khwab ki tabeerkhwab ki tabeer daal se

khwab mein darya dekhna

خواب میں دریا دیکھنا

khwab mein darya dekhna khwab mein darya dekhna

khwab mein darya dekhna

: خواب میں دریا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

1
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دریا بادشاہ یا بڑا عالم ہے۔

2

اور اگر دیکھے کہ دریا کا پانی روشن اور صاف اور مزے دار ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ پارسا اور عادل اور منصف ہوگا۔

3

اور اگر دیکھے کہ دریا کا پانی میلا اور کڑوا ہے دلیل ہے کہ بادشاہ فسادی اور ظالم ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اُس نے دریا کا پانی پیا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے عزت اور مرتبہ پائے گا اور یا عالم سے نفع پائے گا۔

4

اور اگر دیکھے کہ دریا سے پانی لے کر مٹکے میں ڈالا ہے۔ دلیل ہے کہ اُسی قدر اُس کو بادشاہ سے نفع حاصل ہو گا۔

5

اور اگر دیکھے کہ دریا میں ڈوبا ہے

اور اس کا جسم کیچڑ سے بھر گیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اُس کو بادشاہ سے غم و اندوہ پہنچے گا۔

6

اور اگر دیکھے کہ اپنے جسم کو مٹی سے دھویا ہے۔ دلیل ہے کہ اُس کا غم و اندوہ زائل ہو گا۔

7

اور اگر دیکھے کہ دریا کے پانی میں تیرتا ہے دلیل ہے کہ بادشاہ اس کو قید کرے گا۔

8

اور اگر دیکھے کہ دریا سے تیر کر نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ قید سے رہائی پائے گا۔

9

اور اگر دیکھے کہ دریا میں غرق ہو کر مر گیا ہے تو دلیل ہے کہ دین کے کام میں مستغرق ہو گا۔

10

اور اگر دیکھے کہ دُور سے دریا کو دیکھا ہے

اور نزدیک نہیں گیا ہے دلیل ہے کہ اُس کی اُمید پوری ہوگی۔

11

اور اگر دیکھے کہ دریا پر سے گزرا ہے اور اس کے پاؤں تر نہیں ہوئے۔ دلیل ہے کہ دوزخ کی آگ سے امن میں ہو گا اور دنیا کے کام اس پر آسان ہوں گے۔

12

 کہ اگر دیکھے دریا میں ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کی خدمت میں تابعدار اور فضیلت والا ہو گا۔

13

اور اگر دیکھے کہ درمیان دریا کے گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اُس کا کام با خطر ہو گا۔

14

اور اگر دیکھے کہ دریا سے نکلا ہے دلیل ہے کہ بے غم ہو گا۔

15

اور اگر دیکھے کہ دریا سے ٹھنڈا پانی پیا ہے

اور خواب دیکھنے والا عالم ہے۔ دلیل ہے کہ پورا نصیب پائے گا۔

 

16

اور اگر خواب دیکھنے والا پورا عالم نہیں ہے تو اُس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے -” قُلْ لَوْ كَانَ الْبَحْرُ مِدَادًا لِكَلِمَاتِ رَبِّي لَنَفِدَ الْبَحْرُ قَبْلَ أَنْ تَنْفَدَ كَلِمَاتُ رَبِّینی”۔ ( کہہ دو اگر دریا میرے رب کے کلمات کے لئے سیاسی ہو جائیں۔ تو میرے رب کے کلمات ختم ہونے سے پہلے دریا ختم ہو جائیں گے)۔

17

اگر خواب دیکھنے والا بادشاہی لوگوں سے ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کے معتبر لوگوں میں سے ہو جائے گا۔

18

اور اگر دیکھے کہ دریا کے پانی سے اپنے آپ کو دھویا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے امن میں رہے گا۔

19

اور اگر دیکھے کہ دریا کا گرم پانی پیا ہے۔ دلیل ہے کہ گناہ کرے گا۔ فرمانِ حق تعالی ہے-” وَسَقُوْا مَآءٌ حَمِيْمًا فَقَطَّعَ أَمْعَاءَ هُمْ”۔( اور اُن کو کھولتا ہوا پانی پلایا جائے گا جو اُن کی آنتوں کو کاٹے گا)۔

20

اور اگر دیکھے کہ دریا کا پانی گندہ اور بے مزہ پیا ہے۔ دلیل ہے کہ اُس کا سامنا بڑے خوفناک دشمن سے ہو گا۔ فرمانِ حق تعالی ہے۔” يَتَجَرَّعُهُ وَلَا يَكَادُ يَسَيْعُهُ”۔ (اس کو گھونٹ گھونٹ کر کے پیئے گا اور نگل نہ سکے گا۔)

 

 

khwab mein darya dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support