khwab mein hazrat ayub A.S ko dekhna khwab mein hazrat ayub A.S ko dekhna
حضرت ایوب علیہ السلام
ان کی رؤیت آزمائش مال ازواج اور اولاد کا فقدان اور ان مصائب پر صبر کی علامت ہے۔ کبھی ان کی رؤیت قسم کے سلسلے میں کسی عالم کی ضرورت کی دلیل ہے۔ خواب میں ان کی زیارت کرنے والا اگر مریض ہو تو مرض سے شفا پائے گا۔ کبھی ان کا ۔دیدار اپنے مقصود کو پانے اور دعا قبول ہونے کی بشارت ہے۔ ۔ جس نے خواب میں ان کا لباس زیب تن کیا تو آزمائش تکلیف دوستوں سے جدائی اور کثرت مرض میں مبتلا ہو کر ان تمام تکالیف سے خلاصی ہوگی۔ اور بڑوں کا منظور نظر ہوگا۔
عورت اگر خواب میں حضرت ایوب علیہ السلام کی بیوی کو دیکھے۔ تو یہ اس کے مال کے سلب ہونے اور حالت کے ظاہر ہونے اور انجام کار درست ہونے کی دلیل ہے۔ اور مریض اگر ان کی زیارت کرے تو اس کے مرنے اور عنداللہ مرحوم ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
حضورﷺ نے ارشاد فرمایا
بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیاکہ یا رسول الله بشارتوں سے کیا مراد ہے۔ آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری عن ابو ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے۔
آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔ اس حدیث شریف سے معلوم ہوا کہ سچا خواب “رویائے صالحہ” علوم نبوت کا ایک جزو ہے۔ اور علم نبوت باقی ہے. گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔