khwab ki tabeer

khwab ki tabeer hazrat imam jabir

khwab ki tabeer hazrat imam jabir

حضرت امام جابر مغربی رحمته الله علیہ کے اقوال

  حضرت امام جابر مغربی رحمتہ الله علیہ فرماتے ہیں کہ اگر خواب میں کسی کو یہ دکھائی دے کہ وہ ایک سالہ اونٹ پر بیٹھا ہوا تھا تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ وہ غمگین ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس کے اونٹ کے کسی اعضاء سے خون بہہ رہا تھا تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ وہ بقدر خون کے سعادت اورنعمت دنیاوی حاصل کرے گا اور اگر دیکھے کہ وہ اونٹ کی مہار کو کھینچ رہا تھا تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ کی فرمانبردار مرد سے جھگڑا کرے گا۔ خواب میں بادام کا دکھائی دینا مال کی علامت ہے لیکن بادام چھلکے سمیت دیکھے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ مال کسی قدر رنج وسختی کے ساتھ ہاتھ میں آئے گا او جب بادام بغیر چھلکے کے دیکھے تو یہ علامت اس بات کی ہے کہ مال آسانی سے حاصل ہوگا۔

اگر کوئی دیکھے کہ وہ خواب میں بکری کا گوشت کھارہاتھاتو یہ اس بات کی علامت ہے کہ وہ بیمار ہو گا اور شفایاب ہو جائے گا – خواب میں پرانا پردہ دیکھنا بادشاہ اور رعیت دونوں کے لیے برا ہوتا ہے اور نیا پردہ بادشاہ کے لیے اچھا ہوتا ہے اور رعیت کے لیے برا ہوتا ہے۔ اگر کسی کو خواب میں ہی نظر آئے کہ اس نے ابابیل پکڑی ہے تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ وہ غموں سے نجات پائے گا اور خوف ڈر سے محفوظ رہے گا۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کا منہ غبار سے آلود تھا تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ اس کو کوئی رنج وغم پہنچے گا۔ بموجب آیت کریمہ کے جس کا ترجمہ ہے۔ “کئی چہرے اس روز (بروز قیامت) ایسے ہوں گے کہ جن پرگرد پڑی ہوگی اور چڑھی آتی ہوگی ان پر سیاہی”۔

 اگر کوئی خواب میں ہی دیکھے کہ اس کا گمشدہ یا غائب آدی سفر سے واپس آ گیا ہے تو یہ اس امر کی دلیل ہے کہ اس بندے کا کام کشادہ ہو گیا ہے اور اگر دیکھے کہ اس کا غائب اور گمشدہ آدمی متفکر اورغم ناک ساتھا تو سمجھے کہ اس کو تکلیف پہنچے گی اور اگر یہ دیکھے کہ اس کا غایب یا گمشدہ آدمی سوار ہو کر سفر سے واپس آیا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ غائب اور گمشدہ آدمی جلدی مال ونعمت لے کر سفر سے واپس آئے گا اور اگر غائب کو پیادہ اور عاجز اور برہنہ (ننگا ) دیکھے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ راستے ہیں اس غا ئب آدمی کو ڈاکو اور لٹیرے لوٹ لیں گے اور وہ مفلس ہو کر واپس آئے گا۔

 اگر کسی کو خواب میں یہ دکھائی دےکہ وہ عناب کے درخت جمع کر رہا تھا تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ وہ مال کو تکلیف سے حاصل کرے گا۔ اگر کوئی خواب دیکھے کہ وہ کسی مشہور ومعروف اور سرسبز و شاداب جگر میں ٹھہر گیا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے صاحب خواب اس جگہ سے بہت سانفع اور خیر حاصل کرے گا عقل اور جان کو خواب میں دیکھنا اس امر کی علامت ہے کہ اس کو ماں باپ کا دیدار ہو۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support