khwab ki tabeerkhwab ki tabeer bay se

khwab mein bazo dekhna

خواب میں بازو دیکھنا

khwab mein bazo dekhna khwab mein bazo dekhna khwab mein bazo dekhna

khwab mein bazo dekhna

 

:خواب میں بازو دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالٰی علیہ نے فرمایا ہے

 کہ خواب میں بازو بھائی یا فرزند یا اعتبار والا دوست یا شریک ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ بازو قوی ہے۔ تو دلیل ہے کہ اُس کو اُن سے قوت اور فائدہ پہنچے گا اور اگر اُس کے خلاف ہے تو اُس کو اُن سے کسی طرح کا فائدہ نہ ہو گا اور اگر دیکھے کہ اُس کا بازو گر پڑا ہے۔ یا کسی نے کاٹا ہے تو دلیل ہے کہ اُس کا بھائی یا دوست یا شریک دنیا سے رحلت کرے گا۔ یا اُس سے جدائی تلاش کرے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بازو کو دیکھنا چھ وجہ پر ہے

 اول برادر

دوم فرزند

سوم شریک حیات

 چهارم دست

 پنجم چچازاد بھائی

 ششم ہمسایہ

khwab mein bazo dekhna

 

 

:ساعد (بازو)

جس نے خواب میں دونوں بازو د یکھے تو یہ دو دوستوں پر یا دورشتہ داروں پر یا دو بھائیوں پر یا دو بالغ لڑکوں پر یا دو معاون وشریکوں پر دلالت کرتے ہیں جن سے وہ فائدہ اٹھاتا ہے اور ان پر اعتماد کرتا ہے  جس نے کسی شخص کو دیکھا کہ اس کے باز و چھوٹے ہیں تو یہ بہادری اور سخاوت اور تکبر کی علامت ہے۔

 

khwab mein bazo dekhna

 

:عضد (بازو)

 خواب میں بازود یکھنا بھائی بیٹا یا سہارا ہے اس میں کوئی نقص دیکھنا ایسی مصیبت کی علامت ہے۔ جو انہیں زندگی یا موت کی صورت میں یا کسی بھی صورت میں لاحق ہو ۔ اگر اس میں زیادتی دیکھے تو انہیں مذکورین میں ہوگی ۔

 اگر دیکھے کہ اس کا باز وٹوٹ گیا ہے۔ تو وہ صاحب خواب کی موت، مصیبت شدت غم یا کس آزمائش میں مبتلا ہونے کی دلیل ہے۔ بازو اس پر دلالت کرتا ہے جس سے انسان دین یا دنیا کی مضبوطی اور سہارا حاصل کرے جیسے بیوی لونڈی وغیرہ اپنے بازو میں قوت دیکھنا بھائی مال یا صنعت میں قوت دیکھنا ہے۔

اپنے ہاتھ میں بٹوہ دیکھنا ایسے پیسہ کی علامت ہے۔ جس کے ذریعے فقر سے حفاظت ہو سکے ۔ بعض حضرات کہتے ہیں وہ بالغ لڑکا ہے جو باپ کا ہاتھ بٹا سکے اور مصیبت میں سہارا بنے ۔ خواب میں ناقص بازو والا ہونا کم عقلی اور فضول کاموں میں ملوث ہونے کی دلیل ہے۔

 

khwab mein bazo dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support