khwab ki tabeerkhwab ki tabeer jeem se

khwab mein jhoola dekhna

خواب میں جھولا دیکھنا

khwab mein jhoola dekhna khwab mein jhoola dekhna

khwab mein jhoola dekhna

خواب میں جھولا دیکھنا:   (مهدجھولا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

 

اگر دیکھے کہ جھولے میں بیٹھا ہے اور صاحب خواب اس قابل بھی ہے تو راحت اور آسانی اور عیش خوش پر دلیل ہے اور خوف و دہشت سے امن میں رہے گا

اور اگر دیکھے کہ جھولے سے گرا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔

 

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

 

اگر دیکھے کہ جھولے میں بیٹھا ہے۔ دلیل ہے کہ مہربان عورت کرے گا یا خوبصورت کنیز خریدے گا اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ جھولا خواب میں آرام گاہ اور عزت اور مرتبہ ہے۔ اس کے لئے ہے جو اس قابل ہے ورنہ قید خانہ اور جس ہے۔

 

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

 

کہ خواب میں جھولا آٹھ وجہ پر ہے۔

 آسانی اور راحت (2) عیش، (3) عزت (4) دولت (5) مرتبہ (6) امن (7) مهربان کنیز (8) عورت

 

اور عورتوں کے لئے جھولا دیکھنا چار وجہ پر ہے۔ (1) قید خانہ (2) تنگ جگہ (3) غم و اندوه (4) رنج اور محنت

 

المجمد (جھولا)

1

 خواب دیکھا کہ اس نے بچہ کا جھولا خریدا ہے یا وہ خود جھولے میں ہے۔ تو دلیل ہے اسے خیر و برکت حاصل ہوگی ۔

2

اور اس کے ہاتھوں نیک کام ہوں گئے کیونکہ فرمان الہی ہے۔ ومن عمل صالحاً فلانفسهم يمهدون ﴾ (الروم)۔ یعنی اور جو نیک عمل کر رہا ہے سو یہ لوگ اپنے لئے سامان کر رہے ہیں۔

3

بعض کہتے ہیں کہ جھولا راحت وسکون اور مشفق عورت کا بیٹا اور چھوٹی بچی ہے۔ مردوں کے لئے بھولا غم وحزن یا قید ہونا ہے۔

4

کنوارے کے لئے جھولا زوجہ ہے اور عورت کے لئے لڑکا ہے جھولا دیکھنا فکر وائم سینہ کی تنگی اور آہ و بکاء کی دلیل بھی ہو سکتا ہے۔

5

جھولا اور گہوارہ رقص سرور گانے اور لہو ولعب کی محفل کی دلیل بھی ہے۔ جھولا جدل وجدال ( جھگڑے ) یا مُردہ کی چارپائی کی دلیل بھی ہو سکتا ہے۔

khwab mein jhoola dekhna khwab mein jhoola dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support