khwab ki tabeerkhwab ki tabeer zuay se

khwab mein zana kerna

خواب میں زنا کرنا

khwab mein zana kerna khwab mein zana kerna khwab mein zana kerna

 

:خواب میں زنا کرنا

1

یہ خواب میں خیانت ہے اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے زنا کیا تو اس نے خیانت کی ہوگی زانیہ غیر معروف عورت کی تعبیر بہتر ہے معروف عورت کی تعبیر سے زنا چوری سے بھی تعبیر کیا جاتا ہے کیونکہ بدکاری کرنے والا بھی چور کی طرح چھپتا ہے۔

2

 اگر کسی نے دیکھا کہ کوئی زانیہ اس کو فعل بد پر اُبھار رہی ہے تو وہ حرام مال پائیگا۔

3

 اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے نوجوان خوبصورت عورت سے زنا کیا ہے تو اپنا مال کسی محفوظ مقام پر رکھے گا۔

4

 اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے زنا کیا اور اس پر حد قائم کی گئی اور وہ بادشاہ ہوا تو اس کی بادشاہت مضبوط ہو گی۔

5

 اور اگر دیکھنے والا ولایت کا حقدار ہو تو والی بنایا جائیگا، خلعت سے نوازا جائے گا، ایسے ہی ملک اور نام کمائے گا ۔

6

اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے کسی جانے پہچانے شخص کی بیوی سے زنا کیا تو وہ اس سے کچھ مال لینا چاہتا ہوگا۔

7

 اگر کسی نے خواب میں آیت الزَّانِيَةُ وَالزَّانِي “ پڑھی تو وہ زانی ہوگا ایسے ہی اگر عورت اس کو پڑھے تو وہ بھی زانیہ ہوگی ۔

8

اگر کسی نے خواب میں کسی زانیہ عورت سے لین دین کیا تو یہ دنیا اور اس کے طالب ہونگے۔

9

اگر دنیا طلب کرنے والے دین، علم اور اچھی شہرت کے حامل ہوں اور انہوں نے دیکھا کہ وہ اپنا اختلاف زانیہ کے پاس لیکر جارہے ہیں جس سے وہ کچھ فائدہ بھی حاصل کرتے ہیں تو وہ کسی علمی بات میں اختلاف کر کے کسی عالم کے پاس جائیں گے اور اس سے اتنا ہی فائدہ حاصل کر سکیں گے جتنا کہ اس زانیہ عورت سے کیا۔

10

اگر کسی نے مرد کو کسی عورت کے ساتھ دیکھا تو وہ مرد اس عورت کے خاوند سے مال چاہتا ہوگا۔

11

 اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے زنا کیا تو یہ حج کی علامت ہے۔

12

 اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے نوجوان لڑکی سے بدکاری کی تو وہ دنیا مال ایسی جگہ پر رکھے گا جو کہ پوشیدہ ہوگی۔

13

 اور اگر خواب میں اس پر حد قائم کی گئی اور وہ صاحب علم ہو تو اس کا خواب علمی استفادہ اور تفقہ فی الدین پر دلالت کرتا ہے۔

14

 اگر صاحب خواب بادشاہ ہو تو دلیل ہے اپنی بادشاہت میں مضبوط ہوگا۔

15

اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے زانیہ سے زنا کیا ہے تو وہ بُرائی اور فتنہ پائیگا۔

16

 اگر کسی نے دیکھا کہ وہ کسی زنا کی جگہ میں داخل ہوا اور وہاں سے نکل نہیں سکتا تو وہ جلد مریگا۔۔

17

 اگر کسی نے دیکھا کہ وہ کسی اور کی عورت کے ساتھ شب باشی کر رہا ہے اور اس عورت کا خاوند ساتھ ہے اور کچھ کہہ نہیں رہا تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ وہ اس کو گھر کے معاملہ میں وکیل بنائیگا۔۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support