khwab ki tabeerkhwab ki tabeer daal se

khwab mein dukan dekhna

خواب میں دوکان بنانا

khwab mein dukan dekhna khwab mein dukan dekhna

khwab mein dukan dekhna

:خواب میں دوکان بنانا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اُس نے دُکان بنائی ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کرے گا

2

اور اگر دیکھے کہ اُس نے دُکان خراب کی ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا

3

اور اگر دیکھے کہ ذکان گری ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت مرے گی اور اگر دیکھے کہ مالک کی اجازت کے بغیر اس کی ذکان پر بیٹھ گیا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کے عیال پر تصرف کرے گا۔

 

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

 

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ذکان کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔

 عورت

 عیش

 عزت اور مرتبہ

 نیکی

 بلندی

اگر نئی ذکان ہے تو مرتبہ پائے گا۔

khwab mein dukan dekhna

 

خان (دکان سرائے)

1

 خواب میں کرایہ کے لئے بنایا گیا ہوٹل یا دکان دیکھنا متعہ کے طریقے پر شادی کرنے کی علامت ہے ۔

2

 کبھی اسکی دلالت کرائے کے مکان یا سواری پر بھی ہوتی ہے اور کبھی اسکی تعبیر زمین اور ملبوسات پر بھی ہوتے ہیں ۔

3

 کسی مریض کا خواب میں سرائے یا ہوٹل میں اترنا اسکے مرنے کی علامت ہے اور کبھی یہ خواب زوال غم یا تنہائی کے بعد بیوی کے ساتھ ملنے یا باندی کے ساتھ اکٹھے ہونے یا سواری پر سوار ہو کر وحشت کو دور کرنے یا ایسی چیز ملنے کی دلیل ہے جو محنت و کوشش میں معاون ہو ۔

4

 اگر صاحب خواب شادی شدہ ہو تو یہ ہنر میں معاون بننے والے راحت بخش بچے کی علامت ہے۔

5

 گناہ گار کے لئے یہ خواب دلیل تو بہ ہے۔

6

گمراہ کے لئے بشارت ہدایت اور دلیل تکمیل ایمان ہے ۔

7

 آدمی کے ذاتی ہوٹل کی دلالت

ان چیزوں پر ہوتی ہے جن پر گھر کی دلالت ہوتی ہے مثلاً اس کا جسم نام، بزرگی، موت مجلس قضا وغیرہ چنانچہ ہوٹل میں کمی زیادتی مذکورہ چیزوں میں کمی زیادتی اور تغیر و تبدل کی علامت ہے۔

8

 مجہول ہوٹل کی دلالت سفر پر ہوتی ہے اس لئے کہ ہوٹل مسافروں کی اتر گاہ ہے اور کبھی اسکی تعبیر دار دنیا سے ہوتی ہے اس لئے کہ دنیا کی طرح ہوٹل بھی دار سفر ہے ایک چلا جاتا ہے دوسرا اس میں داخل ہوتا ہے۔

9

 کبھی اسکی دلالت قبر پر ہوتی ہے اس لئے کہ اپنے وطن اور گھر سے نکلنے والوں کے لئے منزل ہے۔

10

 خواب دیکھا کہ وہ ایک ہوٹل میں ہے وہاں سے دوسرے ہوٹل میں داخل ہو رہا ہے اور اس سے نکلتے وقت سواری پر سوار ہوا یا اس کے درمیان سے نکلا تو صاحب خواب اگر مریض ہے تو دلیل ہے لوگ اس کو اٹھا کر لے جائیں گے۔

11

اگر مسافر ہے تو وہ جس مقام میں ہے وہاں سے اس کے کوچ کرنے کی علامت ہے ۔ اس طرح لوگوں کا اپنے ساتھیوں کو کسی مجہول ہوٹل میں سواری سے اترتے دیکھنے کی تعبیر ہے ۔

12

 ہوٹل میں داخل ہونا لوگوں میں صاحب رائے ہونے کی علامت ہے۔

 

 

khwab mein dukan dekhna

khwab mein dukan dekhna

 

دکان 

1

اس کی دلالت مندجہ ذیل چیزوں پر ہوتی ہے۔ زوجہ ولد موت حیات، مال، جاہ باندی سواری راز ۔

2

 اگر دیکھا کہ اس کی دکان گرگئی تو دلیل ہے اپنی بیوی کو طلاق دیگا۔ یا اپنے بیٹے سے جدا ہو گا۔

3

 یہ خواب مریض کے لئے تو دلیل موت ہے اگر مریض نہیں تو مال کے گم ہونے کی علامت ہے یا باندی کو فروخت کرنے یا اس کے مرنے کی دلیل ہے یا تعبیر ہے کہ اس کی سواری ہلاک ہوگی یا اشارہ ہے کہ اس کا راز فاش ہو گا۔

4

 غیر شادی شدہ شخص کا خواب میں اپنی دکان کو جدید اور خوبصورت اور خوشبودار حالت میں دیکھنا نیک صالح عورت سے نکاح کرنے اور شادی شدہ کے لئے صاحب اولا د ہونے کی دلیل ہے۔

5

 یہی خواب اگر مریض دیکھے تو مرض سے نجات اور طویل عمر نصیب ہونے کی دلیل ہے ۔ اور کبھی اسی خواب کی تعبیر مرتبہ کے بلند ہونے، عزت کے وسیع ہونے یا خوبصورت باندی یا سواری خرید نے یا راز کے ظاہر نہ ہونے سے کی جاتی ہے ۔

6

 کبھی دکان کی تعبیر والدین سے بھی کی جاتی ہے۔ اس لئے ان کا وجود و غذا ونفع کے اسباب میں سے ہیں ۔ کبھی اس کی دلالت اس کے علم اور صوت پر ہوتی ہے دکان میں کمی زیادتی ان چیزوں اور لوگوں میں کمی زیادتی کی دلیل ہے جن پر اس کی دلالت ہوتی ہے۔

7

 خواب میں دکان میں بیٹھنا خیر حاصل کرنے کی دلیل ہے۔

8

 اپنی دکان کو گرتے ہوئے دیکھنا اگر والد یا والدہ یا بیوی میں سے کوئی مریض ہو تو اس کے مرنے کی طرف اشارہ ہے۔

9

 اگر ایسا نہیں تو معاملہ مشکل ہونے اور کاروبار میں کمی واقع ہونے کی دلیل ہے۔ کبھی دکان کی دلالت انسان کی معیشت پر ہوتی ہے۔

10

 چنانچہ خواب میں اپنی دکان میں جھاڑو دینا اور دکان کے دروازہ کا ٹوٹ جانا حالت کی تبدیلی کی طرف اشارہ ہوتا ہے ۔ 

11

دکانوں کے دروازوں کو بند حالت میں دیکھنا سرد بازاری مالِ تجارت کے مہنگے ہونے کی طرف اشارہ ہے۔ اور دکانوں کے دروازوں کا بند ہونا ان کے مرنے اور نام ختم ہونے کی دلیل ہے۔

12

 دکانوں کے دروازوں کا کھلا دیکھنا تجارت کے دروازے کھلنے کی علامت ہے

 

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support