوت یا اس کا دین یا اس کا حسن عاملہ ہے۔

کسی نے دیکھا کہ وہ کسی ٹیلہ یا ابھری ہوئی مٹی پر کھڑا ہے اور اس کے ساتھ چپک گیا ہے۔ تو تعبیر یہ ہے اس کا مرتبہ بلند ہوگا۔ یا تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب کسی ایسے آدمی پر بھروسہ کر لیا جس کی یہ صفت ہے۔ اور بقدراس مٹی کے اس کے اعتماد کے مطابق عمل کریگا۔

کبھی اس خواب کی تعبیر عمارت سے اور اس کی چھت پر کھڑے ہونے سے کی جاتی ہے۔

کسی نے اپنے آپ کو کسی ٹیلے پر چلتے ہوئے دیکھا۔ تو تعبیر ہے کہ وہ نجات پائے گا۔

 کسی نے دیکھا کہ وہ کسی بلند مکان کے اوپر ہے تو تعبیر یہ ہے کہ وہ رفعت بلندی اور حکومت پائے گا ۔
اور اس کے مال میں اضافہ ہو گا اور عزت و جاه نصیب ہوگی ۔
یاکسی نے دیکھا کہ اونچے مکان سے نیچے اترا ہے۔ تو غم زلت اور رسوای سے ہمکنار ہوگا۔

زمین کا ہر ٹیلہ یا اجڑا ہوا حصہ اور نشیب وفراز و غیره یا علم کی زیادتی یا مال میں افزونی یا حکومت و ریاست پر دلالت کی وجہ سے شہرت پانے کی دلیل ہے۔
کبھی ٹیلوں کی تعبیر اماکن شریفه مراتب عالیہ مرا کب حسنہ سے کی جاتی ہے۔
.تو یہ اس کی نعش کی طرف اشارہ ہے خاص کر اس صورت میں کہ لوگ اس کے نیچے ہوں۔

اور اگر صاحب خواب مریض نہ ہو اور شادی کاخواہشمند ہوتو تعبیر ہے۔ کہ وہ کسی ایسی شریف بلند مرتبہ والی عورت سے نکاح کر یگا۔

جو بمقدار ٹیلے کے مالی وسعت رکھتی ہویعنی جتنی مٹی اس کے پنچ ہے اس کے مقدار مال اسکے پاس ہو گا ۔

کسی نے دیکھا کہ وہ کسی ٹیلہ یا کسی اونچی جگہ پر کھڑا یا بیٹھ کر لوگوں کوخطاب کررہا ہے یا اذان دے رہا ہے تو دلیل ہے کہ اگر وہ حکمران بننے کا اہل ہے توحکمران بنے گا۔ قاضی بنے گا یا مسند افتاء پر فائز ہوگا یا آذان و خطابت کا منصب پائے گا۔

یا پھر وسیع شہرت حاصل کریگا اسلئے کہ یہ جگہ معزز لوگوں کے لئے ہے۔
کبھی یہ خواب بیوی یا باندی پر بھی دلالت کرتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support