khwab ki tabeerkhwab ki tabeer ray se

khwab mein rooshnai dekhna

خواب میں روشنائی دیکھنا

khwab mein rooshnai dekhna khwab mein rooshnai dekhna khwab mein rooshnai dekhna

 

:خواب میں روشنائی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

 

1
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں روشنائی دین کی ہدایت پر دلیل ہے

2

اور اگر دیکھے کہ اُس نے روشنی کی ہے یا کسی نے اُس کو دی ہے دلیل ہے کہ کسی کو دین کا علم سکھائے گا اور سیدھا رستہ بتائے گا اور خواب میں اندھیرا گمراہی اور بددینی ہے فرمان حق تعالیٰ ہے اللهُ وَلِيُّ الَّذِيْنَ أمِنُوا يُخْرِجُهُمْ مِنَ الظُّلُمتِ إِلَى النُّوْرِ ( الله ایمان والوں کا مالک ہے کہ ان کو تاریکی سے نور کی طرف نکالتا ہے)

 

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کے سینے میں روشنی پڑی ہے دلیل ہے کہ پارسا اور دیندار ہو گا۔ فرمان حق تعالی ہے اَفَمَنْ شَرَحَ اللَّهُ صَدْرَهُ لِلْإِسْلَامِ فَهُوَ عَلَى نُورٍ مِنْ رَّبِّهِ (کیا وہ شخص کہ جس کا سینہ اللہ تعالٰی نے اسلام کے لئے کھول دیا ہے وہ اپنے رب کی طرف سے نور پر ہے)

2

اور اگر خواب میں دیکھے اس کے ارد گرد روشنائی ہے تو یہ اس کی خیر اور عافیت پر دلیل ہے۔

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

 

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں روشنی کا دیکھنا چار وجہ پر ہے (۱) دین کی ہدایت (۲) علم (۳) سیدھا  راسته (۴) پاک عقیدہ

khwab mein rooshnai dekhna

نور (روشنی)

1
اسکی تعبیر ہدایت ہے ۔

2

 چنانچہ کسی کافر نے خواب دیکھا کہ وہ اندھیرے سے روشنی میں آیا تو تعبیر ہے کہ اللہ تعالی اسکو اسلام وایمان کی دولت سے نوازیں گے دنیا اور آخرت میں اس کو سرفراز کریں گے ۔

3

اندھیرے کے بعد روشنی میں آنا غربت کے بعد غناء ذلت کے بعد عزت اور گناہ کرنے کے بعد تو بہ کرنے کی دلیل ہے۔ نابینا ہونے کے بعد بینا ہونے کی بھی علامت ہے۔

4

 روشنی سے اندھیرے میں آنا مالداری کے بعد غربت عزت کے بعد ذلت اور ہدایت کے بعد گمراہی اور نا بینا ہونے کی دلیل ہے ۔ اور نور کی دلالت اعمالِ صالحہ علم، قرآن کریم، ولد صالح پر بھی ہوتی ہے۔

5

 عالم کے لئے نور دیکھنا محنت و مشقت اور آزمائش میں پڑنے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔

6

 کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے نور کیچادر پہنی یا نور کا لباس پہنا تو تعبیر ہے کہ اس کو علم نافع کی دولت ملے گی یا دلیل ہے کہ وہ اپنے رب کی اطاعت کرے گا۔

7

 خواب دیکھا کہ اس کے ذکر یا بدن کے کسی دوسرے حصے سے نور نکلا تو تعبیر ہے اسے ایسا بیٹا نصب ہوگا جس کے علم سے لوگ مشفع ہوں گے یا نیک ہوگا جسکی دعا سے لوگ بہرہ ور ہوں گے ۔

 

khwab mein rooshnai dekhna

ضوء (روشنی)

1
خواب میں روشنی دیکھنا علم یا پیغام رساں کو دیکھنے کی علامت ہے۔ اور کبھی اسکی دلالت روشنی میں انجام دیئے جانے والے کام پر قادر ہونے پر ہوتی ہے۔ اور کبھی روشنی یا سورج یا چاند اور اس جیسی چیزوں کی تعبیر ان اشیاء کے ہمنام انسان بھی
ہوتے ہیں۔

 

khwab mein rooshnai dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support