khwab ki tabeerkhwab ki tabeer tay se

khwab mein taj dekhna

خواب میں تاج دیکھنا

khwab mein taj dekhna khwab mein taj dekhna

khwab mein taj dekhna

:خواب میں تاج دیکھنا

حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

1

کہ بادشاہوں کے لئے خواب میں تاج دیکھنا ملک اور ولایت ہے اور عورتوں کے لئے شوہر ہے اور عام لوگوں کے لئے نیک حال ہے۔

2

اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے سر پر سنہری اور جڑاؤ تاج ہے تو دلیل ہے کہ بڑی عظمت اور بلند مرتبہ پائے گا لیکن دین اور راہ شریعت میں کمزور ہو گا

3

اور اگر یہی خواب کوئی عورت دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا شوہر دنیا کے کاموں میں صاحب حشمت و جاہ ہو گا۔

 

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

1

کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ بادشاہ نے کسی کے سر پر تاج رکھا ہے تو دلیل ہے کہ اُس کو بادشاہ سے بزرگی اور مراد حاصل ہوگی

2

اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو تاج دیا ہے اور اس نے سر پر رکھا ہے تو دلیل ہے کہ مالدار خوبصورت عورت کرے گا اور اس سے دلی مراد اور انصاف پائے گا۔

 

3
اور اگر کوئی شخص دیکھے کہ تاج اس کے سرسے گرا اور ٹوٹ گیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اپنی عورت کو طلاق دے دے گا۔

 

4
اور اگر کوئی شخص خواب دیکھے کہ تاج اس کے سرسے اٹھایا گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت اُس سے جدا ہوگی

5

اور اگر دیکھے کہ تاج اس کے سرسے گر کر شکتہ ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت مرے گی یا اس کے اہل خانہ میں سے کوئی مرے گا اور دنیا سے رحلت کرے گا۔

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

1

کہ بے شوہر عورت دیکھے کہ اس کے سر پر تاج ہے تو دلیل ہے کہ شوہر کرے گی۔

2

اور اگر شوہر والی دیکھے تو دلیل ہے کہ۔ عورتوں پر سردار ہوگی اور اگر عورت دیکھے کہ۔ اس کے سرسے تاج اتار لیا ہے تو۔ دلیل ہے کہ اس کا شوہر عورت کرے گا۔یا اُس کو طلاق دے گا۔

3

اور اگر کوئی دیکھے کہ بادشاہ کے سر پر موتیوں سے جڑاؤ تاج ہے۔ تو دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ حاصل کرے گا۔

 

khwab mein taj dekhna

 

تاج

1
 خواب میں تاج دیکھنا علم قرآن اور بادشاہت پر دلالت کرتا ہے

2

 کبھی تاج دیکھنا ولڈ نے شہر اور دشمنوں کی ذلت پر دلالت کرتا ہے

3

اگر عورت خواب میں اپنے کو تاج پہنے دیکھے تو تعبیر ہے کہ وہ کسی صاحب قوت بلند مرتبہ والے غنی و مالدار مرد سے نکاح کریگی۔

4

اگر حاملہ عورت یہ خواب دیکھے تو اولا دنرینہ پیدا ہونے کی طرف اشارہ ہے

5

اگر تاج میں کوئی چیز اس کے اصلاح کے لئے داخل کرے تو یہ اس کے دین کی سلامتی کی علامت ہے۔ تاج دیکھنے یا پہنے کی تعبیر مالدار بلند قد رو مرتبہ والی بیوی ہوتی ہے۔

6

 اگر کوئی قیدی خواب میں خود کو تاج پہنے ہوئے دیکھے تو۔ قید سے خلاصی قریب آئیکی دلیل ہے۔ اسکا معاملہ حضرت یوسف علیہ السلام کے معاملے کی طرح بادشاہ کے سامنے آئیگا لیکن۔

7

اگر یہی خواب ایسا شخص دیکھے جس کا بیٹا گھر سے غائب ہے تو دلیل ہے کہ اس سے ملاقات سے پہلے نہیں مریگا وہی اس کا تاج ہوگا ۔

 8

 جواہرات سے مرصع تاج کی تعبیر صرف سونے کے تاج سے عمدہ ہے۔

9

تاج بادشاہ عجمی کی دلیل ہے

10

 اگر کوئی بے شوہر عورت جواہر سے مرصع تاج

اپنے سر پر دیکھے تو دلیل ہے۔ وہ ایک مالدار صاحب جاہ و جلال مگر قدرے مریض شوہر سے نکاح کریگی۔

11

 اگر خالص سونے کا تاج پہنے دیکھے تو ایسے بوڑھے شوہر کی دلیل ہے جس کی میراث اس کو ملیگی

12

اگر مذکورہ خواب کوئی منکوحہ عورت دیکھے۔ تو تعبیر ہے اس کے ہاں بیٹا پیدا ہو گا جو پورے خاندان کا سردار ہو گا۔

13

اور اگر منکوحہ عورت خالص سونے کا تاج پہنے تو یہ جلدی مرنے کی دلیل ہے۔

14

 کوئی بادشاہ تاج پہنے تو تعبیر ہے۔ اس کی بینائی ختم ہو جائے گی اس لئے کہ آنکھ کی تعبیر دین ہے اور۔ دین کی تعبیر آنکھ سے کی جاتی ہے۔

15

 کسی نے سونے اور جواہرات سے مرصع تاج پہنا تو ایسا شخص بھی بادشاہ کو پائے گا۔ اور دین و شریعت کو ضائع کر یگا اور منافق ہوگا ۔

16

 اگر کوئی تاج پہنے کا اہل شخص خود کو تاج پہنے دیکھے۔ تو اس کو اپنی قوم کی سرداری نصیب ہوگی ۔

17

 اگر کسی عورت کا شوہر مریض ہے اور وہ خواب میں اپنے سر سے تاج اترتا دیکھے تو دلیل ہے اس کا شوہر مر جائے گا۔ 

 

khwab mein taj dekhna khwab mein taaj dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support