khwab ki tabeerkhwab ki tabeer jeem se

khwab mein jannat dekhna

خواب میں جنت دیکھنا

 

۔khwab mein jannat dekhna khwab mein jannat dekhna

khwab mein jannat dekhna

:خواب میں جنت دیکھنا

1

 کسی نے خواب میں جنت کو تو دیکھا لیکن اس کے اندر داخل نہ ہو سکا تو۔ اس کا یہ خواب اس کے لئے نیک عمل کی بشارت ہے۔

2

بعض علماء نے کہا کہ جس شخص نے خواب میں جنت کو عیانا اور ظاہر دیکھا تو دلیل ہے۔ جو چاہے گا وہ اسے ملیگا اور اس کا ہر غم دور ہو گا۔

3

 کسی نے دیکھا کہ وہ جنت میں داخل ہونا چاہتا ہے مگر اس کو اندر جانے نہیں دیا جارہا ہے۔ تو دلیل ہے کہ حج کے ارادے کے باوجود اس کو حج کرنے نہیں دیا جائے گا۔ یا جہاد کرنا چاہیگا مگر اس سے روک دیا جائیگا یا اس کی تعبیر یہ ہے۔ کہ گناہ سے تو بہ کرنا چا ہیگا مگر تو بہ نہیں کر سکے گا۔

4

 کسی نے دیکھا کہ جنت کے دروازوں میں

سے کوئی ایک دروازہ اس پر بند کر دیا گیا تو۔ یہ والدین میں سے کسی ایک کی موت کی علامت ہے۔

5

 دیکھا کہ جنت کے دو دروازے بند کر دئے گئے تو دلیل ہے کہ۔ صاحب خواب کے والدین دونوں انتقال کر جائیںگے۔

6

کسی نے دیکھا کہ جنت کے سارے دروازے اس کے لئے بند کر دئے گئے اور۔ دوبارہ نہ کھولے گئے تو دلیل ہے کہ اس کے والدین اس سے ناراض ہیں۔

7

اگر دیکھا کہ جنت کے سارے دروازے کھلے ہیں اور جس دروازے سے چاہتا ہے۔ اندر داخل ہو سکتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے والدین اس سے راضی ہیں ۔

8

 اگر جنت میں داخل ہو گیا تو دلیل ہے دنیا و آخرت میں فرحت و سرور اور امن میں ہوگا ۔

9

 اگر دیکھا کہ اس کو کسی اور شخص نے

جنت میں داخل کرادیا تو یہ صاحب خواب کی موت کی دلیل ہے۔ بعض علماء تعبیر نے کیا ہے کہ صاحب خواب۔ اگر جنت میں داخل کرانے والے کو جانتا ہے تو دلیل ہے کہ۔ اس داخل کرانے والے کے وعظ و نصیحت سے متاثر ہو کر۔ اس کے ہاتھ پر گناہوں سے تو بہ کر یگا۔

10

 کسی نے دیکھا جنت میں داخل ہو گیا تو دلیل ہے کہ بڑی مشقت کے بعد اپنی مراد کو پہنچے گا۔ اس لئے کہ جنت اپنی خواہشوں کی قربانی میں چھپی ہوئی ہے۔ بعض علماء معبرین کی رائے ہے کہ یہ صاحب خواب بڑی شریف قوموں کے ساتھ ہوگا اور۔ لوگوں کے ساتھ حسن معاشرت کا معاملہ کر یگا اور اللہ تعالیٰ کے احکامات پر کار بند رہیگا۔

11

 کسی نے دیکھا کہ اس کو جنت میں داخل کیا جارہا ہے اور۔ وہ داخل نہیں ہوتا تو یہ صاحب خواب کے شرک کی دلیل ہے۔

12

کسی کو خواب میں کہا گیا تو جنت میں داخل ہوگا تو تعبیر ہے اس کو میراث ملے گی ۔

13

کسی نے دیکھا کہ وہ جنت فردوس میں ہے تو دلیل ہے کہ وہ علم اور ہدایت پائے گا۔

14

 خواب دیکھا کہ وہ ہنسے ہوئے جنت میں

داخل ہو رہا ہے۔ تو دلیل ہے صاحب خواب خوب کثرت سے اللہ کو یاد کر یگا۔

15

 کسی نے دیکھا کہ وہ تلوار سونت کر جنت میں داخل ہو رہا ہے تو۔ تعبیر ہے کہ وہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کریگا اور نعمت، تعریف اور ثواب حاصل کر یگا۔

16

کسی نے دیکھا کہ وہ جنت میں طوبی کے درخت کے نیچے بیٹھا ہوا ہے۔ تو وہ دنیا اور آخرت کی بھلائیاں پائے گا۔

17

 خواب دیکھا کہ وہ ریاض الجنہ میں ہے تو دلیل ہے۔ کہ صاحب خواب کو اخلاص اور دین میں کمال نصیب ہو گا۔

18

اگر خواب میں جنت کے پھلوں سے خود کو کچھ کھاتے ہوئے دیکھے تو دلیل ہے کہ بقدر ماکول علم کی دولت سے مالا مال ہوگا۔

19

 اسی طرح جنت کے پانی دودھ شراب وغیرہ میں سے پینا، حکمت، علم اور غناء کی علامت ہے ۔

20

 کسی نے دیکھا کہ وہ جنت کے فراش پر

تکیہ لگائے بیٹھا ہے۔ تو صاحب خواب کی بیوی کی عفت اور پاکدامنی کی دلیل ہے۔

21

 اگر خواب . دیکھا کہ وہ جنت میں داخل ہے مگر یہ معلوم نہیں کب داخل ہوا تھا۔ تو دلیل ہے کہ صاحب خواب جب تک زندہ رہے گا عزت پائے گا۔

22

 کسی نے دیکھا کہ اس کو جنت کے میووں سے روکا جا رہا ہے تو۔ یہ صاحب خواب کے دین میں فساد واقع ہونے کی دلیل ہے۔

23

کسی نے خواب دیکھا کہ وہ جنت کے میووں میں سے کچھ میوے چن کر دوسرے کو کھلا رہا ہے۔ تو دلیل ہے کہ جس کو کھلا رہا ہے اس کو علم نافع سکھائیگا۔ اور خود اس علم کو استعمال نہیں کریگا اور نہ ہی اس پر عمل کر یگا۔

24

کسی نے دیکھا کہ وہ جنت ( باغ ) کو آگ میں ڈال رہا ہے تو دلیل ہے کہ۔ وہ اپنے باغ کو فروخت کر کے اس کی قیمت کھائے گا۔

25

 کسی نے دیکھا کہ وہ آب کوثر پی رہا ہے تو دلیل ہے۔ وہ عزت پائیگا اور اسے اپنے دشمنوں پر غلبہ نصیب ہوگا۔

26

 کسی نے دیکھا کہ وہ جنت کے

بالا خانوں میں سے کسی بالا خانے میں ہے تو دلیل ہے۔ کہ صاحب خواب صاحب ریاست ہوگا یا کسی خوبصورت عورت سے نکاح کریگا۔

27

پاس گھوم رہے ہیں تو علامت ہے کہ اس کو کوئی مملکت اور نعمت حاصل ہوگی۔

28

 کسی نے جنت کے خازن رضوان کو دیکھا تو تعبیر ہے تو سرور و نعمت پائے گا اور جب تک زندہ رہے گا پاک زندگی گزارے گا اور مصائب سے مامون ہوگا۔

29

 کسی نے خواب دیکھا کہ وہ جنت میں ہے اور فرشتے اس کے پاس آتے ہیں اور اس کو سلام کرتے ہیں تو دلیل ہے کہ وہ ایسے عمل پر صبر کر یگا جو اس کو جنت میں لے جانے کا سبب بنے گا اور اس کا آخر خا تمہ اچھا ہو گا۔

30

 کسی نے دیکھا کہ وہ جنت کے طلح بول درخت کے سایہ میں بیٹھ گیا تو دلیل ہے کہ وہ اپنے مقصد کو پائے گا۔

31

خواب میں آب کوثر سے پینا، علم و عمل، حسنِ یقین اور سنت نبوی صلى الله عليه وسلم کی اتباع کی دلیل ہے۔

32
 کافر کے لئے یہ خواب مسلمان ہونے

کی علامت ہے اور گناہ گار کے لئے تو بہ کی اور بدعتی کے لئے بدعت سے اسلام کی طرف رجوع کرنے کی دلیل ہے یہ خواب زوجہ فاجرہ کے بعد زوجہ صالحہ سے نکاح کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے کبھی اس کی تعبیر حرام کمائی سے کسب حلال کی طرف رجوع کرنے سے بھی کی جاتی ہے۔

33

 کبھی جنت میں داخلے کی تعبیر اللہ تعالیٰ کے ساتھ حسن معاملہ اور اللہ تعالیٰ کیطرف سے حسن جزا سے کی جاتی ہے۔

34

کبھی یہ خواب میراث پر بھی دلالت کرتا ہے اور کبھی اس سے مصیبت سے نجات کی طرف اشارہ ہو گا۔

35

 اگر مریض آدمی خواب میں جنت میں خود کو داخل ہوتے ہوئے دیکھے تو دلیل ہے کہ وہ تندرست ہو گا۔

36

 کبھی دخول جنت رزق حلال اہل و عیال کے ساتھ نیکی اور تقوی اختیار کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

37

 کبھی اس کی تعبیر ملک جنان، برکت اور رزق کی نشانی ہوتی ہے۔

38

 کبھی اسکی دلالت غم ختم ہو نے پر بھی ہوتی ہے۔

39

 کسی نے دیکھا کہ تمام لوگ جنت میں

داخل ہو گئے ہیں تو خوشحالی اور بادشاہ کی طرف سے عدل و انصاف اور پھلوں اور فصلوں میں نزول برکت کی دلیل ہے۔

40

کبھی دخول جنت درجہ شہادت پر فائز ہونے کی بھی علامت ہوتی ہے۔

41

کسی نے دیکھا کہ وہ اپنے اسلحہ سمیت جنت میں داخل ہو رہا ہے تو یہ خواب شہید ہونے کی بشارت ہے۔

42

 کتاب کے ساتھ جنت میں داخل ہونے کی تعبیر علم د عمل ہے  اور اموال یا مال مویشی کے ساتھ داخل ہونا ادئیگی زکوۃ کے سبب جنت میں داخل ہونے کی دلیل ہے۔

43

بیوی کے ساتھ جنت میں داخل ہونا دنیا میں اسکے ساتھ حسن معاشرت سے زندگی گزارنے پر دلالت کرتا ہے۔

45

ذکر اللہ کرتے ہوئے جنت میں داخل ہونے کی تعبیر تحمید، تسبیح و تقدیس کے سبب جنت میں داخل ہونے کی بشارت ہےباب ریان سے داخل ہونا روز رکھنے کی علامت ہے۔

46

 خواب میں دخول جنت

مندرجہ ذیل امور پر دلالت کرتا ہے مجلس ذکر، نفع بخش تجارت، حج ، جہاد امر بالمعروف و نہی عن المنکر ، علم، عمل صالح، دشمن سے بچاؤ اور ڈھال ۔

47

 جنت کے پانی کی نہر رزق کی دلیل ہے اور دودھ کی نہر فطری سلامتی کی دلیل ہے۔ شراب کی نہر اللہ کی محبت میں مست ہونے اور۔ محارم اللہ سے نفرت کرنے کی علامت ہے۔ شہد کی نہر علم اور قرآن کی دلیل ہے جنت کے درختوں کے پھل۔ اعمال صالحہ کے نتائج اور ازواج ؛ اولاد کی علامت ہیں۔

48

درخت طوبی کے سائے میں بیٹھنے اور اس پر ٹیک لگانے کی تعبیر حسن عاقبت کی دلیل ہے۔

49

 کبھی اسکی تعبیر انقطاع عبادت کے لئے شادی نہ کرنے اور۔ ارباب جاہ اور دوستوں کی طرف سے فائدہ ملنے سے کی جاتی ہے۔

50

 سدرۃ المنتہی کو دیکھنا تمام مقاصد موعودہ کو حاصل کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

51

 جنت کے درختوں کیا کسی نے دیکھا کہ وہ جنت کی حوروں سے نکاح کر رہا اور۔ جنت کے علماء اس کے آستعبیر علمائے عاملین اور ائمہ مجتہدین ہیں۔

53

 جنت کی حوروں اور غلمان کے ساتھ مصاحبت کرنا بہت ساری اولا دو نساء کو گم کرنے اور۔ جنت میں ان کے بدلے ان سے اچھا بدل ملنے پر دلالت کرتا ہے۔

54

 خواص کے لئے حور و غلمان دیکھنا

وقوف مع العلائق کی دلیل ہے اور۔ عاملین کے لئے یہ ان کے اعمال پر دال ہے یا دنیوی نعمتیں مثلاً مکان۔ خوش عیشی اور انواع لذات کے حصول کی دلیل ہے۔

55
 جنت کے محلات میں داخل ہونا مندرجہ ذیل پر دلالت کرتا ہے۔ مناصب عالیہ پانا لباس فاخرہ پہننا، شریف عورتوں سے ساتھ نکاح کرنا مالدار ہونا اور حسن عاقبت۔

56

خازن جنت رضون علیہ السلام کو دیکھنا بادشاہ کے خازن یا اسکے ایچی کی میز بانی۔ ، خیر کی خبر سننے وعدوں کے پورے ہونے اور دعاؤں کی قبولیت کی علامت ہے۔

57

کسی نے دیکھا کہ اس کو جنت سے دھتکار دیا گیا تو دلیل ہے کہ۔ وہ محتاج ہوگا بدلیل قصہ حضرت آدم علیہ السلام۔

58

کسی نے دیکھا کہ وہ جنت کا طواف کر رہا ہے۔ تو وسعت رزق، علوشان کی اور خوف زدہ کے لئے خوف سے امن کی علامت ہے۔

59

کبھی دخول جنت غمزدہ کے لئے خوشی، غیر شادی شدہ کے لئے شادی کی علامت ہوتی ہے۔

 

khwab mein jannat dekhna khwab mein jannat dekhna khwab mein jannat dekhna khwab mein jannat dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support