khwab ki tabeer

khwab ki tabeer hazrat daniyal

khwab ki tabeer hazrat daniyal

حضرت دانیال کے اقوال

 حضرت دانیال بیان فرماتے ہیں کے خواب اصل میں دو باتوں مبنی ہے۔

اول: وہ خواب جوالت کی حقیقت سے آگاہ کرتا ہے۔ دوسرا: و خواب جو ہر ایک کام کی خبر دینے والا ہو پھر دونوں قسموں میں سے چار میں نکلتی ہیں۔

اول خواب امر(حکم فرمانے اولا خواب ) دوم خواب زاجر (روکنے والا خواب ) سوم خواب منذر(ڈرانے والا خواب) چہارم خواب بشر (خوشخبری دینے والا خواب)۔ حضرت دانیال علیہ السلام فرماتے ہیں کہ خواب دیکھ کر اس کا یاد نہ رہنا چار وجوہات میں سے کسی ایک بنا پر ہوتا ہے۔ اول کثرت گناہ کے باعث خواب یاد نہیں رہتا۔ دوم مختلف اعمال کی وجہ سے خواب فراموش ہو جا تا ہے۔ سوم نیت اور اعتقاد کی کمزوری کی وجہ سے خواب بھول جاتا۔ چہارم اختلاف طبع کے باعث یعنی جبکہ وہ اپنے حالات سے بدل جائے ۔ واقعی ان حالات میں صاحب خواب اپنے خواب کو بھول جاتا ہے۔ حضرت دانیال فرماتے ہیں کہ جو شخص صبح سے لے کر دوپہر تک خواب کی تعبیر پوچھے اس کی تعبیر اقبال اور بہتری سے دی جائے گی اور اگر زوال کے بعد پوچھے تو اس کی تعبیر شر اور فساد سے کی جائے گی۔ نیز آپ نے فرمایا ہے کہ ابر اور بارش والے دن اور سورج طلوع و غروب کے وقت تعیر پوچھنی ناجائز ہے۔

 حضرت دانیال فرماتے ہیں کہ جو مومن بندہ حق تعالی کو بےمثل و بے مثال دیکھے۔ جیسا کہ قرآنی آیات اور احادیث نبوی ﷺ میں مذکور ہے تواس کی خبر یہ ہے کہ حق تعالی اس خواب والے کو  اپنا دیدار عطا فرمائے گا۔ اور اس کی حاجتوں کو بھی پورا کرے گا ۔ اگر اس طرح خواب دیکھے کہ وہ خواب والا کھڑا ہوا تھا اور حق تعالی اس کو دیکھ رہا تھا تو اس میں دلیل اس کی صلاحیت و درستی کار اور سلامتی نفس پر ہوگی اور وہ مغفرت کے لیے مخصوص ہوگا اور اگر وہ گناہ گار ہے تو وہ توبہ کرے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support