khwab ki tabeerkhwab ki tabeer daal se

khwab mein dastaar dekhna

خواب میں دستار دیکھنا

khwab mein dastaar dekhna  khwab mein dastaar dekhna  khwab mein dastaar dekhna

 

دستارچه (دستار پگڑی)

 

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں دستار کا دیکھنا دین ہے۔

2

اگر دیکھے کہ اس کی پگڑی سفید یا سبز یا السی کی یا سوتی کی ہے۔ تو صلاح دین کی دلیل ہے

3

اور اگر دیکھے کہ دستار سفید اور پاکیزہ رکھتا ہے۔ دلیل ہے کہ دین اور دنیا کی اصلاح ہوگی، اور ابریشم اور ریشم کی پگڑی دُنیا کے کاموں کی درستی ہے

4

اور اگر دیکھے کہ اُس کی دستار کے ساتھ دوسری دستار پیوست ہو گئی ہے۔ دلیل ہے کہ اُس کی بزرگی اور مرتبہ زیادہ ہو گا

5

اور اگر دیکھے کہ اُس کی دستار گر گئی ہے اور ضائع ہوئی ہے تو نقصان دین اور اس کی بے حرمتی کی دلیل ہے۔

 

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر اپنی دستار چرائی ہوئی دیکھے تو اُس کے مرتبہ اور قدر کے نقصان کی دلیل ہے

2
اور اگر دیکھے کہ دستار کو بیچ دے کر خوب رکھتا ہے۔ دلیل ہے کہ دنیا داروں اور دین داروں سے موافقت کرے گا۔

3

اور اگر نقش دار پگڑی رکھے۔ دلیل ہے کہ سفر کے درمیان لوگوں میں مشہور ہو گا

4

اور اگر دیکھے کہ اُس کی دستار اور لباس سب سبز ہیں۔ دلیل ہے کہ دُنیا سے شہید ہو کر جائے گا۔

 

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جس قدر دستار بڑی ہوگی۔ اُس کا مرتبہ اور عزت زیادہ ہوگئی

2

اور اگر دیکھے کہ اُس کی دستار میلی ہے تو اس کے مرتبہ اور عزت کے نقصان کی دلیل ہے۔

3
اور اگر دستار سرخ دیکھے۔ دلیل ہے کہ کسی پر ظلم کرے گا اور اگر زرد دیکھے دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔

4

اور اگر دستار نیلی دیکھے۔ دلیل ہے کہ اُس کو مصیبت پہنچے گی اور اگر سیاہ دیکھے تو اُس کو نقصان اور ضرر پہنچے گا، لیکن خطیب اور قاضی کو نقصان نہیں ہے،

5

اور اگر سر پر ابریشم کی دستار دیکھے۔ دلیل ہے کہ منصف اور حاکم ہو گا اور لوگ اُس کو عزیز جانیں گے

6

اور اگر دیکھے کہ لمبی دستار لیٹی ہوئی ہے۔ دلیل ہے کہ سفر سے جلدی واپس آئے گا اور ابریشم کی پگڑی دین کے فساد پر دلیل ہے۔

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دستار کا دیکھنا سات وجہ پر ہے۔

، دین ، ریاست، عمل ، ولایت ، مرتبہ،توانائی، سفر

 

khwab mein dastaar dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support