khwab ki tabeerkhwab ki tabeer alif se

khwab mein hawa mein urna

خواب میں اڑنا

khwab mein hawa mein urna khwab mein hawa mein urna

khwab mein hawa mein urna

apnay-aap-ko-urtay-huey-dekhna

خواب میں اڑنا

 حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے۔

کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پرندے کی طرح جگہ بے جگہ اڑتا ہے۔ تو دلیل ہے کہ بلندی کے مطابق سفر کو جاۓ گا۔ اور زمین سے اڑنا مرتبہ اور شرف کا پانا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ سیدھا آسان کو جاتا ہے تو یہ نقصان ہے۔ اگر دیکھے کہ ہوا میں اس قدر اڑتا ہے کہ آسمان پر جا پہنچا ہے اور۔ اس میں گم ہو گیا ہے اور پھر زمین پر نہیں آیا ہے تو دلیل ہے۔ کہ وہ دنیا سے بہت جلدی رحلت کرے گایعنی مرے گا۔

حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

کہ اگر کوئی دیکھے کہ قبلہ کی جانب سے اڑا ہے اور پھر اپنی جگہ آیا ہے تو دلیل ہے۔ سفر سے جلدی واپس آۓ گا اور بہت سا نفع اٹھاۓ گا۔ خاص کر اگر پر بھی رکھتا ہے اور اگر بغیر پر کے اڑ تا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اپنی حالت سے پھرے گا اور اگر دیکھے کہ اپنے بالاخانے سے دوسرے بالاخانے پر اڑا ہے تو دلیل ہے۔ کہ عورت کو طلاق دے کر دوسری عورت کرے گایا کنیرک خریدے گا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

کہ اگر کوئی دیکھے کہ فضا اور نواح آسمان پر اڑا ہے تو حج کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے گھر سے کسی نامعلوم گھر کی طرف اڑا ہے تو دلیل ہے۔ کہ اس کی موت قریب آئی ہے۔ اس کو چاہئے کہ گناہوں سے توبہ کرے اور اگر دیکھے کہ۔ پر رکھتا ہے لیکن پرندوں کے پروں کے برخلاف ہیں تو۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو کر قریب بہ ہلاکت ہو گا اور آخر کار شفاء پاۓ گا۔ اور اگر دیکھے کہ ایک جگہ سے دوسری جگہ اڑتا ہے تو دلیل ہے کہ عنقریب سفر کرے گا۔

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

کہ خواب میں اڑ نا درجہ زیل وجہ پر ہے۔ (1) اول سفر (2) دوم حج۔ (3) سوم بزرگی (5) چهارم تغیر حال۔ (6) پنجم مرض الموت پناه بخدا – (4) خواب میں اڑ نا بیداری میں سفر کرنے پر دلالت کرتا ہے۔ (7) اور الٹا لیٹ کر اڑ ناراحت کی علامت ہے۔ (8)مقیم کے لئے اڑنا کوئی بہتر نہیں ہے۔ (9) ایک چھت سے دوسری چھت کی طرف پرواز کرنا ایک بڑے آدمی کی طرف سے۔ دوسرے بڑے رفیع القدر آدمی کی طرف منتقل ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

اور چھتوں میں سے جو چھت اونچی ہو۔ وہ اس شخص کے ارفع و اعلی ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ اور بعض اہل تعبیر کے نزدیک چھت کی تعبیر عورت ہے۔ چنانچہ ایک چھت سے دوسری چھت کی طرف اڑنا۔ ایک عورت سے دوسری عورت کی طرف جانے کی دلیل ہے

اگر کسی عورت نےدیکھا

کسی جاننے والے آدمی کے گھر کی طرف گئی تو دلیل ہے وہ اس شخص سے نکاح کر یگی۔ (10) خواب میں ایک معروف گھر سے کسی۔ دور غير معروف گھر کی طرف پرواز کرنا مرنے پر دلالت کرتا ہے۔ (11) قیدی کے لئے خواب میں اڑ نا قید سے خلاصی اور غلام کے لئے آزادی کی دلیل ہے۔(12) غلام کا دیوار کے روشن دان سے اڑنا اس کے بھگوڑا ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ (13) پروں کے ساتھ اڑنا زیادہ سفر کرنے کی علامت ہے۔ (۱4) بے پراڑ نا ایک حال سے دوسری حالت کی طرف منتقل ہونے یا ایک مکان سے۔ دوسرے مکان میں شفٹ ہونے پر دلیل ہے۔

(ا) اور مسافر کے لئے اڑنا

اپنے وطن کی طرف آنے کی دلیل ہے۔ اور بقول بعض یہ خواب بھی کثرت سفرکرنے کی علامت ہے۔ (۱۲) خواب میں پرندوں کے ساتھ اڑ نا مسافروں کے ساتھ مصاحبت کی دلیل ہے۔ (۱۳) لالچی آدمی کے لئے اڑنے کی کوئی اچھی تعبیر نہیں ہے۔ (۱۴) خواب میں کسی انسان کے ساتھ اڑنے میں مقابلہ کرنا اس سے آگے نکلنا اس پر غالب آنے کی دلیل ہے۔ اور آگے نکلنے والا رفیع انسان ہوگا۔ (۱۵) پہاڑوں کے اوپر پرواز کرنا حکومت ملنے۔ اور اس حکومت کے ذریعے دوسرے بادشاہوں پر بغیر مشقت کے غالب آنے۔ اور ان بادشاہوں کے ان کے مطیع ہونے کی بشارت ہے۔

(۱۹) سلطنت کے اہل کے لئے پرواز کرنا

سلطنت ملنے کی دلیل ہے۔ (۱۷) اور اڑتے وقت کسی چیز پر گرنا اس چیز کے مالک ہونے کی علامت ہے۔ (۱۸) اور اگر حکومت کرنے کا اہل نہ ہو تو دین میں خطا واقع ہونے اور بیمار ہونے کی دلیل ہے۔ (۱۹) اڑ کر اپنے منزل مقصود تک پہنچنا سفر میں خیر پانے پر دلالت کرتا ہے۔ (۲۰) اڑ کر آسمان کی فضا میں چھپ جانا اور واپس نہ آنا بھی موت کی علامت ہے۔ (۲۱) ہوا میں اڑنا  شدید بیماری میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہونے کی دلیل ہے۔ (۲۲) نیچے سے اوپر کی طرف پرواز کرنا اپنی تمنا کو حاصل کرنے اور بقدر اڑان  عزت و رفعت حاصل کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۲۳) اگر کوی کبوتر کی  طرح ہوا میں اڑ رہا ہے

اور زمین والوں پرمل تصرف نفع نقصان پہنچانے کی صورت میں کرنے پر بھی قادر ہے تو دلیل ہے وہ حکومت پائے گا اورعزت و رفعت کی دولت سے مالا مال ہوگا۔ (۲۳)اگر دیکھا وہ گھروں اور گلی کوچوں کے اوپر اڑ رہا ہے تو اضطراب پر دلالت کرتا ہے۔ (۲۵) اگر دیکھا کہ وہ آسمان کی طرف اڑ رہا ہے اگر صاحب خواب غلام ہے تو بڑے لوگوں کی طرف منتقل ہو جائے گا۔ (۲۹) اگر دیکھا کہ اس کے ساتھ کوئی اور پرندہ بھی اڑ رہا ہے تو یہ دلالت کرتا ہے کہ وہ اجنبی لوگوں میں جائے گا۔ یہ خواب شریر لوگوں کے حق میں گھٹیا ہے۔ (۲۷) نیز پانی کے وہ جانور کہ جنکا شکار کیا جا تا ہے ان کے لئے آفت کی اطلاع ہے۔

(۲۸) اگر دیکھا کہ وہ زمین سے تھوڑا سا بلند ہو کر اڑ رہا ہے

تو یہ علامت ہے اس بات کی کہ وہ سفر کرے گا اور سفر سے بخیر و عافیت واپس لوٹ آئے گا ۔ (۲۹) اگر کسی آدمی نے دیکھا کہ وہ فضا میں اپنے ارادہ سے اڑ رہا ہے اور پھر اپنے ارادے سے ہی اڑ نا چھوڑ دیتا ہے تو یہ علامت ہے کہ اسے خیر کثیر حاصل ہو گی اور اس کے کام آسان ہو جائیں گے ۔ (۳۰)| اگر غلام نے دیکھا کہ وہ اپنے مالک کے گھر میں اڑ رہا ہے تو یہ علامت ہے کہ وہ اس گھر کے تمام مکینوں سے افضل ہے۔

(۳۱) اگر کسی غلام نے دیکھا

کہ وہ اسی دوران گر گیا ہے تو یہ اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ اسے اس فضیلت کے بعد گھرے نکال دیا جائے گا۔ (۳۲) اگر اس غلام نے دیکھا کہ وہ اڑتے ہوئے اپنے مالک کے گھر میں سے نکلا ہے تو دلیل ہے اسے فروخت کر دیا جائے گا۔ (۳۳) اگر دیکھا کہ وہ اڑتے ہوئے روشندان سے نکلا ہے تو علامت ہے کہ وہ بھاگ جائے گا۔ (۳۳) جس شخص سے دیکھا کہ وہ اڑ رہا ہے اور گدی کے بل لیٹا ہوا ہے اگر وہ بری سفر کر رہا ہے یا اس کا ارادہ ہے تو یہ خیر کی دلیل ہے اور باقی تمام لوگوں کے حق میں بیکاری و بے روزگاری کی علامت ہے اور مریضوں کے حق میں موت پر دلالت کرتا  ہے۔

(۳۵) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ اڑ نا چاہ رہا ہے

مگر اڑنے کی قدرت نہیں یا یہ کہ وہ اڑ رہا ہے مگر اس کا سرزمین کی طرف ہے اور پاؤں اوپر کی طرف ہیں تو یہ دلالت کرتا ہے کہ اسے بہت زیادہ شر کا سا منا ہوگا ۔ (۳۶) اگر مریض نے دیکھا کہ وہ اڑ رہا ہے تو وہ اس کی موت کی دلیل ہے۔ (۳۷) اگر یہی خواب کسی شاہسوار نے دیکھا ہے تو عمد ہ شہسواری کی دلیل ہے نیز وہ مستقل پڑاؤ کسی ایک جگہ نہ ڈالے گا۔ قیدیوں کے حق میں آزادی ورہائی کی علامت ہے۔

(۳۷) اگر کوی ڈولی  میں اڑ رہا ہے

یا وہ اس پر سویا ہوا ہے یا کسی اور چیز پر سویا ہوا ہے تو یہ علامت ہے کہ اس کو شدید مرض کا سامنا کرنا پڑیگا  یا  موت واقع ہوگی یا مصیبت آن پڑے گی یا اس کی ٹانگوں میں کچھ خرابی واقع ہو جائیگی ۔ (۳۸) جس شخص نے دیکھا کہ آسمان و زمین کے درمیان میں اڑ رہا ہے تو یہ علامت ہے اس شخص کی بہت  تمنا یں ہوں گی ۔

(۳۹) کوی ایک جگہ سے دوسری جگہ اڑ کر گیا ہے

اور اس کی اڑان آسمان میں عرضاتھی تو علامت ہے کہ وہ سوار ہو کر چلے گا یا پیدل چل کرکسی خاص جگہ پہنچے گا۔ یا سفر کرے گا یا زمین سے بلندی کی بقدر رفعت حاصل کرے گا ۔ (۴۰) کثرت کے ساتھ اڑتے ہوئے دیکھنا کثرت کے ساتھ تمنائیں اور امید یں رکھنے پر دلالت کرتا ہے۔ (۳۱) اور بعض مرتبہ اڑنا علامت ہوتا ہے طالب علم کے لئے طلب علم کی ۔ (۴۲) اہل شر کے لئے شر وفسق کی اور خویشوں میں مسرتوں کی بھی دلیل ہے۔

(۳۳) اگراپنے آ پکو پروں کے ساتھ اڑتے ہوئے دیکھے

تو باعزت سفر کرنے کی دلیل ہے۔ ( ۴۴ ) اگر دیکھے کہ پروں کے بغیر اڑ رہا ہے تو علامت ہے ایسا سفر کرے گا جس میں مشقت زیادہ اور راحت کم ہوگی ۔ (۳۵) اگر دیکھے کہ کسی اعلی جگہ سے اڑ کر کسی فضول سی جگہ پر گیا ہے تو دلیل ہے کہ خود پر زیادتی کرتا ہے۔ (۳۹) اگر بری جگہ سے اڑ کر کسی اچھی جگہ پہنچا ہے مثلا کھیت مسجد وغیرہ تو تعبیر مذکورہ بالا کے برعکس ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support