khwab ki tabeer bay se

Khwab mein bojh uthana

Khwab mein bojh uthana Khwab mein bojh uthana

Khwab mein bojh uthana

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے

 کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ۔ اُس کی کمر پر ہلکا بوجھ ہے تو دلیل ہے کہ اُس کے مطابق اس کو فائدہ ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ پشت پر بھاری بوجھ ہے تو دلیل ہے کہ اس کے گناہ اور معاصی بہت ہیں۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے- لِيَحْمَلُوْا أَوْزَارَهُمْ كَامِلَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ – (وہ اپنے گناہوں کا بوجھ پورے طور پر قیامت کے دن اٹھائیں گے۔)

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے

 کہ اگر کوئی دیکھے کہ بہت سا بوجھ رکھتا ہے اور جانتا ہے۔ کہ اس کی ملک ہے تو دلیل ہے کہ بوجھ کی جنس کے موافق اُس کو فائدہ یا نقصان یا برائی پہنچے گی۔ اور اگر دیکھے کہ وہ بوجھ کا خود مالک نہیں ہے تو۔ بھی اُس کی نیکی اور برائی صاحب خواب کی طرف رجوع کرے گی۔

 

Khwab mein wazan uthana

 

:حمل الانسان (بوجھ اٹھانا) خواب میں بھاری بوجھ اٹھانا

خواب میں بھاری بوجھ اٹھانا برے پڑوسی کی علامت ہے۔ کبھی زیادہ بوجھ گناہوں پر بھی دلالت کرتا ہے۔  خواب میں عورت کا زیادہ بوجھ اٹھا نا اس کے حاملہ ہونے کی علامت ہے۔ یا شریر قسم کے شوہر کی طرف اشارہ ہے۔ کبھی زیادہ بھاری بوجھ اٹھانا برے پڑوسی کی طرف سے اذیت برداشت کرنے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔

  گردن یا شانے پر بوجھ اٹھانا گناہوں پر دلالت کرتا ہے۔  خواب میں بچہ اٹھانا اٹھائے ہوئے کے لئے راحت اور اٹھانے والے کے لئے تکلیف و تعب کی دلیل ہے۔  خواب میں لکڑی اٹھا نا غیبت، چغلی اور جھوٹی باتیں نقل کرنے کی دلیل ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support