Khwab mein teetar dekhna Khwab mein teetar dekhna
:خواب میں تیتر دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے
1
کہ تیتر خواب میں خوبصورت عورت ہے مگر بد مہر ہے جو خاوند کے ساتھ موافقت نہیں کرتی ہے،
2
اور اگر دیکھے کہ تیتر پکڑا ہے یا کسی نے اُس کو دیا ہے دلیل ہے کہ اس قسم کی عورت کرے گا
3
اور اگر دیکھے کہ تیتر کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی مقدار پر عورت کا مال لے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔
1
اگر دیکھے کہ اُس کے پاس بہت سے تیتر ہیں اور جانتا ہے کہ اس کی ملک ہیں۔ دلیل ہے کہ اسی قدر کنیزیں اور عورتیں حاصل ہوں گی
2
اور اگر دیکھے کہ تیتر اس کے ہاتھ سے اُڑا ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا۔
:خواب میں تیتر دیکھنا
دراج (تیتر)
1
(۱) اسکی دلالت فارسی النسل عورت پر ہوتی ہے بعض کی رائے کے مطابق اسکی تعبیر ملک ہے ۔
2
چنانچہ خواب میں تیتر لینا فارسی النسل عورت سے نکاح کرنے کی دلیل ہے۔
3
کسی نے دیکھا کہ وہ کسی تیتر سے مقابلہ کر رہا ہے تو وہ مرد سے مقابلہ کرے گا۔
4
خواب میں دراج ملنا ایسی خیانت کرنے والی عورت ملنے کی طرف اشارہ ہے جس میں کوئی خیر نہ ہو۔
قطاة ( تيتر )
:خواب میں تیتر دیکھنا
1
خواب میں تیتر دیکھنا سچائی فصاحت الفت و محبت کی دلیل ہے۔
2
اور اس کی دلالت خود پسند مگر الفت نہ کرنے والی عورت پر بھی ہوتی ہے۔