khwab ki tabeer daal se

khwab mein dawai dekhna

دارو (دوا)

khwab mein dawai dekhna

khwab mein dawai dekhna

khwab mein dawai dekhna

دارو (دوا)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی دیکھے کہ اس نے بیماری کے لئے دوا کھائی ہے۔ اور اس کے موافق ہے دلیل ہے

کہ دین کی صلاح تلاش کرے گا اور اگر دیکھے کہ دوائی کھائی ہے
اور موافق نہیں ہے دلیل ہے کہ دین کی صلاح اس سے زائل ہوگی
اور اگر دیکھے کہ دوا تندرستی کے لئے کھائی ہے دلیل ہے کہ
جس قدر موافق ہے دنیا کی اصلاح طلب کرے گا اور اگر خواب
میں دیکھے کہ لوگوں کے لئے دوا بنائی ہے۔ دلیل ہے کہ خلق
خدا پر احسان کرے گا اور اگر دیکھے کہ دوا خشک ہوگئی ہے دلیل ہے
کہ غم و اندوہ سے خلاصی پائے گا۔

: حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ
نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس نے دوا کھائی ہے اور بہت دست آئے ہیں
دلیل ہے کہ اس کو ضرر پہنچے گا اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو منفعت
ہے اور اگر دیکھے کہ اس نے دوا کھائی ہے اور عقل و ہوش جاتے رہے
تو دلیل ہے کہ غم و اندوہ سے نجات پائے گا۔
حضرت جعفر صادق رحمتہ الله علیہ نے فرمایا ہے کہ زرد رنگ کی دوا
رنج اور بیماری ہے ۔اور جس دوا کے کھانے سے نفرت ہے تو وہ بیماری پر دلیل ہے۔

-:حضورﷺ نے ارشاد فرمایا

” بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیاکہ یا رسول الله بشارتوں سے کیا مراد ہے۔ آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری عن ابو ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے۔

آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔ اس حدیث شریف سے معلوم ہوا کہ سچا خواب “رویائے صالحہ” علوم نبوت کا ایک جزو ہے۔ اور علم نبوت باقی ہے. گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support