khwab ki tabeerkhwab ki tabeer alif se

Khwab mein aag ki chingari Dekhna

Khwab mein aag ki chingari Dekhna Khwab mein aag ki chingari Dekhn

 

Khwab mein aag ki chingari Dekhnaa

(خواب میں آگ کی چنگاری دیکھنا)

:آتشین شرارہ ( آگ کی چنگاری)

:حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شرارہ آتش دیکھنا بری بات ہے۔ جو اسے پہنچے گی۔ اگر آگ کے شرارے اس پر بے قیاس پڑیں تو دلیل ہے۔ کہ محنت اور بلائے سخت میں گرفتار ہو گا۔

:حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ اگر دیکھے کہ شہریا کوچہ میں آگ کے شرارے گرتے ہیں۔ تو دلیل ہے کہ اس جگہ جنگ اور فتنہ اُٹھے گا۔ اور اگر آگ کے شرارے بہت بڑے بڑے دیکھے تو دلیل ہے۔ کہ عذاب خدا تعالیٰ اُس کو یا اس موضع کو پہنچے گا۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے۔ إِنَّهَا تَرْمِي بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِ كَأَنَّهُ حِمْلَتْ صُفْرَ (بیشک وہ آگ پھینکتی ہے چنگاریاں اونچے محل کے برابر گویا کہ وہ زرد اونٹ ہیں۔
اگر دیکھے کہ آگ کے شرارے لوگوں میں گرتے ہیں۔ تو دلیل ہے کہ اُس جگہ جنگ اور جھگڑا ہو گا۔ آگ ڈالنا اور آگ سے کھیلنا بہت گالیاں دینا ہوتا ہے۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

کہ اگر دیکھے کہ ہاتھ میں آگ کا ٹکڑا لیا ہوا ہے۔ تو دلیل ہے کہ بادشاہی کام میں مشغول ہو گ۔ا اور اگر آگ کے ساتھ دھواں دیکھے تو کام میں خوف کی دلیل ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ آگ اُس کے ہاتھ میں سرد ہو گئی ہے۔ تو دلیل ہے کہ بادشاہ کی خدمت میں مال حرام حاصل کرے گ۔ا اور اگر دیکھے کہ اس آگ میں سے ایک ٹکڑا اور لوگوں کو دیتا ہے تو دلیل ہے۔ کہ اُس کے فعل سے لوگوں کو رنج اور نقصان ہو گا۔ اور لوگ اُس کے دشمن ہو جائیں گے۔ اور آگ پر کھانے کی چیزیں پکائے اور کھائے تو دلیل ہے۔ کہ لوگوں سے اچھی اچھی باتیں سنے گا۔

حضرت جعفر صادق رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہے

کہ خواب میں آگ کا دیکھنا بچتیں وجہ پر ہے۔ (۱) فتنہ (۲) جنگ (۳) فساد (۴) خوف (۵) خصومت {۱۲} ، (۱) برنی باتیں (۷) کام سے منع (۸) بادشاہ کا غصہ (۹) عذاب (۱۰) نفاق {۱۷} ۱۸)، (۱۲) علم اور حکمت (۱۳) ہدایت کا راسته (۱۴) مصیبت (۱۵) ترس (۱۲) جلنا (۱۷) خدمت بادشاہ (۱۸) طاعون (۱۹) سرسام (۲۰) آبله (۲۱) کشائش کار (۲۲) فضیلت (۲۳) مال حرام (۲۴) روزی (۲۵) نفع
راہی
 ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support