khwab ki tabeerkhwab ki tabeer daal se

khwab mein darham dekhna

خواب میں درہم دیکھنا

khwab mein darham dekhna  khwab mein darham dekhna  khwab mein darham dekhna

 

:خواب میں درہم دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

1
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ لوگوں کی طبیعتیں مختلف ہیں، اور جو شخص در ہم کو خواب میں دیکھے تو بیداری میں در ہم حاصل ہونے کی دلیل ہے۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ جو شخص خواب میں درہم دیکھے۔ دلیل ہے کہ نیک بات سنے گایا حق تعالیٰ کی تسبیح کہے گا

2

اور اگر دیکھے کہ در ہم سفید ہے۔ تو اس کی تاویل نہایت اچھی ہے اور اگر در ہم سیاہ ہے اور اسی نقش و صورت پر ہے۔ تو جنگ اور جھگڑے پر دلیل ہے۔اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے۔

3

اگر دیکھے کہ اُس نے چھوٹا ور ہم پایا ہے۔ تو چھوٹے فرزند پر دلیل ہے،

4

اور اگر دیکھے کہ اُس سے درہم ضائع ہوا ہے یا کسی نے چرایا ہے۔ دلیل ہے کہ چھوٹے فرزند سے اُس کے دل پر بوجھ آئے گا

5

اور اگر دیکھے کہ چھوٹا در ہم ضائع ہوا ہے اور پھر پایا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ رنج اُس سے زائل ہو گا

6

اور اگر پھر نہیں پایا ہے۔ دلیل ہے کہ اُس کا فرزند ہلاک ہو گا۔

 

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

1

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب کے اندر درہم ہاتھ میں رکھنا نیک بات ہے اور ٹوٹا ہوا در ہم پراگندہ بات ہے اور بہت سے درہم مال ہے،

2

اور اگر دیکھے کہ اپنے عیال میں اپنے ہاتھ سے درہم تقسیم کئے ہیں۔ دلیل ہے کہ ان کے درمیان جھگڑا ہو گا

3
اور اگر دیکھے کہ بہت سے درہم گھر میں رکھتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس قدر مال پائے گا

4

اور اگر دیکھے کہ بہت سے درہم جمع کئے ہیں۔ دلیل ہے کہ لوگوں کو حق و باطل سے باز رکھے گا۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے – جَمَعَ مَالاً وَعَدَّدَهُ يَحْسَبُ أَنَّ مَالَهُ أَخْلَدَهُ ( مال کو جمع کیا اور شمار کیا۔ گمان کرتا ہے کہ اُس کا مال ہمیشہ رہے گا۔)

5

اور اگر اپنی ہتھیلی میں ایک سفید درہم دیکھے۔ دلیل ہے کہ اُس کے فرزند پیدا ہو گا

6

اور اگر دیکھے کہ وہ درہم اُس سے ضائع ہوا ہے۔ تو یہ اُس کے فرزند کے مرنے کی دلیل ہے

7

اور اگر خواب میں درہم و دینار کے بدلے پائے۔ دلیل ہے کہ مال اور نعمت حلال جمع کرے گا۔

 

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر سفید در ہم خواب میں دیکھے تو سیاہ در ہم پائے گا اور بہت لوگ خواب میں درہم دیکھتے ہیں اور بیداری میں اُن کو پاتے ہیں۔

 

khwab mein darham dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support