khwab ki tabeerkhwab ki tabeer bay se

khwab mein bail dekhna

خواب میں بیل گائے دیکھنا

khwab mein bail dekhna khwab mein bail dekhna

khwab mein bail dekhna

-:خواب میں بیل دیکھنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے 

 اگر خواب میں دیکھے کہ بیل پر بیٹھا ہے۔ اور بیل اُس کی ملک ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے کام ملے گا۔ اور اُس سے بہت نفع پائے گا۔ خاص کر اگر بیل سیاہ ہے۔ اور اگر بیل زرد ہے دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔ دیکھے کہ بیل اُس کے گھر سے نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ حق تعالیٰ خیر اور روزی کا دروازہ کھولے گا۔ لیکن اس کا اندوہ پیچھا نہ چھوڑے گا۔

2

اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے بیل ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے زیر دست بہت سے غلام ہیں اور وہ اُن کے کام میں کوشش کرے گا۔ اگر دیکھے کہ بیل نے اُس کے سینگ مارا ہے اور اس کو گھر کے باہر لے گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اُس کو غلاموں سے نقصان پہنچے گا اور وہ اپنے آپ کو معزول کرے گا۔

3

 دیکھے کہ اُس کے بیل کے تین سر ہیں

اور ہر ایک سر پر ایک سینگ ہے۔ دلیل ہے کہ ہر ایک سینگ کے عوض میں اس کا غلام ایک سال کام کرے گا۔ اور اگر اُس کے جسم پر اعضاء میں سے ایک عضو زیادہ دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام بڑھے گا اور اگر نقصان دیکھے تو اُسے فائدہ ہو گا۔

 حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

کہ خواب میں بیل کام ہے۔ اور اُس کا چمڑا کام کرنے والے کی میراث ہے اور بیل کی ذم اور خرید و فروخت بھی عامل ہے۔ اگر دیکھے کہ بیل کی ذم گھر میں آئی ہے۔ دلیل ہے بہت مال پائے گا اور اس کی روزی فراخ ہوگی۔                  اپنے کوچے میں بہت سے بیل دیکھے۔ دلیل ہے کہ سردار ہو گا اور اس کے کام میں خیرو برکت ظاہر ہوگی۔                  اور اگر دیکھے کہ اس کو بیل نے سینگ مارا ہے اور گزار دیا ہے۔ اگر صاحب خواب عامل ہے تو معزول ہو گا اور اگر۔ سوداگر ہے تو نقصان پر دلیل ہے۔ اور اگر بادشاہ ہے تو ملک سے جائے گا اور اگر دیکھے کہ بیل نے اس کے سینگ مارا ہے اور وہ گرا نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ کوئی اس پر شرف اور بزرگی پائے گا۔ اُس کے معزول کرنے میں کوشش کرے گا۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

اگر دیکھے کہ ایک بیل کو بیلوں میں لے کر ذبح کیا ہے اور بانٹ لیا ہے اور بیل عامل کے ہیں۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی کو اس کو چے میں سے ماریں گے۔  اگر دیکھے کہ بیل کو ذبح کیا اور اس کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ بیل کے مالک کو مار کر اس کا مال لے گا۔  دیکھے کہ اس نے ایک بیگانی گائے مار ڈالی ہے۔ دلیل ہے کہ کوئی بڑا آدمی اس موضع میں مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مختلف گائیں اور بیل ذبلے ہوں اور اگر فربہ ہیں۔ تو فراخی اور ارزانی پر دلیل ہے۔ دیکھے کہ بیل ہل میں چل رہے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کو بے اندازہ مال حاصل ہو گا۔

حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

اگر دیکھے کہ وہ بیل کے ساتھ جنگ کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی کسی سردار سے لڑائی ہو گی۔

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

کہ بیل خواب میں سال ہے اور اگر گائے کو دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس سال میں فراخی اور نعمت ہوگی۔ اور اگر گائے ذہلی ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے۔ گائے کا گوشت اس سال میں مال اور فراخی ہے اور اُس کا چھڑا ذخیرہ ہے۔ اور اگر دیکھے کہ گائے کا دودھ نکالا ہے اور پیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا مال زیادہ ہو گا اور اگر یہ خواب غلام دیکھے تو آزاد ہو گا۔ اور اگر درویش دیکھے تو مالدار ہو گا اور اگر آزاد دیکھے تو لوگوں سے بے نیاز ہو گا۔ اور اگر ذلیل دیکھے تو عزیز ہو گا اور اگر دیکھے کہ اُس کی گائے گا بھن ہے تو امیدواری پر دلیل ہے۔

حضرت حافظ معبر رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔

اگر دیکھے کہ فربہ بیل کا گوشت خریدا ہے۔ دلیل ہے کہ اس سال میں مالدار عورت سے شادی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ گائے کا دودھ نکالا ہے اور پیا ہے۔ دلیل ہے کہ بہت سے مال کو جمع کرے گا اور۔ اس میں خود نہ کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ گائے اس سے باتیں کرتی ہیں۔ دلیل ہے کہ اس پر عیش فراخ ہوگی۔ اگر دیکھے کہ گائے اُس کے پاس آئی ہے۔ دلیل ہے کہ سال اس پر مبارک ہو گا۔ دیکھے کہ گائے نے اُس سے منہ پھیرا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ سال اُس پر برا ہو گا اور اگر دیکھے کہ گائے پر سوار تھا اور گر پڑا ہے۔ دلیل ہے کہ اُس کا حال متغیر ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ گائے کے ساتھ جنگ کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ ملک میں کسی عورت کے ساتھ جنگ کرے گا۔

 

khwab mein bail dekhna

 

khwab mein bail dekhna

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support