khwab ki tabeer bay se

khwab mein barhai dekhna

لکڑی تراشنا

khwab mein barhai dekhna

khwab mein barhai dekhna

khwab mein barhai dekhna

لکڑی تراشنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں لکڑی تراشنے والا لوگوں کا خیرخواہ ہے لیکن اس کی صحبت منافق لوگوں کے ساتھ ہے۔ اور بد مذہب ہو تا ہے اور ان کے مطلب پر چلتا ہے۔ کیونکہ لکڑی والوں کو خواب میں دیکھنا نفاق پر دلیل ہے- فرمان تعالی ہے- (گویا کہ ٹیک لگائی ہوئی لکڑی ہیں-)

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لکڑی تراشنے والا لڑکوں کا معلم ہے۔ کہ جاہل اور نادان کو عقل و دانش سکھاتا ہے۔ اور لوگوں کے کاموں کی فلاح اور تدبیر کرنے والا ہے اور فساد اور نفاق کی راہ کو ان سے دور کرتاہے۔حضرت جابر مغرب نے فرمایا ہے کہ بڑھئی لوگوں کا معلم ہے۔

حضورﷺ نے ارشاد فرمایا

” بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیاکہ یا رسول الله بشارتوں سے کیا مراد ہے۔ آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری عن ابو ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے۔

آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔ اس حدیث شریف سے معلوم ہوا کہ سچا خواب “رویائے صالحہ” علوم نبوت کا ایک جزو ہے۔ اور علم نبوت باقی ہے. گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support