khwab ki tabeer chay se

khwab mein chandi dekhna

نقره ( چاندی)

khwab mein chandi dekhna

khwab mein chandi dekhna

نقره ( چاندی)
حضرت ابن سیرین رحمتہ الله علیہ نے فرمایا ہے ہے کہ چاند ی آزاد عورتوں پر دلیل ہے۔

اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے اپنے کام سے چاندی لی ہے۔ دلیل ہے کہ اس موضع اور ولایت میں کسی عورت سے شادی کرے گا۔

کیونکہ چاندی عورتوں کی ذات ہے اور اگر رکھے کہ چاندی کی کان میں گیا ہے اور چاندی نکالی ہے۔ دلیل ہے اسی قدر مال حاصل کرے گا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے اس کے پاس بہت سی چاندی ہے تو فرزند پر دلیل ہے۔

حضرت ابراہیم کرمانی  نے فرمایا ہے کہ بہت سے لوگ خواب میں چاندی دیکھتے ہیں۔ اور بیداری میں پاتے ہیں ۔ اور بہت سے لوگ ہیں۔ کہ خواب میں چاندی دیکھتے ہیں اور بیداری میں اختلاف طبائع کے باعث غم واندوہ پاتے ہیں۔

حضرت ابراہیم کرمانی نے فرمایا ہے کہ خواب میں درست چاندی سچی خبر ہے۔ اور کھوٹی چاندی جھوٹی خبر ہے۔ اور اگر چاندی تھیلی میں ہے تودلیل ہے کہ کوئی اس کے پاس امانت رکھے گا ۔

حضرت دانیال خان نے فرمایا ہے۔ اگر پیالہ یا  تھال چاندی کا دیکھے کہ بہت سی چیزیں چاندی کی پائی ہیں ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر خزانہ پائے گا۔

اور اگر دیکھے کہ اس نے چاندی کی کان کا کچھ حصہ پایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس ملک سے عورت کرے گا۔ اور خواب میں چاندی کا ٹکرا ایسا شخص ہوتا ہے۔ جو اس کے حق میں بُری بات کہتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support