khwab ki tabeerkhwab ki tabeer alif se

khwab mein ungliyan dekhna

انگلیاں

khwab mein ungliyan dekhna khwab mein ungliyan dekhna

khwab mein ungliyan dekhna

انگلیاں

 حضرت ابن سیرین رحمتہ الله تعالی علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ دائیں ہاتھ کی پانچ انگشت پانچ نمازیں اور بائیں ہاتھ کی پانچ انگشت فرزند اور برادر ہیں۔ بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ انگوٹھاصبح کی نماز کی دلیل ہے۔ اور انگشت شہادت نماز ظہر اور انگشت در میانی نماز عصر اور اس کے ساتھ کی انگلی نماز مغرب اور سب سے چھوٹی انگشت نماز عشاء کی دلیل ہے۔ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ دائیں ہاتھ کی انگلی نہیں رکھتا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند یا برادر مرے گا۔ اور بعض کہتے ہیں کہ اس کے بیٹے یا بھائی پر کوئی سخت مصیبت پڑے گی۔

۔حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے

کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ ہاتھ کی انگلیاں آپس میں ملی ہوئی نہیں ہیں۔ تو تنگ دستی کی دلیل ہے اور اگر آپس میں ملی ہوئی ہیں تو دلیل ہے۔ کہ اس کے بھائیوں اور فرزندوں کا کام درست ہو گا اور اگر انگلیوں کو مٹھی کی طرح بند کیا ہوا ہے۔  تو دلیل ہے کہ اس کے اور اس کے اہل بیت کے کار بستہ ہو جائیں گے۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے۔

کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ اس کا انگوٹھا کٹا ہوا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کو مال کی قوت ہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی انگشت شہادت یعنی کٹی ہوئی ہے۔ تو اس امر کی دلیل ہے کہ فرض نمازوں میں ترقی کرتا ہے اور۔ اگر دیکھے کہ درمیان والی انگلی کٹی ہوئی ہے تو اس امر کی دلیل ہے۔ کہ اس کے شہر کابادشاہ یا رئیس مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ درمیان والی انگلی کے ساتھ والی انگلی کٹی ہوئی ہے تو۔ دلیل ہے کہ اس کے مال میں نقصان ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کی۔ چھنگلیا کٹی ہوئی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کا فرزند زاده مرے گا۔

حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے۔

کہ پاؤں کی انگلیوں کو خواب میں دیکھنا زینت اور آرائش کی دلیل ہے اور اگر پاؤں۔ کی انگلیوں کو سخت اور قوی دیکھے تو دلیل ہے۔ کہ اس کی شادی ہوگی اور اس کے خلاف دیکھے تو اس کا کام ابھی نہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے انگشت پا  کو آفت پہنچی ہے۔ کہ چل نہیں سکتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مال جانے کی وجہ سے سخت رنج پہنچے گا۔ اور اگر ہاتھ پاؤں کی انگلیوں کو ٹوٹا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا کام خراب ہو گا۔

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

کہ خواب میں انگلیوں کا دیکھنا چھے وجہ پر ہے- (0) اول فرزند (۲) دوم بیت (۳) سوم نوکر (۴) چهارم دوست۔ (۵) پنجم قوت  (6)ششم نمازاگر کوئی شخص خواب میں دیکھے۔ کہ اس کی انگلیاں گر گئی ہیں یا کٹ گئی ہیں تو دلیل ہے کہ خویشوں اور اہل بیت سے جدائی ہوگی۔ اور وہ خود بھی پریشان ہوں گے اور اگر دیکھے کہ اس کی انگلی ٹوٹی ہوئی ہے۔ تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کے اہل خانہ میں کوئی مرے گا۔

حضرت خالد اصفہانی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے۔

کہ اگر خواب میں کوئی شخص دیکھے کہ اس کے انگوٹھے سے دودھ نکلتا ہے۔ یا اس کی انگشت شہادت سے خون نکلتا ہے تو دلیل ہے کہ وہ شخص اپنی ساس سے جھگڑا کرے گا اور اگر خواب میں دیکھے۔ کہ اس کی انگشت سے آواز آتی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کے خویشوں۔ میں گفتگو ہوگی۔ خواب میں انگلی دیکھنے کی تعبیر مندرجہ ذیل چیزوں سے کی جاسکتی ہے۔ اولاد ،از واج ،آباء وامہات ، مال ، سواریاں ،حکومت ،صنعت – (1)

خواب میں انگلیوں کا خوبصورتی کے ساتھ زیادہ ہونا۔

مندرجہ بالا اشیاء میں زیادہ ہونے اور نقص کے ساتھ دیکھنا ان اشیاء میں نقص کی علامت ہے۔ (۲) چنانچہ خواب میں انگلی کا کٹ جانا اور سوکھ جانا یا کام کرنے سے عاجز ہونا۔ والدین اولا د وغیرہ کے منافع سے محروم ہونے اور مال کے ضائع ہونے یا سواریوں کے مر جانے۔ اقتدار ختم ہونے اور کاروبار کے کمزور پڑنے کی علامت ہے۔ (۳) بسا اوقات انکی دیکھنے کی تعبیر حکومتی کارندوں سے  کیجاتی ہے۔

مریض کا خواب میں اپنی انگلیاں کاٹتے ہوئے دیکھتا۔

اس کی موت کی علامت ہے۔ (۵) اگر کسی نے دیکھا کہ گویا اس کی انگلیاں کٹ گئیں یا ان پر کوئی آفت آ پڑی۔ تو یہ خواب فوج اولاد رشتہ دار اور معاش میں کمی کی علامت ہے۔ (۹) بعض مرتبہ انگلیوں کی تعبیر پانچ وقت کی نمازوں سے کی جاتی ہیں انگوٹھے۔ کی تعبیر نماز فجر سے شہادت کی انگلی کی نماز ظہر سے۔ درمیانی انگلی کی نماز عصر سے اس کے ساتھ کی انگلی کی نماز مغرب سے۔ اور سب سے چھوٹی انگشت کی نماز عشاء سے کی جاتی ہے۔

بعض اہل تعبیر کہتے ہیں کہ درمیانی انگشت سے مراد۔

صبح کی نماز ہے اس لئے کہ صبح کی نماز کی۔ طوالت مستحب ہے اور اس کے ساتھ کی انگلی سے مراد۔ ظہر کی نماز سب سے چھوٹی انگلی سے مراد عصر کی نماز ہے اس لئے کہ عصر۔ دن کی آخری نماز ہے کیونکہ اسلامی دن مغرب سے شروع ہو کر مغرب تک رہتا ہے۔ اگر انگلیوں کی تعبیر نمازوں سے کی جائے تو ناخنوں کی تعبیر۔ سنت ونوافل سے کی جائے گی اور اگر انگلیوں کی تعبیر مال سے کی جائے۔ تو ناخنوں کی تعبیر اس کی زکوة سے کی جائے گی ۔ اسی طرح اگر انگلیوں کی تعبیر فوج اور اس کے مددگاروں سے کی گئی تو ۔ ناخنوں کی تعبیر اس کے اسلحے سے اور مدد سے ہوگی ۔

انگلیوں کی عقودکی تعبیر قو ت اموال کی علامت ہے۔

۔ بسا اوقات انگلیاں ایام یا مہینے یا سالوں پر دلالت کرتی ہیں ۔ اور بسا اوقات انگلیوں کی تعبیر بھیجوں سے کی جاتی ہے اس لئے کہ بازو کی تعبیر بھائی ہے۔ اور انگلیوں کی تعبیر ان کی اولاد ہے۔ اگر کسی نے دیکھا کہ کسی نے اس کی انگلیاں۔ کاٹ ڈالیں تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ جس نے انگلیاں کاٹی ہیں۔ وہ صاحب خواب کو مالی نقصان پہنچائے گا ۔ خواب میں انگلیوں کی صلاح و فساد۔ کی تعبیر فرض نمازوں کے صلاح وفساد سے کی جاتی ہے یا بیجوں کے صلاح وفساد کی علامت ہے۔

انگلیوں کا طویل ہو ناطمع کی علامت ہے۔

اگر کسی نے دیکھا کہ اس کی انگلیوں کے ساتھ ایک زائدانگلی لگ گئی تو اشاره ہے مال و دولت۔ رشتہ داروں اور علم میں اضافے کی طرف۔ (۱۰)اگر کسی نے دیکھا کہ اس کی ایک انگلی اپنی جگہ سے دوسری جک منتقل ہوئی۔ تو یہ نماز کو اپنی جگہ سے مؤخر کرنے کی نشانی ہے۔ (۱)اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے اپنی انگلیوں کو  تشبیک۔  دی تو یہ ایک وقت میں پانچوں نمازوں کو جمع کرنے کی طرف اشارہ شمار ہوگا ۔ بسا اوقات تشبیک اصابع (انگلیوں کا ایک دوسرے کے ساتھ ملانا۔ رشتہ داروں کا صاحب خواب کے خلاف مشورے کی علامت ہے۔

 بعض اہل تعبیر نے کہا ہے کہ۔

بغیر عمل کے انگلیوں کا ایک دوسرے کے ساتھ ملانا صاحب خواب کے رشتہ داروں کے۔ اس کام سے نکلنے پراتفاق کی علامت ہے جس کو صاحب خواب نے۔ ان پر مسلط کیا ہے اور وہ اس سے ڈررہے ہیں ۔ اسی طرح بعض اہل تعبیر نے کہا ہے کہ دائیں ہاتھ کی انگلیاں پانچ نماز یں ہیں ۔ لہذا خواب میں انگلیوں میں کمی ہونا نماز میں سستی کی علامت ہے۔ اور انگلیوں کا طویل ہونا محافظت صلوة کی دلیل ہے۔ اور کسی انگلی کا گر جانا نماز کو ترک کرنے کی علامت ہے۔

کسی نے دیکھا کہ وہ کسی دوسرے انسان کے پور اپنے دانتوں سے کاٹ رہا ہے۔

تو یہ دلیل ہے اس انسان کے بے ادب ہونے اور صاحب خواب کے۔ تادیب میں مبالغہ کر نے کی ۔ (۱۵) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے انگوٹھے۔ سے دودھ اور شہادت کی انگلی سے خون نکل رہا ہے. اور وہ ان دونوں کو پی رہا ہے۔ تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب اپنی ساس یا سالی سے مباشرت کریگا۔ انگلیوں کو چٹخا نہ رشتہ دار کی طرف سے بری خبر کے وقوع کی دلیل ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support