khwab ki tabeerkhwab ki tabeer pay se

khwab mein peshani dekhna

خواب میں اپنی پیشانی دیکھنا

khwab mein peshani dekhna khwab mein peshani dekhna

khwab mein peshani dekhna

 

:پیشانی (ماتھا)

:خواب میں اپنی پیشانی دیکھنا

1
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں پیشانی آدمی کی عزت اور مرتبہ ہے کیونکہ خدا تعالیٰ کے لئے سجدے کی جگہ ہے۔

2

اور بعض کہتے ہیں کہ پیشانی کا دیکھنا فرزند پر دلیل ہے کہ اس کے اہل بیت میں سے تو نگر ہو گا۔

3

اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کی پیشانی پر نشان ہے۔ تو دلیل ہے کہ صاحب خواب دینداری اور پر ہیز گاری میں مشہور ہو گا۔

4

اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ کسی نے اُس کی پیشانی پر مارا ہے۔ اور خون جاری ہو گیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کی عزت اور مرتبہ زیادہ ہو گا۔

5
اور اگر کوئی دیکھے کہ اُس کی پیشانی چھوٹی اور تنگ ہو گئی ہے۔ تو اس کی تاویل پہلے کے خلاف ہے۔

6

اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اُس کی پیشانی اپنے حال سے پھر گئی ہے تو اس سے دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا۔

7

اور اگر کوئی دیکھے کہ اُس کی پیشانی پر بال اُگے ہیں تو اس سے دلیل ہے کہ وہ قرضدار ہو گا۔

8

اور اگر دیکھے کہ بال سرخ یا سفید ہیں تو دلیل ہے کہ وہ قرض عیال کے باعث ہو گا۔

9

اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اُس کی پیشانی پر ورم ہے تو یہ مال زیادہ ہونے کی دلیل ہے۔

10

اور اگر کوئی دیکھے کہ اُس کی پیشانی میں سانپ یا بچھو یا کوئی اور چیز نکلی ہے تو دلیل ہے۔ کہ اس کو اسی قدر رنج اور دکھ دُشمنوں سےپہنچے گا۔

:حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا

1
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی دیکھے کہ اس کی پیشانی پر ایک آنکھ ہے تو دلیل ہے۔ کہ اپنی خانہ آبادی کے کام پر غور رکھتا ہے۔

2

اور اگر دیکھے کہ پیشانی پر بہت سی آنکھیں ہیں تو یہی دلیل ہے کہ اپنی مصلحت کے کاموں میں خوب غور کرتا ہے۔

3

اور اگر دیکھے کہ اُس کی پیشانی پر سبز خط لکھا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں عالم اور پرہیز گار لڑکا آئے گا۔

4

اور اگر دیکھے کہ اس کی پیشانی پر آیت رحمت لکھی ہوئی ہے تو دلیل ہے۔ کہ اس کی عاقبت محمود ہوگی اور اس کی موت شہادت پر ہوگی۔

5

اور اگر دیکھے کہ اس کی پیشانی پر آیت عذاب لکھی ہوئی ہے تو دلیل ہے۔ کہ اُس کی عاقبت محمود نہ ہوگی اِس کی تاویل اوّل کے خلاف ہے۔

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

 

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ پیشانی کا خواب میں دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔

اوّل؛    مرتبہ و عزت،

دوم؛    عظمت و بزرگی

 سوم؛    فرزند تو نگر،

چهارم؛    معیشت،

پنجم  :   ریاست،

ششم :  جود و بخشش

 

khwab mein peshani dekhna

 

:جبهة (پیشانی)

1
پیشانی کی تعبیر عزت اور حکم کا نافذ ہونا ہے

2

خواب میں پیشانی میں کسی قسم کا عیب لگنا یا ٹوٹ جانا اسکی ہیبت، عزت اور حکم چلنے میں نقصان واقع ہونے کی علامت ہے

3

کسی نے دیکھا کہ اسکی پیشانی میں کچھ زیادتی ہوئی مثلاً اخروٹ کی مانند یا بہت کم یا زیادہ بڑا ہو گیا تو تعبیر ہے کہ اس کے ہاں بیٹا ہوگا اور پورے خاندان کا سردار بنے گا

4

پولیس یا بازاری آدمی اور بے حیا قسم کے لوگوں کے ساتھ کاروبار کرنے والے کی پیشانی کا خواب میں پتھر یا پیتل یا لو ہے میں تبدیل ہونا اچھا شگون ہے

5

 اور مذکورہ افراد کے علاوہ دیگر لوگوں کے لئے دوسروں کے ہاں مبغوض ہونے کی دلیل ہے

6

 خواب میں کسی دوسرے کی پیشانی کو اصلی حالت سے تنگ ہوتے ہوئے دیکھنا صاحب پیشانی کے خوش خلق ہونے کے بعد بدخلق ہونے کی دلیل ہے

7

اور کسی کی پیشانی کو کشادہ ہوتے ہوئے دیکھنا عظمندی کے بعد احمق ہونے اور عالم ہونے کے بعد جاہل ہونے کی طرف اشارہ ہے

8

 بعض دفعہ خواب میں پیشانی دیکھنے کی تعبیر بخل سے اور بعض دفعہ سخاوت سے بھی کی جاتی ہے

9

 پیشانی کا کالا ہونا دلیل بخل اور اللہ تعالی کے حقوق سے روکنے کی علامت ہے

10

خواب میں پیشانی کا خوبصورت اور نورانی ہونا انفاق فی سبیل اللہ اور مواسات کی دلیل ہے1

11

 کبھی پیشانی کی دلالت جائے نماز اور رومال وغیرہ پر بھی ہوتی ہے۔

12

 خواب میں پیشانی کا بڑھ جانا یا لو ہے، پتھر کی طرح بن جانا جہد فی الصلوۃ کی دلیل ہے یا بے حیائی کی علامت ہے

13

خواب میں اپنی پیشانی میں زخم یا پھوڑا دیکھنا نماز میں کوتاہی کرنے یا سجدہ صحیح طریقے سے نہ کرنے کی طرف اشارہ ہوتا ہے یا یہ تعبیر ہے کہ کوئی شخص اس سے بد کلامی کرے گا۔

 

 

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support